وجود

... loading ...

وجود

آئی پی پیز معاہدے اور پاکستان

جمعرات 25 جولائی 2024 آئی پی پیز معاہدے اور پاکستان

حمیداللہ بھٹی

اگر کوئی یہ پوچھے کہ ترقی اور قرضوں سے نجات کے لیے پاکستان کو فوری طورپر کیا کرنا چاہیے تواکثر معاشی ماہرین کا جواب ہوتا ہے، پاکستان نے اگر ترقی کرنی ہے اور اندرونی و بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے تو آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرناہوگی ،وگرنہ کوئی اور ایسا طریقہ نہیں جس سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لایا جا سکے کیونکہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرزکے ساتھ اِتنے مہنگے معاہدے کیے گئے ہیں کہ پاکستان میں بجلی خطے کے تمام ممالک سے زیادہ مہنگی ہوگئی ہے حالانکہ صنعتوں کوفروغ دینا ہے تاکہ برآمدی پیداوار میں اضافہ ہو تو سستی بجلی ناگزیر ہے مگر پاکستان میں صنعتی شعبے کوسترہ سینٹ(ڈالر)کے حساب سے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ نرخ خطے میں تمام ممالک سے زیادہ ہیں اِس وقت زیادہ ترسرمایہ کاروں کارجحان بھارت اور بنگلہ دیش کی طرف ہے کیونکہ وہاں نہ صرف بجلی بغیر کسی وقفے کے چوبیس گھنٹے میسر ہے بلکہ سستی بھی ہے۔ صنعتی شعبے کے لیے بجلی کی قیمت بھارت میں چھ سینٹ اوربنگلہ دیش میں 8.6ہے اسی لیے مذکورہ دونوں ممالک پاکستان کو صنعتی شعبے میں مات دے چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی 1991تک ساٹھ فیصد بجلی پانی سے پیداکی جاتی تھی جو نہ صرف سستی تھی بلکہ یہ طریقہ ماحول دوست بھی تھا لیکن اب پانی سے بجلی کی پیدوار محض 26فیصد رہ گئی ہے کیونکہ ملک کاانحصار مہنگے اور درآمدی فیول سے بجلی پیداکرنے والے آئی پی پیز پر بڑھ گیا ہے۔ مزید ستم یہ کہ آئی پی پیز کے کئی ایسے منصوبے ہیں جو ایک یونٹ بجلی پیدا کیے بغیر ہی ماہانہ اربوں روپیہ وصول کر رہے ہیں۔ ایسی ہی حماقتوں سے گردشی قرضہ تین ہزار ارب کے قریب جا پہنچا ہے مگر حکمران چُپ ہیں ظاہر ہے اِس واردات میں حکومت کے بااختیارلوگ شامل ہوں گے وگرنہ ایسے حالات میں جب صنعتیں بند اور کاروبارتباہی کے دہانے پر پہنچ چکے گھریلو صارفین بل اداکرنے کی سکت نہ ہونے پر بلبلا رہے ہیں مگر کسی کوپرواہ ہی نہیں کہ تباہی دستک دینے لگی ہے اب تو ثابت ہو چکا کہ پاکستان اور آئی پی پیز معاہدے ایک ساتھ نہیں چل سکتے اگر ملک کو بچانا ہے تو آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظر ثانی کرنا ہوگی ۔
عوامی حلقوں میں ایک عام خیال یہ پایاجاتا ہے کہ آئی پی پیز کے زیادہ ترمالکان کا تعلق بیرونِ ملک سے ہے اسی لیے اُنھیں عوام اور ملکی مفاد سے کوئی سروکار نہیں لیکن اِس خیال میں جزوی صداقت ہے بجلی کے معاہدے چالیس خاندانوں سے کیے گئے جن میں سے اسی فیصد پاکستانی اور صرف بیس فیصد غیر ملکی ہیں یہ جو بیس فیصد غیر ملکی ہیں اُن کے بارے میں بھی ایسی اطلاعات ہیں کہ اُن کی آڑ میں بھی پاکستانی ہی ہیں جنھوں نے بیرونِ ممالک کمپنیاں بناکرپاکستان سے معاہدے کیے اورمہنگی بجلی دے کر ملک لوٹ مارکا ایسا بازارگرم کر رکھاہے کہ صنعت وزراعت بھی تباہ ہوچکی ہیں انفرادی مفاد کے لیے اپنے ہی ملک کو تباہ کرنے کی دنیامیں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی ایک اورحیران کُن بات یہ ہے کہ ملک میںخواہ کوئی بھی جماعت اقتدارمیں آجائے سب آئی پی پیز معاہدوں کا تحفظ کرتی ہیں کوئی بھی مہنگے معاہدوں پرنظرثانی میں دلچسپی نہیں لیتی۔ ظاہرہے جب تمام جماعتوں میں شامل بڑے بڑے سرمایہ دار بجلی معاہدوں کی آڑ میں لوٹ مارکرتے اور اہم لوگوں کو مناسب حصہ دیتے ہیں توکوئی نظرثانی کیوں چاہے گا؟ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہر جماعت اور نئی آنے والی حکومت آئی پی پیز کے مفادات کی نگہبانی کرے؟ایک اور اہم ترین بات جو اپنے قارئین کے علم میں لانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ 130آئی پی پیز معاہدے مسلم لیگ ن کی 2013سے 2018کی حکومت نے کیے اور اکثریہ جو دعویٰ کیا جاتا ہے کہ شریف خاندان نے توانائی کی قلت ختم کی اور ملک سے اندھیر ے دورکیے غیرحقیقی ہے۔ اِس آڑ میں کھربوں روپیہ کیسے ملکی خزانے سے سرمایہ کاروں کی جیب میں چلا گیا۔ اِس واردات کاکبھی اعتراف نہیں کیاگیا ،دوسرے نمبر پر راجہ پرویز اشرف رہے جنھوں نے 48کمپنیوں کواجازت دے کر کیا کچھ حاصل کیا۔یہ بھی ہنوز صیغہ راز میں ہے ۔پیپلز پارٹی بھی اِس ظلم ِ عظیم میں کسی سے پیچھے نہیں رہی جس نے35کمپنیوں کواجازت نامے دیکرمالی مفاد حاصل کیاجبکہ ایسی نوازشات میں تحریکِ انصاف بھی پیچھے نہیں رہی، اُس کی دیانتدارحکومت نے 30کمپنیوں کو مال بنانے کا موقع فراہم کیااسی لیے جس بھی جماعت کی ملک میںحکومت آجائے آئی پی پیز پر کوئی ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کرتا بلکہ سبھی تحفظ دیتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بجلی نرخ بڑھا کر لٹیروں کو مال بنانے کے مواقع فراہم کرنے کی بجائے حکومت مہنگے معاہدوں پر نظرثانی کرے اور دوبارہ پانی سے سستی بجلی بنانے پرتوجہ دے جو کمپنیاں بجلی پیداکیے بغیرماہانہ اربوں وصول کررہی ہیں، نہ صرف اُن سے وصول کی گئی رقم واپس خزانے میں جمع کرائی جائے بلکہ بلیک لسٹ بھی کیا جائے ۔
دنیاکی تمام حکومتیں سرمایہ داروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہیں لیکن پاکستان میں جس قسم کی سرمایہ کاری کرائی جارہی ہے ایسی سرمایہ کاری کی کوئی ملک اجازت نہیں دیتا یہ تو ایسا ہی ہے کہ اپنی جیب کاٹنے کے لیے پیش کرتے ہوئے سہولتیں بھی دی جائیں سابق نگران صوبائی وزیر صنعت پنجاب ایس ایم تنویر اپنے دونوں پاور پلانٹس کی بجلی کے نرخوں پر نظرثانی کرنے پر آمادہ ہیں مگر حکومت اِس پیشکش سے فائدہ نہیں اُٹھا رہی ظاہرہے اِس طرح تو دیگر کمپنیوں کو بھی ایسا کرنے پر آمادہ کرناپڑے گا۔ ایس ایم تنویر نے تو یہ بھی کہا ہے کہ پچاس ارب سرمایہ کاری سے چارسوارب کمائے ہیں یہ اعتراف ایک سرمایہ دار ہے اندازہ لگائیں دیگر نے کیا واردات ڈالی ہوگی؟ بے نظیر بھٹو سے لیکر نواز شریف تک سب نے آئی پی پیز کے مفاد کا تحفظ کیالیکن اب جبکہ کچھ کمپنیاں بجلی نرخوں میں کمی کرنے پر تیار ہیں تو حکومت اِس پیشکش کو قبول کرنے سے کیوںہچکچارہی ہے ۔ اِس کی ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے کہ ملک یا عوامی مفاد کے تحفظ کی باتیں محض ڈھونگ ہیں اور سب کوحصہ وصول کرنے میں دلچسپی ہے اگر موجودہ حکمران دیانتدار ہیں اور عوام سے حقیقی اخلاص رکھتے ہیں تو آئی پی پیز معاہدوں پر اولین فرصت میں نظرثانی کرائیں وگرنہ عوام کویہی پیغام ملے گا کہ انفرادی مفادپر ملک اور عوام کے مفاد کی قربانی ہی اِن کابھی منشور ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مقبوضہ وادی میں دھونس اور دباؤ کی پالیسی وجود هفته 07 ستمبر 2024
مقبوضہ وادی میں دھونس اور دباؤ کی پالیسی

کسان خوشحال پاکستان خوشحال وجود هفته 07 ستمبر 2024
کسان خوشحال پاکستان خوشحال

چلو تم ہی بتادو! وجود هفته 07 ستمبر 2024
چلو تم ہی بتادو!

بھارت عصمت دری کے دلدل میں وجود هفته 07 ستمبر 2024
بھارت عصمت دری کے دلدل میں

پاک فوج کا تاریخی معرکہ وجود جمعه 06 ستمبر 2024
پاک فوج کا تاریخی معرکہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر