... loading ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے ، 9 نومبر کو صوابی انٹرچینج پر بڑا اجتماع کریں گے ، اس کے بعد فائنل کال دیں گے ۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت سب کو وارننگ دے رہے ہیں، اب حالات ناقابل برداشت ہیں، ہم 9 نومبر کو لائحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی۔ عمران خان کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے ، خبر دار کر رہا ہوں کہ یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک پلان بنایا ہے اس پر کام شروع ہے ، فائنل کال کیلئے تیار ہیں، حکومت سے جان چھڑانی پڑے گا۔ یہ حکومت مینڈیٹ چور ہے ، فارم 47 کی حکومت ہے ۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے ۔ ہر روز نئے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ 9 نومبر کو صوابی کے مقام پر اجتماع کریں گے ، پہلے ہم نے جلسے کا اعلان کیا تھا اب اجتماع کریں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے ملک سے لوگوں کو جمع کریں گے ۔ 9 نومبر کو فائنل کال دیں گے ۔ اب ہم فائنل کال دے کر نکل رہے ہیں اپنے گھر میں بتاکر آئیں۔ اب ہم نکل کر اپنے حقوق واپس لے کر ہی جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے کنفیوز نہیں ہونا، ہمارا مسئلہ ملک میں قانون کی بالادستی ہے ، میری بات میں خود بتاؤں گا، دوسروں کی بات پر کیوں یقین کر رہے ہیں؟ میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ جھوٹ بولنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو بھی بتا کر نکلوں گا جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ جلسہ ہم نے منسوخ نہیں کیا ہم اجتماع کی صورت میں جمع ہوں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت سمیت سب کو وارننگ دے رہے ہیں اب حالات ناقابل برداشت ہیں، ہم 9 نومبر کو لائحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر بندہ تجزیہ نگار بنا ہوا ہے کہ ڈیل ہو گئی، میرا پارٹی کے ورکرز کو پیغام ہے کہ یہ لوگ آپ کو کنفیوژ کریں گے ۔ میں سچ بات کرتا ہوں سب کو معلوم ہے پارٹی کیلئے کس نے کیا کیا؟وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ناحق جیل میں ڈالا ہوا تھا، میرے اوپر 6 اضلاع میں مقدمات ہیں۔ اگر یہ ہمیں کاؤنٹر کرنے کے لیے حکمت عملی بنارہے ہیں تو ہم بھی بنائیں گے ۔ میں ہمیشہ ہر محاذ پر پہنچا ہوں، ہمیشہ ثابت کیا کہ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کے پی ہاؤس پر حملہ کیا، میرا موبائل فون یہ لے گئے ، میری گاڑی توڑی گئی سامان لے گئے ۔ ہم کھلی کتاب کی طرح ہیں، میرے موبائل سے کیا ملے گا؟ اگر یہ سمجھدار ہیں تو ہم بھی سیکھ چکے ہیں، اس موبائل پر انہوں نے اب سادہ اسکرین ہی دیکھی ہوگی۔ موبائل فون ابھی تک واپس نہیں ملے ۔ جو موبائل انہوں نے لیے وہ واش ہوچکے تھے ان کو کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ میرے تو اب مذاکرات نہیں ہو رہے ، جن کے ہو رہے ہیں وہ جواب دیں۔ ہماری پہلی ترجیح پاکستان ہے ، آج ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے ۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر کسی کو ہٹا سکتے ہیں تو اب جان چھوڑ دیں ڈھائی سال بہت ہوتے ہیں۔ ہماری تو تاریخ ہے ، 17حملے تو ہم نے کرنے ہیں اب تک تو دو تین کیے ۔انکا کہنا تھا کہ میں جب ڈی چوک سے گیا تھا تو بتا کر گیا تھا، میرے پیچھے جو لوگ آئے وہ کون تھے ؟ ہم نے ثابت کیا کہ ہم آسکتے ہیں اور پُرامن آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس اور عوام دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہم کھڑے ہیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے ۔ پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ م...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے اور دُنیا میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ اجلاس میں 24نومبر کے احتجاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی۔پشاور میں پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان اور پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں 24نومبر احتجاج کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی۔وزیراعلیٰ ...
آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی، جس پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر ...
ٓانسداد دہشت گردی کے ایک کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ میں شامل جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے ۔آئینی بینچ کے سامنے انسداد دہشت گردی کے ایک کیس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار منیر پراچہ...
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال ہی نہیں ہے ، ناراض ہونے پر سیاست نہیں کی جاتی، سیاست تو عزت کے لیے کی جاتی ہے ، معذرت کے ساتھ اس وقت وفاق میں نہ عزت کی جاتی ہے ، نہ سیاست کی جا رہی ہے ۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی میں صح...
عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر شکایات کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں ...
سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی عدالتی کارروائی کے پہلے روز سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کے خلاف کیس خارج کردیا جب کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں، چھوڑ دیں قاضی صاحب کی جان۔سپریم ...
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں اور پیر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا خدشہ ہے ۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجم...
عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24؍نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے ، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپن...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا۔ایف بی آرذ رائع کا کہنا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا اور 12ہزار 970ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف...