وجود

... loading ...

وجود

چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں،عمران خان

هفته 07 ستمبر 2024 چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں،عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نیب ترامیم آئین کے خلاف ہیں اور تباہی کا راستہ ہے، اپنی چوریاں معاف کروا کر قوم کو کہا جارہا ہے قربانیاں دو۔چوری کرنی ہے تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں، سارے کیسز ختم ہوجائیں گے۔22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کے لیے منتیں کی گئی تھیں، 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر اب اس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نیب ترامیم تباہی کا راستہ ہے، ملک اشرافیہ کے قبضے میں ہے، چھوٹی سی اشرافیہ نے اربوں کے کیس معاف کروا لیے ہیں نیب ترامیم آئین کے بھی خلاف ہیں، دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوا کہ قانون پاس کروا کر چوری معاف کروائی گئی ہو۔عمران خان نے کہا کہ نیب نے 1999 سے 2017 تک صرف 290 ارب روپے اکٹھے کیے اور ہمارے ساڑھے 3 سال میں نیب نے 480 ارب روپے اکٹھے کیے، ہمارے دور حکومت میں نیب نے ابھی مزید 1100 ارب روپے اکٹھے کرنے تھے گزشتہ ایک سال میں نیب نے صرف ڈیڑھ کروڑ روپے اکٹھے کیے اپنی چوریاں معاف کروا کر قوم کو کہا جاتا ہے کہ قربانیاں دو، یہاں اڈیالہ جیل میں سیکڑوں قیدی 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کے مچلکے اور جرمانے جمع نہ کروائے جانے کے باعث قید ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیب ترامیم کے ذریعے انھوں نے خود کو بڑی چھوٹ دے دی ہے، قانون سے بالاتر لوگ ہمیشہ بچ جاتے ہیں، یہ ملک انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے پہلے مشرف اور اس کے بعد جنرل (ر) باجوہ نے ان کو این ار او دیا، میرے دور میں نیب جنرل باجوہ کے ماتحت تھا، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا تھا کہ زرداری اور شریف فیملی کے اربوں کے ریفرنسز ہیں مگر جنرل باجوہ کاروائی نہیں کرنے دے رہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے ماتحت کرکے نیب کو خود مختار، آزاد ادارہ بنایا جائے، میں نے نیب کے کسی تفتیشی آفیسر کو دھمکی نہیں دی میں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب، تفتیشی افیسر، وعدہ معاف گواہوں پر کیس کروں گا تاکہ یہ آئندہ لوگوں کو انتقام کا نشانہ نہ بناسکیں، میں نیب کے خلاف عدالت جانا چاہتا ہوں تاکہ نیب کے لوگوں کو بھی خوف ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے نفرتیں کم کرنے کا بیان دیا، مودبانہ بات کرتا ہوں کہ نفرتیں آپ کی وجہ سے ہیں، نفرت تو آپ کی طرف سے کم ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ لندن ایگریمنٹ کے بعد پی ٹی آئی پر ظلم کیا گیا، کوئی بتائے میری بیوی کا کیا قصور ہے کہ 7 ماہ سے جیل میں ہے؟ اس وقت نیب جنرل عاصم منیر کے ماتحت ہے، میرا اس ملک میں جینا مرنا ہے باہر نہیں جاوں گا، اشرافیہ میں سے کس کی پراپرٹی یا پیسہ باہر نہیں ؟ انہوں نے باہر بھاگ جانا ہے، یہ نہ بتائیں فلاں کا پیسہ باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کو کھلی چھوٹ دے دی گئی اب اسے کوئی نہیں روک سکتا، محسن نقوی کے پانچ ملین ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، مریم نواز چار میفیئر فلیٹس کی مالکن ہے، حسن نواز نے ٹی وی پر بھی تسلیم کیا، شہباز شریف کے 5 اور آصف علی زرداری کے 8 ریفرنس ختم ہوئے، فریال تالپور کی دبئی لیکس میں 5 جائیدادیں سامنے آئیں، نیب ترامیم کے ذریعے وائٹ کالر کرائم کو این آر او دے دیا گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب کو خود مختار ادارہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ نیب کا بھی احتساب ہو، اسکاٹ لینڈ یارڈ میں وائٹ کالر کرائم کے لیے فراڈ اسکواڈ، برطانیہ میں نیشنل آڈٹ کمیشن موجود ہے جو وائٹ کالر کرائم پکڑتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چوری کرنی ہے تو عاصم منیر اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل جائیں اور جو مرضی کریں، ان کے ساتھ مل جائیں تو سارے کیسز ختم؟ یہ انصاف تو نہیں ہے، اس ملک کو ڈنڈے کی نہیں انصاف کی ضرورت ہے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں انصاف ہوتا ہے تو امن آتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ نون لیگ کے ساتھ نہیں بیٹھتے انہوں نے الیکشن میں ڈاکہ مارا ان کے ساتھ کیسے بیٹھ جائیں؟ 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کے لیے منتیں کی گئی تھیں، 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر اب اس میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ حقیقی ازادی کے لیے نکلنا ہے، آزادی انصاف سے آتی ہے ،ساری قوم 8ستمبر کو باہر نکلے، کہتا ہوں کہ آٹھ ستمبر کو عوام نکلے یہ حقیقی ازادی کی جنگ ہے، آزادی انصاف سے آتی ہے اس کے لیے قوم باہر آئے۔


متعلقہ خبریں


لیلاہور جلسہ آر یا پار، روکا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان وجود - جمعرات 19 ستمبر 2024

  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، انہوں نے افغان ایشو پر بھی کہا کہ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ک...

لیلاہور جلسہ آر یا پار، روکا تو جیلیں بھر دیں گے،عمران خان

مخصوص نشستیں،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدسپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا،اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط وجود - جمعرات 19 ستمبر 2024

  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد مخصوص نشستیں تبدیل نہیں کی جاسکتیں نہ ہی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوسکتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردا...

مخصوص نشستیں،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعدسپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا،اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط

حزب اللہ، اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ وجود - جمعرات 19 ستمبر 2024

  اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان سرحد پر منتقل کرنا شروع کردیے ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو نش...

حزب اللہ، اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ

چکن گونیا ، ڈینگی، ملیریاکے ریکارڈتوڑ مریض،اسپتال بھرگئے وجود - جمعرات 19 ستمبر 2024

  کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد چکن گونیا۔ ڈینگی اور ملیریا کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق زیادہ تر پچاس سے ساٹھ فیصد کیسز نجی اورسرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں تیز بخار کے ساتھ چکن گونیا کے مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔مون سون بارشوں کے بعد ...

چکن گونیا ، ڈینگی، ملیریاکے ریکارڈتوڑ مریض،اسپتال بھرگئے

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ریکارڈ،100 انڈکس 1500 پوائنٹس بڑھ گیا وجود - جمعرات 19 ستمبر 2024

  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی دیکھنے میں آئی۔ہنڈریڈ انڈیکس 997پوائنٹس اضافیکیساتھ 81 ہزار459 پوائنٹس پربند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کیآغاز سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ہنڈریڈانڈیکس میں 900پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس اکیاسی ہزار چار سو ...

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ریکارڈ،100 انڈکس 1500 پوائنٹس بڑھ گیا

آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا، فضل الرحمان وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسد قیص...

آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کر دیا، فضل الرحمان

لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں، عمران خان وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 امپائروں کو توسیع دینے کے لیے آئینی ترمیم کرنی پڑ رہی ہے جس کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دینا ہے جب کہ وفاقی حکومت نمبرز پورے کر رہی ہے اور وہ آئینی ترامیم لاکر ہی رہے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیال...

لاہور کے جلسے میں کشتیاں جلا کر نکلیں، عمران خان

سپریم کورٹ کو تباہ کیا جارہا ہے،آئینی ترمیم کا مقصدتین امپائرز کی توسیع ہے، عمران خان وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے، قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ کشتیاں جلا کر نکلیں۔آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہ...

سپریم کورٹ کو تباہ کیا جارہا ہے،آئینی ترمیم کا مقصدتین امپائرز کی توسیع ہے، عمران خان

آئینی ترامیم کاحکومتی مسودہ مکمل مسترد،ساتھ دیتے تو قوم سے بڑی خیانت ہوتی، مولانا فضل الرحمن وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے آئینی ترمیم کے مسودے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ک...

آئینی ترامیم کاحکومتی مسودہ مکمل مسترد،ساتھ دیتے تو قوم سے بڑی خیانت ہوتی، مولانا فضل الرحمن

غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

غزہ میں حماس کے بچھائے ایک جال میں پھنس کر اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 ...

غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

لبنان میں حزب اللہ کے واکی ٹاکیز میں دھماکے، 9 شہید300 زخمی وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

  لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اْٹھا۔ یہ دھماکے گھروں...

لبنان میں حزب اللہ کے واکی ٹاکیز میں دھماکے، 9 شہید300 زخمی

پیٹرولیم مصنوعات سستی، کرائے کم کرنے سے انکار،ٹرانسپورٹر ڈٹ گئے وجود - بدھ 18 ستمبر 2024

  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہرمیں چلنے والی منی بسوں رکشہ ٹیکسی کے کرایوں میں کمی واقع نہ ہوسکی ٹرانسپورٹز نے کمی نہ کرنے کی وجہ سواریوں پرآنے والے دیگرمہنگے اخراجات کو قرار دے دیا۔۔ کراچی کے غریب اورمتوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ک...

پیٹرولیم مصنوعات سستی، کرائے کم کرنے سے انکار،ٹرانسپورٹر ڈٹ گئے

مضامین
بھارت میں مساجد غیر محفوظ وجود جمعه 20 ستمبر 2024
بھارت میں مساجد غیر محفوظ

نبی کریم کی تعلیمات اور خوبصورت معاشرہ وجود جمعه 20 ستمبر 2024
نبی کریم کی تعلیمات اور خوبصورت معاشرہ

کشمیر انتخابات:جہاں بندوں کو تولا جائے گا ! وجود جمعه 20 ستمبر 2024
کشمیر انتخابات:جہاں بندوں کو تولا جائے گا !

قائد اعظم کی خوش لباسی و نفاست وجود جمعرات 19 ستمبر 2024
قائد اعظم کی خوش لباسی و نفاست

بحران یا استحکام وجود جمعرات 19 ستمبر 2024
بحران یا استحکام

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر