... loading ...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ڈرون اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمال اسرائیلی ٹائون سی زریامیں واقع گھر کی طرف مارا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر بھی بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔رپورٹس کے مطابق حملے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی اور نا ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں۔
26 ویں آئینی ترمیم منظور کروانے کا پلان آج بھی ناکام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد سربراہ جے یو آئی ف کو 26 آئینی ترمیم آج ہی پیش کرنے کیلئے راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کو 26 ویں آئینی ترمیم کا حتم...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پارٹی رہنماؤں کی سرزش کرتے ہوئے انہیں خوب جھاڑ پلائی ہے۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی سرزنش کی، پی ٹی آئی کا وفد بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آئینی ترامیم پر بانی چیئرم...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیرنس اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں...
اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی۔ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد شہید ہوگئے۔مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ...
آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتو...
اسرائیلی فوج کے سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد کو ہلاک کی...
لبنان میں 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں نباطیہ کے میئر سمیت 27 افرادشہید 185زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلی بار لبنان کی کسی سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میئر سمیت اکثریت سرکاری افسران شامل ہیں، اْس وقت حملہ کیا جب وہاں شہری...
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ ویٹرنری غیرفعال ہونے پر نیوکراچی اور لیاقت آباد میں مضرصحت گوشت کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ عام مقامات پر ذبح کیے جانے والے جانوروں کے گوشت کے معائنے کا کوئی نظام موجود نہیں۔ ڈائریکٹر ویٹرنری نے سیکیورٹی خدشات پر کارروائی سے معذرت کرلی نیو کراچ...
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں انوکھا اقدام اٹھالیا اپوزیشن نے سندھ کے تباہ حال اسکولوں کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی محکمہ تعلیم سندھ نے اراکین اسمبلی سندھ کے اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایم کیو ایم کے اپوزیشن ل...
(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدالتی فیصلوں میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہو، آئین سازی کیلئے مجھے مجبور نہ کیا جائے، ورنہ مجھے میرے ناپسندیدہ راستے پر چلنا پڑے گا، مولانا سے آخری بار درخواست کروں گا، خود بھی آئیں پی ٹی آئی کو...
آج ہی سینیٹ اجلاس میں آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا، سینیٹ اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ سے بھی آئینی ترامیم کی منظوری حاصل نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے آج ہی سینیٹ سے آئینی ترامیم منظور کروانے کا پلان ناکام ہو گیا۔...
جے یو آئی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے جائیں مگر بدمعاشی سے ووٹ نہیں دیں گے، ایک طرف حکومت آئین پر مذاکرات کررہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کے ارکان اغوا کئے جارہے ہیں، اگر آپ مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم کریں گے تو ہم عوام سے سڑکیں بھردیں گے۔ تفصیلات کے م...