... loading ...
پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 بچے شہید اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے میں گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوئی جب کہ 2 بچے جاں بحق ہونے کے علاوہ 5 پولیس اہل کاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے۔ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم کے مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پشین بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ، وی پی این پر پابندی لگا دی،8فروری کو ووٹ ڈالا، انہوں نے آپ کو باہر نکال کر چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا، آپ اب غلام بن چکے ہیں، علیمہ خانم عمران خان کی رہائی کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، ورکز اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین ...
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے ۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے ۔پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انق...
24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی کنٹینر تیار کرلیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر میں موجود رہیں گے ۔ذرائع کے مطابق 24نومبر احتجاج کے لیے پی ٹی آئی نے تیاریاں تیز کرلیں اور خصوصی کنٹینر تیار ک...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کے جمع ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھ...
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز موخر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس اب منگل کو ہو گا۔وزیراعظم نے گزشتہ دو روز سے کوئ...
پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کے لیے پر عزم ہے ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کی قیادت کو اہم ذمہ د...
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ملک میں انسانی حقوق اور جمہوریت کو درپیش خطرات پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997میں مجوزہ ترمیم کی مخالفت کردی۔ایچ آر سی پی کی جنرل باڈی کا 38واں سالانہ عام اجلاس منعقد ہوا اور اجلاس کے اختتام پر انس...
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کے لیے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے ، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہ...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے۔ پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے ، آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ...
آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں پاکستانی حکام کے ساتھ معاشی امور پر بات چیت کو مثبت قرار دیا گیا۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے ۔ مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے اہد...
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان کا پیغام ہے کہ 24نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلنا ہے ۔ پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پہلی بار بشریٰ بی بی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ م...