وجود

... loading ...

وجود

شیخ حسینہ و مودی تعلقات

جمعرات 22 اگست 2024 شیخ حسینہ و مودی تعلقات

ریاض احمدچودھری

بنگلہ دیش کو بھارت کی موجودہ حکمراں جماعت ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ (بی جے پی) اور سابقہ حکمراں جماعت ‘کانگریس’ دونوں کی حمایت حاصل رہی ہے اور دونوں کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں موجود شمال مشرقی ریاستوں میں شورش کے خلاف سخت کارروائی کی تھی اور شورش پسندوں کو گرفتار کرکے بھارت کے حوالے کیا۔اس کے بعد سے شمال مشرقی ریاستوں میں امن ہے۔بھارت میں اقلیتوں کے کسی معاملے پر بنگلہ دیش میں جب بھی احتجاج ہوا تو شیخ حسینہ کی حکومت نے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت مخالف رجحانات دب گئے تھے۔ اب وہاں اسلام پسند عناصر ابھر کر آئے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت ان کے ساتھ کیسا رویہ رکھتی ہے۔ لیکن اگر ان کے ساتھ نرمی کی گئی تو بھارت کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ پیدا ہو جائے گا۔ چوں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں میں بھارت مخالف جذبات کا بھی دخل ہے لہٰذا ب وہاں بھارت کے مفادات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ایسا سمجھا جاتا ہے کہ بنگلہ دیش میں نئی حکومت پر جماعتِ اسلامی کا اثر رہے گا۔ مظاہروں میں جماعتِ اسلامی کے کارکن بھی شامل رہے۔جماعتِ اسلامی سے بھارتی حکومت کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت نے بھی جماعتِ اسلامی کے خلاف سخت اقدامات کیے تھے۔
حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں چین کی تجارتی سرگرمیاں بڑھی ہیں۔ شیخ حسینہ کے دور میں بھارت اور چین کے ساتھ بنگلہ دیش کے متوازن تعلقات تھے۔ شیخ حسینہ چین کے ساتھ اپنی تمام تر تجارتی شراکت داری کے باوجود بھارت کے مفادات کا خیال رکھتی تھیں۔ چین بنگلہ دیش میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرتا رہا ہے۔ اب نئی صورت حال میں وہاں چین کی سرگرمیوں کے بہت زیادہ بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ یہ صورتِ حال بھی بھارت کے لیے تشویش ناک ہے۔بنگلہ دیش میں طلبہ کے پْر تشدد احتجاج کے سبب وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑ کر بھارت آمد نے بھارتی سیاسی، سفارتی و صحافتی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ بھارتی حکومت نے سرحدی محافظ دستے ‘بارڈر سیکیورٹی فورس’ (بی ایس ایف) کو 24 گھنٹے الرٹ پر رکھا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 4096 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جب کہ دونوں ملکوں کے درمیان چلنے والی میتری بس بھی روک دی گئی ہے۔ریلویز نے ٹرینیں اور ایئر انڈیا اور نجی ایئر لائنز انڈی گو نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن اور دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شیخ حسینہ وزیرِ اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے فوری بعد ڈھاکہ سے بھارت پہنچ گئی تھیں۔ انھوں نے برطانیہ میں پناہ کی درخواست کی ہے جب تک انھیں وہاں پناہ کی اجازت نہیں مل جاتی وہ بھارت میں رہیں گی۔بھارت شیخ حسینہ کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور بنگلہ دیش میں ان کی جماعت ‘عوامی لیگ’ کی 15 سالہ حکومت میں بنگلہ دیش سے بھارت کے بہت اچھے روابط رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے اور صورتِ حال میں استحکام آئے گا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے موجودہ حالات بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اب بنگلہ دیش میں انتہا پسندوں کا ابھار ہوگا جو بھارت کے لیے بہر حال خطرے کی گھنٹی ہے۔
بنگلہ دیش میں رواں سال کے جنوری میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں مغربی ملکوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت بھارت نے بنگلہ دیش سے اپنی دوستی نبھائی اور بنگلہ دیش و امریکہ و مغربی ملکوں کے درمیان ثالثی کی تھی۔نئی دہلی نے امریکہ سے کہا کہ اگر بنگلہ دیش سے تعلقات غیر مستحکم کیے جائیں گے تو چین کو وہاں اپنی تجارتی سرگرمیاں تیز کرنے کا موقع مل جائے گا جو کہ نہ تو امریکہ کے لیے اچھا ہوگا نہ ہی بھارت کے مفاد میں ہوگا۔نئی دہلی کے متعدد اخبارات نے بنگلہ دیش کی صورتِ حال اور شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے اور ان کے ملک چھوڑنے پر اداریے اور تجزیاتی رپورٹس شائع کی ہیں۔ بیشتر اخباروں نے موجودہ صورت حال کو بھارت کے لیے تشویش ناک قرار دیا ہے۔
بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور طلباء تحریک کے رہنماؤں نے بی جے پی کو بنگلہ دیش میں مداخلت نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنا چاہتا ہے۔ بی جے پی بنگلہ دیشی سیاست میں بڑے پیمانے پر مداخلت کر رہی ہے جس پر خطے میں تشویش کی لہر ہے۔ مودی سرکار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے خطے کاامن تباہ کرنا چاہتی ہے۔شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں بھارتی کٹھ پتلی وزیرِاعظم کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔ بنگلہ دیش کو سیاسی بحران کے بعد اس وقت بھارت کی طرف سے مداخلت کا سامنا ہے۔آخر کب تک مودی سرکار انتہا پسندی کی سیاست کو فروغ دیتی رہے گی؟
بنگلہ دیش نے مفرورسابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بھارت سے واپس لانے پر غور شروع کردیا۔بنگلہ دیش کی مفرور شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے.زیادتی میں ملوث مفرور قاتل وزیر اعظم کو پناہ دینے کے بعد مودی سرکار کی مکمل خاموشی ہے۔مقامی عدالتوں میں حسینہ واجد کیخلاف قتل اور اغوا کے مقدمات درج ہیں،حسینہ واجد پرطلبہ تحریک کے دوران وحشیانہ قتل کے احکامات جاری کرنے،متعدد کارکنوں کو غائب کرانے اور ان کے قتل کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔حسینہ واجد اور ان کے رفقائے کار کیخلاف قتلِ عام کے مقدمات کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے متعدد مقدمات درج ہونے کے باوجود مودی سرکارکی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ماضی میں بھی بھارت مجرموں کی محفوظ پناہ گاہ رہ چکا ہے.1971 میں بھی بھارت کی مداخلت اورگھناؤنی سازش سقوطِ ڈھاکہ میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر