وجود

... loading ...

وجود

کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا۔۔۔؟؟

جمعرات 01 اگست 2024 کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا۔۔۔؟؟

علی عمران جونیئر
دوستو،کالج لائف میں ایک فلم دیکھی تھی، جس میں ایک کردار کا ایک ڈائیلاگ آج تک دماغ میں گھومتا ہے، سمجھ سمجھ کے سمجھو، سمجھ سمجھ کے سمجھنا بھی ایک سمجھ ہے، سمجھ سمجھ کے جو نہ سمجھے، میری سمجھ میں وہ ناسمجھ ہے۔۔۔واقعی ہماری سمجھ میں آج بھی کچھ باتیں نہیں آتیں، میری طرح آپ لوگوں کو بھی کچھ باتیں سمجھ نہیں آتی ہونگیں، تو آئیے کچھ ایسی باتیں آپ سے کرتے ہیں جس کیلئے اکثر اپنے دوستوں سے کہتے ہیں، کاش کوئی مجھ کو سمجھاتا۔۔ جب بھی اپنے دوستوں سے سوال کرتا ہوں کہ محبت شادی سے پہلے کرنی چاہئے یا بعد میں؟ تو وہ کہتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ محبت شادی سے پہلے کی جائے یا بعد میں، بس بیوی کو پتہ نہیں چلنا چاہئے۔۔ہمارے ایک دوست زن مرید ٹائپ شوہر ثابت ہوئے ہیں، ایک بار گھر پہنچے تو بیگم نے کہا۔۔ شکر ہے آپ خیریت سے گھر آگئے۔۔دوست نے پوچھا، کیوں کیا ہوا ؟۔۔ بیگم صاحبہ فرمانے لگیں ،مسجد سے اعلان ہو رہا تھا ایک زن مرید گٹر میں گر گیا، مجھے آپ کی فکر ہو گئی ۔۔ہمارے دوست نے معصومیت سے کہا، اعلان تو میں نے بھی سنا تھا، مولوی صاحب زن مرید نہیں زین فرید کہہ رہے تھے۔۔
ہماری سمجھ میں آج تک نہیں آیا کہ چین اور جاپان میں انگریزی ذریعہ تعلیم نہیں پھر وہ اتنے ترقی یافتہ کیوں ہیں؟ فرانس میں تو انگریزی بولنے والے کو نفرت بھری نظروں سے دیکھا جاتا ہے پھر وہاں دن دگنی رات چوگنی ترقی کیوں ہورہی ہے؟۔۔ کہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر اصل انقلاب آئے گا،جس کا نشانہ سب سے پہلے انقلاب لانے والے ہی بنیں گے، کیونکہ انقلابوں کی تاریخ یہی کہتی ہے اور تاریخ ہمیشہ ایک ہی نتیجہ دیتی ہے ،اسی لئے ابن خلدون نے تاریخ کو سائنس کہا ہے ۔۔سائنس کی زبان میں سیل کو خلیہ کہتے ہیں لیکن ہر شوہر کو اس کی بیوی سیل کا مطلب کچھ اور کیوں بتاتی ہے۔۔سیانے یہ بھی کہتے ہیں کہ ۔۔ انسان شاید اپنا لباس، حلیہ، اسٹائل، زبان اور رہن سہن حتیٰ کہ کبھی کبھار اپنے خیالات اور سوچ تک نئی جگہ یا حالات میں بدل لیتا ہے مگر ۔۔ذائقہ کبھی نہیں بدلتا۔۔ انسانی زبان جو ذائقے چکھتے چکھتے جوان ہوتی ہے، وہ دوسرے ذائقے صرف تبدیلی کے لئے کھاتی ہے مگر اپناتی نہیں۔۔
ہمیں آج تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ دنیا کی کوئی عورت یا باورچی کسی کی ماں سے بہتر کھانا کیوں نہیں بنا سکتی۔۔۔کاش کوئی یہ بھی سمجھادے کہ جب سے موبائل فون آیا ہے ، یہ امام ضامن، خط وغیرہ قصہ پارینہ کیوں بن گئے؟ ۔۔اکثر زچہ خانوں میں یہ کیوں لکھا ہوتا ہے کہ چھوٹے بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔۔ مسجد میں پانی پینے کے گلاس پر لکھا ہوتا ہے باہر لے جانا منع ہے، لوکی فیر باز نہیں آندے۔۔واش رومز کی اندرونی دیواروں پر تو اس قدر چاند ماری کی گئی ہوتی ہے کہ لوٹے سے سر پیٹنے کو دل کرتا ہے، آخر کوئی تْک ہے ان جملوں کی کہ، دیر تک بیٹھنا منع ہے، سوچنا منع ہے۔۔بچپن میں ماں ہمیشہ کہا کرتی تھی، بیٹا دل لگا کے پڑھا کرو، ماں کو یہ سمجھ کیوں نہیں آتی تھی کہ دل لگانے کے بعد کبھی کوئی پڑھ سکا ہے کیا؟۔۔ جو لوگ انگریزی پڑھتے، لکھتے اور بولتے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ محبت کرنا کسی گڑھے میں گرنے جیسا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انگریزی میں محبت کرنے کے لئے ”Falling in Love” کی اصطلاح کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ حیرت تو اس بات پرہوتی ہے کہ پورا ہفتہ الارم سے بھی آنکھ نہیں کھلتی اور اتوار کو ایسے آنکھ کھلتی ہے جیسے علی الصبح اخبار بیچنے جانا ہو۔۔ہمیں ان لوگوں کی سمجھ بھی نہیں آتی جو صرف ماں کی دعا ہی لکھتے ہیں، باپ کیا بددعائیں دیتا ہے؟
وہ کون سے باس ہیں جن کے لاکھوں روپے کے موبائل کام نہیں کرتے اور ان کا ایک ملازم اڑھائی ہزار کا ایک چینی موبائل ان کے سامنے لا پھینکتا ہے تو باس ملازم کی عقل و دانش کا قائل ہو جاتا ہے اور اسے اپنی بیٹی کا رشتہ دے ڈالتا ہے ؟۔۔کون ہیں وہ لوگ جو دلہنوں کی مانند زرق برق رنگا رنگ شیروانیوں میں ملبوس ہو کر لوگوں سے قرآن سے متعلق سوال پوچھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یار تْکا ہی لگا دو؟۔۔کہاں ہیں وہ مائیں جو اپنے بچوں کو سفید براق لباس پہنا کر باہر بھیجتی ہیں اور چند لمحوں بعد وہ سر سے پیر تک کیچڑ میں لتھڑے واپس لوٹتے ہیں اور خوشی سے نہال مائیں انہیں اپنی بانہوں میں بھر لیتی ہیں کیونکہ داغ تواچھے ہوتے ہیں ؟ پھر وہ مائیں کپڑوں کی دھلائی کرنا شروع کردیتی ہیں جب کہ ہمارے زمانے میں تو ایسا کرنے پر پہلے ہماری دھلائی ہوتی تھی پھر کپڑوں کی۔۔یہ بات بھی کبھی سمجھ نہیں آسکی کہ نظر کمزور ہونے کی صورت میں لوگ عینک بخوشی لگا لیتے ہیں لیکن کم سنائی دیتا ہو تو کان میں آلہ سماعت لگاتے ہوئے شرم کیوں محسوس کرتے ہیں؟۔۔یہ کڑوا سچ بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ بے روزگار ہونا اتنا مشکل کام ہے کہ اتنے لوگ کام کرکے نہیں مرتے جتنے بے روزگاری سے مرتے ہیں۔۔سیانے کہتے ہیں” سوچی پیا تے بندہ گیا” مگر انسان جتنا مرضی طاقتور ہو جائے وہ ” اچھے” خیال اور سوچ کو نہیں روک سکتا ۔۔ریسرچ سے ثابت ہوا ہے جو لوگ کڑی دھوپ میں بھی سگریٹ کی دکان تک جا تے ہیں وہ کبھی سگریٹ نہیں چھوڑیں گے۔۔ہمیں اس بات کی بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ کہ زندگی اگر چار دن کی ہے تو ٹیسٹ میچ کیوں پانچ دن کا ہوتا ہے۔۔جب سے ہوش سنبھالا ہے۔۔ پاکستان کی بیٹنگ، جمہوریت اور معیشت کو ہمیشہ خطرے میں ہی کیوں پایا ہے؟۔۔ ہم نے کبھی شاعر فرا ز کو سر نہیں کہا، پھرقومی کرکٹر کو سرفراز کیوں کہاجاتا ہے؟؟
زندگی چار دن کی ہے پر یاد آیا۔۔ہماری زندگیوں میں چار کی چارہ گری بہت ہے۔۔ جیسے کہ۔۔ چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات۔۔ چار کتابیں کیا پڑھ لیں خود کو گورنر سمجھتے ہیں ۔۔چار پیسے کماؤگے تو پتا چلے گا۔۔ آخری ہماری بھی چار لوگوں میں عزت ہے۔۔ چار لوگ سنیں گے تو کیا کہیں گے۔۔۔ چار دن کی آئی بہو اور ایسے تیور۔۔ وہ آئی اور چار باتیں سنا کر چلی گئی۔۔چار قدم کا فاصلہ تو ہے تم سے کیا چار قدم بھی نہیں چلا جاتا۔۔ چار دن کی زندگی ہے ہنس کے گذار لو۔۔آپ کے آنے سے تو محفل کو چار چاند لگ گئے۔۔ رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ہمارے پیارے دوست کہتے ہیں۔۔ میں نے دیکھا تین لاکھ روپے کا لباس پہنے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران افطار سے قبل ایک نعت خواں بڑے والہانہ انداز میں نعت شریف پیش کررہا تھا۔۔ مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے۔۔ حالانکہ دو لاکھ روپے خرچ کرکے بمعہ فیملی عمرہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔کراچی میں شدید سڑی ہوئی گرمی میں کیا پانی کی ٹینکی میں اے سی لگ سکتا ہے؟؟ سورج کی جون جولائی کی چھٹیاں کیوں نہیں ہوتیں؟؟اپنی مختصر سی زندگی میں دو لوگوں سے ملنے کی شدید خواہش ہے، ایک وہ جو نئی سڑک بنتے ہی اس پر جمپ بنادیتا ہے، دوسرا وہ شخص جو اس جمپ میں سے موٹرسائیکل کے نکلنے کا راستہ بھی بناتا ہے۔۔
اوراب چلتے چلتے آخری بات۔۔۔جو ملک جتنا غربت زدہ ہوگا اتنا ہی آلو اور مذہب کا چلن زیادہ ہوگا۔ ۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر