وجود

... loading ...

وجود

چیف جسٹس کی توسیع نہ منظور، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ مانا تو احتجاج کریں گے،عمران خان

منگل 13 اگست 2024 چیف جسٹس کی توسیع نہ منظور، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ مانا تو احتجاج کریں گے،عمران خان

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔ ہمارے مطالبات مسترد کرنا ہیں تو کردیں۔ آپ نے بات نہیں کرنی نہ کریں مجھے کوئی جلدی نہیں۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں۔خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں۔ حسینہ واجد نے آرمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائے ہوئے تھے اور جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا۔ یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جنہوں نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی انہوں نے ہی 9 مئی کیا۔ ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور آدھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہوگئی باقیوں سے ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا۔ میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں جب لوگ باہر نکلے تو فوج نے اپنے عوام پر گولی چلانے سے انکار کر دیا۔ حسینہ واجد نے طالب علموں پر جو ظلم کیا وہ بیک فائر ہو گیا۔ بنگلا دیش اور پاکستان کے حالات مختلف نہیں۔ ظلم کے باوجود 8 فروری کو ہماری پارٹی جیتی۔ اس وقت پی ٹی ائی کے ساتھ 90 فیصد عوام ہے۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں بڑا فراڈ کیا ہے اپ ان کو خدشہ ہے حلقے کھلیں گے تو ان کی ساری چوری کھل جائے گی۔ یہ اسی لیے ٹریبونلز میں اپنے ججز کو بٹھانا چاہتے ہیں۔ ان کو معلوم ہو گیا ہے اتنا بڑا فراڈ چھپ نہیں سکتا۔ مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دے رہے۔ راولپنڈی کے سابق کمشنر نے کہا کہ 70،70 ہزار سے جیتنے والوں کو ہروایا گیا۔ پہلے انہوں نے دو صوبوں میں الیکشن نہ کروا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اوراب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درامد نہ کر کے دوبارہ آئین شکنی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پارٹی کواسٹریٹ مومنٹ کا نہیں کہا 9 مئی سے قبل بھی پرامن احتجاج کی کال نہیں تھی۔ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگا ہوں۔ میں سمجھ رہا تھا ملکی معیشت خراب ہے احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت کو قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے تاکہ دوبارہ قاضی فائزعیسی کو چیف جسٹس تعینات کر سکے۔ قوم انتظار کر رہی ہے لاوا پک چکا ہے صرف ایک تیلی کی ضرورت ہے سب تباہ ہو جائے گا۔ یہ جو مرضی کر لیں پاکستانی فوج عوام پر گولی نہیں چلائے گی۔ میں ان کو خبردار کر رہا ہوں خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے اب لوگ جیلوں میں جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس سائفر کی شکل میں امریکا کے خلاف ایف آئی آر موجود ہے مجھے نہیں پتہ حسینہ واجد کی کے پاس کیا معلومات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ االیکشن کمیشن نے فراڈ کیا ہے ہم اس سے امید کریں کہ وہ انصاف دیں گے ہم نے اس لیے اسٹے حاصل کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے لیے انہوں نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور اب یہ آئین میں بھی ترمیم کرکیدو تہائی اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں


قاضی فائزعیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھولے ،سینئرجج منصور علی شاہ کی شدید تنقید وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ خط لکھ کر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات بتادیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکارکیا، جسٹس منصور ...

قاضی فائزعیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھولے ،سینئرجج منصور علی شاہ کی شدید تنقید

مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں ترمیم آنے پر مزاحمت کرنے کااعلان کر دیا، 27ویں ترمیم آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ اتنا آسان نہیں ہے،عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں،چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو...

مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا

غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد کو شہید کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس...

غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید

پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

محکمہ سیکیورٹی واٹرکارپوریشن نے حب کینال کے اطراف میں گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے گئے چار تالابوں کومسمار کردیا۔ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق محکمہ سیکیورٹی واٹر کارپوریشن نے رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حب کینال کے اطراف گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے ...

پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار

کراچی میں چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

کراچی میں رواں سال مئی سے ستمبر تک چکن گونیا کے نو سو چھپن مشتبہ کیسز سامنے آئے۔۔۔ محکمہ صحت سندھ نے چکن گونیا کیسز کے اعداد شمار جاری کردیئے۔۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثر کیسز میں سے سات سو تیرہ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔۔ ایک سو باہتر افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی۔۔۔ طبی ما...

کراچی میں چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل...

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں...

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، جسٹس منصور علی شاہ وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے بنائے گئے ٹیکس کیس بینچ کے تناظر میں لکھا گیا، خط میں سر تھامس مور...

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، جسٹس منصور علی شاہ

بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹر...

بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری، اڈیالہ جیل میں اضافی سکیورٹی تعینات

26 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے،عوام ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،عمران خان وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

  اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی وکلا سے ملاقات کرادی گئی، فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کو 24 گھنٹے میں صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے پنجرے سے نکالا جاتا ہے۔اسلام آبا...

26 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے،عوام ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،عمران خان

مجھے نہیں پتا تھا جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی اور کسی اور چیف جسٹس کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہ تھا۔ اگر ملک سے سیاسی انتقام کی روش کو ختم کرنا ہے تو پہلا قدم عمران خان کو اٹھانا ...

مجھے نہیں پتا تھا جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

غزہ میں مزید 74 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

اسرائیلی فوج کی کا جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی بربریت تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے جبالیہ، نصیرات کیمپ ، خان یونس اور رفاہ میں ٹینکوں کی شیلنگ کی گئی ،نصیرات میں سکول کیمپ پر اسرائیلی حملے می...

غزہ میں مزید 74 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

مضامین
یحییٰ سنوار ایک تحریک کا نام تھا! وجود هفته 26 اکتوبر 2024
یحییٰ سنوار ایک تحریک کا نام تھا!

بھارتی جوہری ہتھیاروں کا تحفظ انتہائی ناقص وجود هفته 26 اکتوبر 2024
بھارتی جوہری ہتھیاروں کا تحفظ انتہائی ناقص

برکس اور پاکستان وجود هفته 26 اکتوبر 2024
برکس اور پاکستان

آخر ہم کہاں کھڑے ہیں؟ وجود جمعه 25 اکتوبر 2024
آخر ہم کہاں کھڑے ہیں؟

بھارتی مسلمان دوسرے درجے کے شہری وجود جمعه 25 اکتوبر 2024
بھارتی مسلمان دوسرے درجے کے شہری

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر