وجود

... loading ...

وجود

خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی اور اطلاعات نظر انداز کرنے کا رجحان

جمعه 23 اگست 2024 خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی اور اطلاعات نظر انداز کرنے کا رجحان

افتخار گیلانی

13 جولائی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ اور پھر 31جولائی کو تہران میں حماس کے اعلیٰ رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت بلا شبہ ایک طرح سے خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کے مظہر تھے ۔ مجھے یاد ہے کہ اسی طرح کے واقعات میرے رپورٹنگ کیریر کے دوران بھارت میں بھی پیش آئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی واقعات کی پیشگی اطلاعات تھیں، مگر ان کو وقوع پزیر ہونے دیا گیا۔ جس کی توجیہہ ابھی تک سامنے نہیں آرہی ہے ۔ 26جنوری 1995 کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی تھیں۔جموں و کشمیر کے اس وقت کے گورنر ، سابق آرمی چیف جنرل کے وی کرشنا راؤ نے قومی پرچم لہرایا اور اب اپنی تقریر کا آغاز کردیا۔ انہوں نے خطے میں سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور انگریزی میں کہا کہ We Have Broken the Backs of…. ہم نے کمر توڑ دی ہے ۔ان کا یہ جملہ ادھورا ہی رہ گیا ۔ گیٹ کے پاس اسٹیڈیم کے پارکنگ کے جگہ سے دھماکہ کی آواز آگئی اور دھواں اٹھ گیا۔ سامعین کھڑے ہوگئے اور معلوم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کیا ہوا؟ اس دن معلوم ہوا ایک فوجی اور سویلین کا کیا فرق ہوتا ہے ۔ کرشنا راو اسٹیج پر کھڑے رہے ، اورلوگوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کرتے رہے ۔ وہ بتا رہے تھے کسی نے پٹا خہ چھوڑا ہے ۔ اسی دوران ان کے دائیں سائڈ کے اسٹینڈ میں ، جس میں زیادہ تر انفارمیشن اور دیگر محکموں کا عملہ بیٹھا ہوا تھا، میں دھماکہ ہوا۔ انسانی اجسام کے چیتھڑے ہوا میں اڑتے ہوئے ، خون کی بارش کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے گراونڈ کو لال بناکر نیچے آگئے ۔ اس دوران اب نیشنل سیکورٹی گارڈ کے کمانڈوز نے گورنر کو ایک گاڑی میں دھکیل کر گولی کی رفتار سے اسٹیڈیم سے باہر نکل گئے ۔ وہ ابھی شاید گیٹ تک بھی نہ پہنچے ہونگے ، کہ تیسرا بم اسٹیج کے نیچے پھٹ گیا۔ اسٹیج ، جس پر چند لمحے قبل گورنر تقریر کر رہے تھے ، کے چیتھڑے اڑ گئے ۔ نفسا نفسی کے عالم میں اسٹیڈیم خالی ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔
برسوں بعد، دہلی میں ایک سیمینار میںخفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسز ونگ یعنی راء کے سربراہ سی ڈی سہائے ، جو اس وقت جموں و کشمیر میں ایجنسی کے کمشنر تھے ، نے انکشاف کیا کہ اس حملے کے بارے میں ان کو علم تھا اور گورنر کو بھی اس کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ 25جنوری 1995 کی شام کوگورنر کرشنا راؤ نے سرحد پر تعمیر و ترقی و انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی اداروں کی ایک میٹنگ بلائی تھی۔ وہ ایک روز قبل کرشنا گھاٹی کے دورے سے واپس آگئے تھے اور سرحد پار کے انفرااسٹرکچر سے خاصے متاثر تھے ۔ وہ اسی طرح کا اسٹرکچر اپنی سائڈ میں بھی بنانے کے خواہش مند تھے ۔ سہائے کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں جانے سے قبل انہوں نے جموں میں اپنے دفتر کے اہلکاروں سے پوچھا کہ کہ کوئی ایسی اطلاع یا کوئی ایسا ایشو تو نہیں ہے ، جس کو گورنر کے ساتھ میٹنگ میں اٹھا یا جائے ؟ انہوں نے منع کیا۔سر بس روٹین سی انفارمیشن ہے ، انہوں نے جواب دیا۔ چونکہ وہ فارغ ہی تھے ، اس لیے انہوں نے اہلکاروں سے کہا کہ گورنر کے ساتھ پچھلی میٹنگ کے بعد کی جو فائلیں آئی ہیں، وہ ان کوپیش کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریبا13فائلیں تھیں۔ جن میں چھ میں 26جنوری کو مولانا آزاد اسٹیڈیم میں دھماکے اور گورنر کو ہلاک کرنے کی واضح اور مفصل اطلاعات موجود تھیں۔ حیرت کی بات یہ تھی، یہ سبھی فائلیں خود سہائے کے ہی دستخطوں سے ہی داخل دفتر یعنی الماریوں کی نذر کی گئیں تھی۔ کسی کو ان کو پڑھنے کی توفیق نہیں ہوئی تھی۔ سہائے کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے یہ اطلاع گورنر کے ساتھ میٹنگ میں شیئر کی، تو وہاں سانپ سونگھ گیا۔ کسی نے تجویز دی کہ تقریب کی جگہ کو تبدیل کیا جائے ۔ مگر گورنر نے پہلے خود اور پھر نئی دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اس کو مسترد کیا اور دلیل دی کہ اس سے ان کے اطلاع کے سورس کا قلع قمع ہو جائیگا۔ خیر یہ تو طے ہوا کہ تقریب اسٹیڈیم میں ہی ہوگی، مگر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو دوبارہ بلایا گیا کہ وہ باریکی کے ساتھ تلاشی لیں۔وہ رات بھر تلاشی لیتے رہے اور صبح سویرے انہوں نے اسٹیڈیم کو محفوظ قرار دیا۔سہائے کے مطابق یہ بم پریڈ گراؤنڈ میں دو فٹ نیچے دبا دیے گئے تھے اور جاپانی پلاسٹک کے ٹائمر میں لپٹے ہوئے تھے ۔ جس کو پولیس کے کتے سونگھ سکتے تھے نہ ایکسرے ان کا پتہ لگا سکتا تھا۔ ریموٹ ٹرگر کو بعد میں برآمد کیا گیا۔معلوم ہو اکہ ریموٹ دبانے والے کوپہلے گورنر کے اسٹیج کے نیچے والا بٹن دبانا تھا، مگر اس نے پہلے تین نمبردبایا ، جس سے پارکنگ کا بم پھٹ گیا۔ یعنی اگر گورنر اسٹیج سے بچ جاتا، تو ریسکیو ہوتے ہوئے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کے بم نمبر دو کی ز د میں آجاتا اور اگر اس سے بھی بچ جاتا، تو گیٹ کے پاس والا بم کا م کردیتا۔
اسی طرح ممبئی میں 26 نومبر 2008 کی خوفناک رات کو کئی جانیں بچائی جا سکتی تھیں اگر تاج پیلس انتظامیہ ٹاور لابی کے باہر پکٹ پر کھڑے سکیورٹی گارڈز کو کھانا فراہم کرنے پر راضی ہو جاتی۔برطانوی تحقیقاتی صحافیوں ایڈرین لیوی اور کیتھی سکاٹ کلارک کے مطابق 26 انٹیلی جنس الرٹ تھے ۔ انتباہات اس قدر درست اور مخصوص تھے کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس وشواس نانگرے پاٹل نے اکتوبر 2008 میں تاج کے عملے کے ساتھ ایک حفاظتی مشق کی تھی۔ تاہم، ان کے چھٹی پر جاتے ہی حفاظتی اقدامات کو ختم کر دیا گیا تھا، اور قریب ہی حفاظتی پکٹ لگا دیے گئے تھے ۔ نومبر کے پہلے ہفتے میں ٹاور کو برخاست کر دیا گیا تھا۔ ہوٹل کے منیجرز سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ ہوٹل کے کچن سے کھانا مانگ رہے تھے ۔مصنفین کا دعویٰ ہے کہ 26/11کا حملہ اس لحاظ سے الگ تھا کہ سی آئی اے ، انڈیا کے انٹیلی جنس بیورو (IB)، ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW)اور یہاں تک کہ تاج انتظامیہ سمیت تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ آفت آنے والی ہے ۔ہریانہ کے مانیسر میں مقیم بلیک کیٹ کمانڈوز کے ذریعہ تیار کردہ فرانزک اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مصنفین کا کہنا ہے کہ انہیں رات 05:10 بجے غیر سرکاری طور پر متحرک کیا گیا تھا۔ 26نومبر کو، ممبئی میں پہلی گولیاں چلنے کے صرف 22 منٹ بعد۔لیکن 70 منٹ بعد، انہیں کابینہ سکریٹری کے ایم چندر شیکھر اور بعد میں ایک جوائنٹ سکریٹری (داخلی سلامتی) نے بغیر احکامات کے متحرک ہونے کے خلاف خبردار کیا۔
مصنفین کا دعویٰ ہے کہ 26/11کا حملہ اس لحاظ سے الگ تھا کہ سی آئی اے ، انڈیا کے انٹیلی جنس بیورو (IB)، ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (RAW) اور یہاں تک کہ تاج انتظامیہ سمیت تقریباً ہر کوئی جانتا تھا کہ آفت آنے والی ہے ۔ہریانہ کے مانیسر میں مقیم بلیک کیٹ کمانڈوز کے ذریعہ تیار کردہ فرانزک اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مصنفین کا کہنا ہے کہ انہیں رات :05 10 بجے غیر سرکاری طور پر متحرک کیا گیا تھا۔ 26 نومبر کو، ممبئی میں پہلی گولیاں چلنے کے صرف 22 منٹ بعد۔لیکن 70 منٹ بعد، انہیں کابینہ سکریٹری کے ایم چندر شیکھر اور بعد میں ایک جوائنٹ سکریٹری (داخلی سلامتی) نے بغیر احکامات کے متحرک ہونے کے خلاف خبردار کیا۔ صبح 34 :12بجے ، اس وقت کے ہوم سکریٹری مدھوکر گپتا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کی طرف سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد این ایس جی کے سربراہ جیوتی دت کو اجازت دے دی۔تاہم دہلی کے ہوائی اڈے پر انہیں اطلاع ملی کہ ٹرانسپورٹ طیارہ چندی گڑھ میں 156 میل دور ہے ۔لیکن 70 منٹ بعد، انہیں کابینہ سکریٹری کے ایم چندر شیکھر اور بعد میں ایک جوائنٹ سکریٹری (داخلی سلامتی) نے بغیر احکامات کے متحرک ہونے کے خلاف خبردار کیا۔ صبح 34 : 12بجے ، اس وقت کے ہوم سکریٹری مدھوکر گپتا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کی طرف سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد این ایس جی کے سربراہ جیوتی دت کو اجازت دے دی۔تاہم دہلی کے ہوائی اڈے پر انہیں اطلاع ملی کہ ٹرانسپورٹ طیارہ چندی گڑھ میں 156 میل دور ہے ۔اس کے بعد NSG کے سربراہ جے کے دت نے RAW کو Ilyushin-76 طیارہ ادھار دینے کے لیے فون کیا، لیکن اس کا عملہ غائب تھا اور طیارے میں ایندھن نہیں تھا۔جب دت نے 1 بجے ہوم سکریٹری کو فون کیا تو اس نے پایا کہ ہوم سکریٹری خود پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں صبح تک فلائٹ نہیں مل سکی۔آخر کار، 45 منٹ بعد، جب دت نے ہوائی پٹی کے لیے روانہ ہونے کی کوشش کی، تو ان سے وزارت داخلہ کے اہلکاروں کو لینے کی درخواست کی گئی۔ جب جہاز اگلے دن صبح30 : 5بجے ممبئی میں اترا تو وزارت داخلہ کے اہلکاروں کو لے جانے کے لیے بیکن لائٹ والے سفید ایمبسڈر گاڑیوں کے علاوہ کوئی ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھی۔ جب تک این ایس جی نے چارج سنبھالا، دہشت گرد مکمل کنٹرول میں تھے اور ممبئی پولیس اور بحریہ کے کمانڈوز دونوں کو مؤثر طریقے سے دھچکا لگا چکے تھے ۔
اسی طرح، 14 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بارے میں فرنٹ لائن کی طرف سے ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے مطابق حملے کی پیشین گوئی کرنے والے کم از کم 11 انٹیلی جنس ان پٹس تھے ۔ کشمیر کے گورنر، ستیہ پال ملک نے بعد میں انکشاف کیا کہ
انہیں کسی بھی حفاظتی ناکامی کے بارے میں خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔بڑا سوال یہ ہے کہ مکمل انٹیلی جنس ہونے کے باوجود ایسے حملوں کو کیوں نہیں روکا گیا؟ کوئی واضح جوابات نہیں ہیں۔ اسی طرح مجھے یا دہے کہ شاید یکم اکتوبر 1996کی صبح سرینگر سے حریت لیڈر سید علی گیلانی کے دفتر سے فون آیا اور انہوں نے استدعا کی کہ کیا میں گیلانی صاحب کو ائیر پورٹ تک چھوڑ سکتا ہوں؟چند ماہ قبل ہی میری شادی ہوچکی تھی۔ وہ ان دنوں شاید علاج کی غرض سے دہلی میں تھے اور انہی دنوںجموںو کشمیر میں نو سال بعد اسمبلی کے انتخابات ہو رہے تھے ، جن کی انہوں نے بائیکاٹ کی کال دی تھی۔ اگلے روز شاید حر یت کانفرنس کی کوئی میٹنگ ہونے والی تھی، جس کیلئے ان کو سرینگر بلایا گیا تھا۔ خیر میں نے ان کو ائیر پورٹ پر رخصت کردیا۔ جب وہ دہلی میں ہوتے تھے ، تو دارالحکومت میں جموں و کشمیر کے سی آئی ڈی محکمہ کے اہلکار ان کے ساتھ سائے کی طرح رہتے تھے ۔ ان سے اب جا ن پہچان بھی تھی۔ مگرا ئیر پورٹ پر ایک اور شخص میرے پاس آکر بار بار ان کی فلائٹ کا نمبر ، وقت وغیر ہ پوچھ رہا تھا۔ میں نے سی آئی ڈی والوں سے پوچھا کہ یہ شخص کس محکمہ کا ہے ۔ معلوم ہوا کہ وہ ان کیلئے بھی اجنبی تھا۔ ابھی موبائل فون کا زمانہ نہیں تھا۔ رات کو میری اہلیہ کو پتہ چلا کہ گیلانی صاحب تو سرینگر پہنچے ہی نہیں ہیں، کیونکہ سرینگر میں اس دن فلائٹ لینڈ ہی نہیں ہوسکی۔ جہاز نے امرتسر میں لینڈ کیا ہے اور مسافروں کو کسی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے ۔ اسی رات حیدر پور میں ان کے گھر پر دو راکٹ داغے گئے ۔ نشانہ اتنا اچوک تھا کہ یہ راکٹ دوسری منزل پر ان کے بیڈ روم کی دیوار میں شگاف کرتے ہوئے ، سیدھے بیڈ کو، اڑا کر باتھ روم کو تباہ کرتے ہوئے دوسری دیوار سے نکل گئے ۔ یعنی اسی بیڈ کو ان راکٹوں نے نشانہ بنایا، جس پر ان کو اس رات سونا تھا۔ مگر دہلی والے اس نامعلوم شخص کو شاید پتہ نہیں چل سکا تھاکہ جہاز سرینگر کے بجائے امرتسر میں لینڈ ہو گیا ہے ۔یہ اسی طرح کی کارروائی تھی، جس طرح تہران میں اسماعیل ہنیہ کے کمرے کو تباہ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ یعنی کہ دیگر کمرو ں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ اس دن حیدر پورہ کے مکان میں نیچے جو افراد سو رہے تھے ، انہوں نے دھماکوں کی آوازیں سنی تو ضرور ، مگر ان کو بھی پتہ نہیں چل سکا کہ ان کی اوپری منزل کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان دنوں رات بھر کشمیر میں دھماکوں کی آوازیں آنا تو معمول کی بات تھی۔جب تصویروں میں اس بلڈنگ کو جس میں ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، دیکھ رہا تھا، تو یہ واقعہ یاد آگیا۔ اس لیے نیویارک ٹائمز کی یہ کہانی کہ اس کمرے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے بم رکھا تھا، مجھے ہضم نہیں ہوئی۔ بم تو پورے کمرے کو ہی اڑا دیتا۔ یہ میزائل یا راکٹ کا حملہ تھا، جوبالکل ٹارگٹ پر لگا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مقصد ہم خود ڈھونڈتے ہیں! وجود هفته 19 اپریل 2025
مقصد ہم خود ڈھونڈتے ہیں!

وقف ترمیمی بل کے تحت مدرسہ منہدم وجود هفته 19 اپریل 2025
وقف ترمیمی بل کے تحت مدرسہ منہدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری وجود جمعه 18 اپریل 2025
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری

عالمی معاشی جنگ کا آغاز! وجود جمعه 18 اپریل 2025
عالمی معاشی جنگ کا آغاز!

منی پور فسادات بے قابو وجود جمعرات 17 اپریل 2025
منی پور فسادات بے قابو

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر