... loading ...
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضی کے نام پر دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ، آئیں افہام و تفہیم کے پل بنائیں اور ہر قسم کی نفرت انگیزی، انتہا پسندی کو مسترد کر دیں۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، قائد اعظم بھی طلبہ سے بہت قریب تھے، یوتھ ہمارے معمار ہیں جو ہمارے مستقبل کی تشکیل کریں گے، کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد نظام تعلیم ہے، ہماری حکومت معاری تعلیم دینے کے لئے پر عزم ہیں، تعلیم تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا نام ہے، تعلیم میری ہمیشہ سے سب سے پہلی ترجیح رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں، میں کہتا ہوں کہ دستیاب تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور سیکھنا کبھی نہ بند کریں، یہ تو حدیث میں بھی ہے کہ علم حاصل کرو چاہے اس کے لیے چین کیوں نا جانا پڑے، تعلیم دنیا کو بدلنے کے لئے سب سے طاقتور ہتھیار ہے، جن قوموں نے ترقی کی ان کے نوجوانوں کا کردار ہے اس میں، ہمیں ایک قوم کے طور پر پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ ایس آئی ایف سی نوجوانوں کو مختلف مواقعوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت صلاحیت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی کے خاتمے اور ملاقاتیں فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پر عائد پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطا...
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خون کی ہولی جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے بیت لاہیا سے انخلاء کے غیر انسانی احکام کے بعد مظلوم فلسطینیوں کی نقل مکانی جاری ہے، صیہونی فوج نے مرد فلسطینیوں کو حراست میں لے ...
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ساتے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی قیمتوں میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرادی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر ک...
سندھ حکومت نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اور ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز...
کراچی میں سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کیئے جانے کے بعد برطرفی کا عمل شروع کردیا گیا ہے محکیمہ تعلیم سندھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسز کی جانب سے مستقل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف انتہائی اقدامات کاآغاز کرتے ہوئے اساتذہ ک...
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچےاس حوا...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گ...
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسری بار ہونے والا اجلاس دیڑھ گھنٹے تک ہوا، جس میں تحریک انصاف کے علاوہ باقی تمام اراکین نے شرکت...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان بے گناہ جیل میں ہے، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو...
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔امداد نہ پہنچی تو چند گھنٹوں میں زخمی زندہ نہیں بچیں گے۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البر...
کراچی کی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کے احاطے کی کروڑوں روپے سے کی گئی تزئین و آرائش دو سال میں ہی اجاڑ بن گئی سبزہ زار جل گیا دھول مٹی اور کچرے کے ساتھ نشے کے عادی افراد اور فقیروں نے اسے اپنا مسکن بنالیا ہے۔ہری گھاس کے مٹے ہوئے نشانات ، کچرے کے ڈھیر ، نشئیوں کے ڈیرے یہ دو ...
چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ آج ہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ا...