وجود

... loading ...

وجود

آئی پی پیز معاہد ے معاشی تباہی کی بنیاد

بدھ 25 ستمبر 2024 آئی پی پیز معاہد ے معاشی تباہی کی بنیاد

حمیداللہ بھٹی

رواں برس بجلی کے ہوشربا بلوں نے حکومت پر عوامی دبائو میں اضافہ کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیاکہ سیاسی قیادت کے بغیر ہی مہنگی بجلی کے خلاف عوامی حلقے متحرک ہوئے، جس پر نجی بجلی گھروں سے خطے کے تمام ممالک سے زیادہ مہنگی بجلی حاصل کرنے کے معاہدوں پرحکومت کو نظرثانی کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ ایسا نہ کرنے سے یہ خطرہ تھا کہ کہیں ملک دوباہ سیاسی عدمِ استحکام کے دہانے پرنہ پہنچ جائے۔ یہ انکشاف باعث ِاطمنان ہے کہ حکومت اور آئی پی پیز(انڈیپنڈنٹ پاؤرپروڈیوسرز)میں ٹیرف ٹیکس کے حوالے سے جاری بات چیت میں ایسی پیش رفت ہوئی ہے جس سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے طریقہ کاربننے کے قریب ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے اپنے سرکاری آئی پی پیز کو رضاکارانہ طورپرٹیرف ٹیکس میں کمی کرنے پر آمادہ بھی کر لیا ہے۔ ایسا ہونے سے اگلے ماہ بجلی کے بلوں پر ریلیف کافیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ یہ امرنہایت حوصلہ افزاہوگا کیونکہ ایساہونے سے مہنگائی کے ستائے کروڑوں صارفین نہ صرف سکھ کا سانس لیں گے بلکہ فیصلے کے مثبت اثرات صنعت وزراعت پر بھی مرتب ہو ں گے اور بند ہوتی صنعت وحرفت کو دوبارہ رواں کرنے کی کاوشیں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہیں۔
بدقسمتی سے اسی کی دہائی کے دوران سیاست میں سرگرم ہونے والوں کی اکثریت نے قومی مفاد کو ترجیح دینے کے بجائے بدعنوانی کو فروغ دیا جس سے نہ صرف اہل ِ سیاست بدنام ہوئے بلکہ عوامی مفاد کے منافی ایسے فیصلے سامنے آئے جو ملک میں روزگار کے مواقع میں کمی لانے کے ساتھ عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے جس کی وجہ سے عوام کے لیے دووقت کی روٹی حاصل کرنا دشوار ہوتا گیا۔ ملک میں روپے پیسے کی سیاست عام ہونے سے ممبرانِ پارلیمنٹ کے ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگنے کا آغازہوا۔یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ سیاستدان لاکھ اصولی اور قومی سیاست کے دعوے کریں مگر اِس میں شائبہ نہیں کہ دولت کے بل بوتے پر سیاست کرنے والے طاقتور جبکہ عوام کمزورہوئے ایسے ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے جن کے پاس دولت کی فراوانی نہیں کے لیے سیاسی کامیابی حاصل کرنا ممکن ہی نہیں رہا تنگ آکر ملکی امور سے ہی لاتعلق ہو تے گئے کیونکہ عوام کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے ایوانوں میں کوئی نہ رہا جس کے نتیجے میں عوام مخالف فیصلوں کی راہ ہموار ہوئی اور آج یہ صورتحال ہے کہ ملکی امور میں عام آدمی کا کوئی کردار نہیں رہا۔ اُن کاکام صرف ووٹ دینے تک محدود ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ عوام کو بے توقیر کرنے کا نتیجہ معاشی طورپربھی تباہ کُن ثابت ہوا ہے، اسی کاشاخسانہ آئی پی پیز معاہدے ہیں۔
ملکی معیشت میں تباہی کے حوالے سے آئی پی پیز کے کردار پر طائرانہ نگاہ ڈالی جائے تو کئی ایسے تلخ حقائق سامنے آتے ہیں جو ملک کو معاشی مسائل کے گرداب میں پھنسانے کی بنیاد بنے۔ جس کے نتیجے میں امورِ مملکت کے لیے قرضوں کے حصول کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔ کچھ آئی پی پیز سے ایسے معاہدے کیے گئے جن کی بدولت انھوں نے بجلی پیدا کیے بغیر ہی پاکستان سے اربوں روپے وصول کرلیے۔ ایسے آئی پی پیز یہاں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ اُنھوں نے ہر حوالے سے لوٹ مارکے ریکارڈ قائم کیے۔ بنگلہ دیش اور ویتنام کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھوں نے توانائی کی قلت پر قابوپانے کے لیے مہنگے معاہدے کیے مگر پاکستان تو مذکورہ دونوں ممالک کو بھی مات دے چکا۔ پاکستان میں کپیسٹی ونڈز پلانٹس مہنگے ظاہر کرکے اوورانوائسنگ کی گئی۔ علاوہ ازیں آئی پی پیز نے جتنا امپورٹڈ فیول درآمد کیا اتنی بجلی پیدا نہیں کی بلکہ ایک طرف حکومت سے اربوں کی سبسڈی حاصل کرلی اور پلانٹس کی دیکھ بھال کی مد میں خطیررقوم وصول کیں جن کا چوتھائی حصہ بھی اِس مد میں خرچ نہ ہوا۔ مزید ستم یہ کہ سبسڈی لیکر درآمد کیا جانے والا فیول نجی مارکیٹ میں بیچ کر بھی مال بنایا گیا ۔یہی وجہ ہے کہ حکومت کے بے پناہ اصرار کے باوجود آئی پی پیز فرانزک آڈٹ سے گریزاں ہیں تاکہ لوٹ مار کی ہوشربا داستانیں کہیں آشکارنہ ہوجائیں کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں عوامی لاواپھٹ سکتا ہے۔
پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں۔ افرادی قوت کے حوالے سے بھی پاکستان کا شمار دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے مگر وسائل اور افرادی قوت سے فائدہ اُٹھانے پرکبھی توجہ نہیں دی گئی۔ بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو معاشی طورپر کمزور کیا گیا۔ حاکمانِ وقت نے عوامی اورملکی مفاد کے منافی آئی پی پیز سے معاہدے کیے۔ ابتدامیں آئی پی پیز لگانے کے اخراجات نہ صرف حکومت نے برداشت کیے بلکہ ابھی تک آئی پی پیز کی انشورنس بھی حکومتی ذمہ داری ہے ۔ٹیکس ڈیوٹی اور انشورنس کی مد میں آئی پی پیز کو اتنی سہولتیں دی گئیں کہ بجلی معاہدوں سے ملکی خزانے کو فائدہ ہونے کا امکان تک نہ رہا۔ البتہ خزانے سے مال نکلوانے کے کئی روزن معرضِ وجودمیں آگئے۔ 1990 کی دہائی کے وسط سے 2024تک آئی پی پیز کو 1217ارب کی چھوٹ دی گئی ۔معاہدے کی ایک عجیب شق یہ ہے کہ تمام اخراجات برداشت کرنے کے باوجودمعاہدہ ختم ہونے پر پلانٹس حکومت پاکستان کی ملکیت نہیں ہوں گے۔ مزید حیران کن پہلو یہ ہے کہ آئی پی پیز کے بیشتر مالکان پاکستانی شہری ہیں، مگر دانستہ طور پر کچھ معاہدوں میں مالکان کے طورپر غیر ملکی شہری ظاہر کیے گئے۔ جسے ملک دشمنی کے علاوہ اور کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔2020 کی محمد علی رپورٹ میں واضح طورپر لکھا گیا ہے کہ معاہدوں میں عوامی یا ملکی مفاد نظر انداز کرتے ہوئے صرف نجی بجلی گھروں کے مفادات کا تحفظ کرنے پر توجہ دی گئی مگر کسی حکومت نے اِ س رپورٹ کو مدِ نظر رکھ کر کام نہیں کیا جس سے لوٹ مار کاسلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔توانائی کے شعبے کے ماہرین برملا کہتے ہیں کہ آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیوں نے حکومت کے لیے دیگر اہم شعبوں کے لیے سرمایہ کاری ازحد مشکل بنادی ہے۔ اب جبکہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آئی پی پیز اپنی لاگت سے سینکڑوں گنازیادہ منافع بٹور چکے ہیں تو بہتر ہے کہ اب ہی مہنگے ترین معاہدوں پر نظرثانی کرلی جائے اور معاہدوں میںشفافیت لاکر بدعنوانی کے راستے بند کرنے کے ساتھ انھیں ملکی اور عوامی مفاد سے ہم آہنگ کیا جائے۔ اب جبکہ ملکی خزانے میں اتنی بھی سکت نہیں رہی کہ مزید چند برس بدعنوانی کے سلسلے کو جاری رکھ سکے اسی لیے تمام بوجھ صارفین کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے سیاسی بے چینی کو تقویت مل رہی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیشتر آئی پی پیز مالکان کا تعلق ملک کے بااثر خاندانوں سے ہے جوموجودہ پارلیمنٹ اور حکومت کا حصہ ہیں جن سے عوامی مفاد کے تحفظ کی بات کرنا مشکل نہیں ۔اگر وہ تاخیری حربوں سے کام لیتے ہیں تو آئی پی پیز پر جن چند بااثر خاندانوں کی اجارہ داری ہے اُن کے نام افشا کیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ منتخب نہ ہو سکیںاور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کااحتمال نہ رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
بھارتی معیشت زوال پزیر وجود بدھ 25 ستمبر 2024
بھارتی معیشت زوال پزیر

اسرائیل کا جنگی جنون اور بے لگامی وجود بدھ 25 ستمبر 2024
اسرائیل کا جنگی جنون اور بے لگامی

آئی پی پیز معاہد ے معاشی تباہی کی بنیاد وجود بدھ 25 ستمبر 2024
آئی پی پیز معاہد ے معاشی تباہی کی بنیاد

سپریم کورٹ نے بلڈوزر کومسمار کردیا! وجود منگل 24 ستمبر 2024
سپریم کورٹ نے بلڈوزر کومسمار کردیا!

بلاول کا مستقبل وجود منگل 24 ستمبر 2024
بلاول کا مستقبل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر