وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح

اتوار 07 جولائی 2024 بھارت میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح

ریاض احمدچودھری

دنیا کے بہت سے ممالک کو2020 میں بے روزگاری کا سامنا ہے لیکن بھارت میں یہ شرح بہت سی ترقی پذیر معیشتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ تنخواہ دار ملازمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بہت سی نجی کمپنیوں اور اداروں نے عالمی وبا کے دوران اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے نوکریوں میں کٹوتیاں کی ہیں۔ بھارت میں اس وقت بے روزگاری کا تناسب 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے سربراہ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے لیے مودی سرکار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے۔پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب 12 فیصد جبکہ بھارت میں بے روزگاری کا تناسب 23 فیصد ہے۔ مودی سرکار کی پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ نوٹ تبدیل کرنے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے چھوٹے اور گھریلو کاروبار بند ہوگئے۔سینٹرفارمانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں بھارت میں بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی، جو گزشتہ مہینے میں 8.00 فیصد تھی۔بھارت میں بے روزگار افراد کی بڑھتی ہوئی شرح نے بھارتیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دسمبر میں شہری سطح پر بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی، جو نومبرمیں 8.96 فیصد تھی، جبکہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 7.55 فیصد سے گھٹ کر 7.44 فیصد ہوگئی۔بھارت میں شہری علاقوں میں بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ اس سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے مہنگائی پر قابو پانا اور نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔
بیروزگاری کا مسئلہ حل کرنے میں بھارتی حکومت کی سنجیدگی کا یہ حال ہے کہ بھارت میں ایک مرکزی وزیر نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے ایک نادر نسخہ پیش کیا ہے۔ وزیر نے بیروزگاروں کو گائے کا گوبر اور پیشاب فروخت کرنے کا مشور ہ دیاہے۔بھارتی وزیر کے مطابق چار گائے پال کر ان کے گوبر اور پیشاب سے ایک سال میں بیس لاکھ روپے کمائے جاسکتے ہیں۔ وزیر گری راج نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”دودھ کی ضرورت بہت ہے، دودھ کا منافع تو الگ ہے جب کہ ایک کلو گوبر سے بھی بیس روپے کمائے جاسکتے ہیں لیکن کچھ لوگ میرے اس بیان پر کہیں گے کہ گری راج پاگل ہے۔” انہوں نے کوآپریٹیوبینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں کو منافع کے طور پر نقد رقم کے بجائے بچھڑا اور چارہ دیں۔
بی جے پی رہنما نے بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا، ”اگر نہرو بھارت میں طویل عرصے تک رہتے تو یہاں مویشی پروری اورماہی پروری جیسے کاروبار کی صورت حال کافی خراب ہوجاتی۔” خیال رہے کہ مودی حکومت کی طرف سے بھارت کے تمام مسائل اور پریشانیوں کے لیے کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔
گائے کے گوبراور پیشاب کے متعلق ہندو قوم پرست لیڈروں کے بیانات کے ساتھ ساتھ نریندر مودی حکومت بھی اس معاملے میں کافی سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔ مودی حکومت گائے کے گوبر اور پیشاب سے نئے پروڈکٹ بنانے پر خاصا زور دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے گذشتہ برس راشٹریہ کام دھینوآیوگ(قومی گائے کمیشن)قائم کیا تھا۔کمیشن گائے کے گوبر اور پیشاب کے طبی اور زرعی استعمال کو فروغ دینے پر غور کر رہا ہے۔بھارت میں انجینئرنگ کے اعلی تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کو ‘پنچ گویا (گائے سے حاصل ہونے والی پانچ چیزیں) گوبر، پیشاب، دودھ، دہی اور گھی پر ریسرچ کے لیے مختلف اکیڈمک اور تحقیقی اداروں سے پچاس سے زائد تجاویزموصول ہوئی ہیں۔ حکومت نے انیس اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو گائے کے پیشاب سے لے کر گوبر اور گائے سے ملنے والی تمام چیزوں پر تحقیق کرے گی۔ کمیٹی میں ہندوقوم پرست تنظیم آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد کے اراکین بھی شامل ہیں۔
امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھارت سے غذائی اجناس ، اشیائے خورونوش کی درآمد پر اس لئے پابندی عائد کر دی کہ ان اشیاء میں مردہ چوہوں کے اجزائ، پرندوں کے پر اور نقصان دہ کیڑے مکوڑے پائے گئے تھے۔ ادارے کی تحقیقات کے مطابق ان اشیاء میں گائے کا پیشاب اور گوبر کی آمیزیش بھی تھی۔ بعض اشیاء میں تو اس کی مقدار 18 فیصد سے بھی زائد تھی۔
بھارت میںگائے کی غلاظت کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ دودھ کی فروخت گائے کے پیشاب کے مقابلے میں کم ہو گئی ہے۔ بھارتی خواتین اسے اکھٹا کرنے کیلئے بہت تگ و دو کرتی ہیں۔ یہ غلاظت کئی طرح کے خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کی حامل ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے بھارتی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت میں تین مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں جو گائے کے پیشاب کی وجہ سے لوگوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ گائے کی غلاظت سے گھریلو سطح پر تقریباً تیس ادویات تیا ر کی جا رہی ہیں۔بھارت میں گائے کے پیشاب کا سب سے بڑا خریدار یوگا گرو بابا رام دیو ہے جو اس غلاظت سے مختلف مصنوعات تیار کرتا ہے جس کی وجہ سے کئی عالمی سطح کے کارروباری گروپس کی بھارت میں تیار کردہپروڈکٹس کے بند ہونے کا خدشہ پید اہوگیا ہے۔رام دیو یورین سے تیار اپنی مصنوعات کی فروخت کیلئے یومیہ ڈیڑھ لاکھ روپے اشتہاری مہم پر خرچ کرتا ہے۔ بھارت میں ایک تھراپی ہیلتھ کلینک ماہانہ 25ہزار لیٹرپیشاب خریدتا ہے جس کا دعویٰ ہے کہ ا س نے گزشتہ دو دہائیوں میں 12لاکھ مریضوں کا علاج اسی غلاظت سے کیا ہے جو اپنی پروڈکٹس کو یومیہ چار ہزار آن لائن مریضوں کو فروخت کرتا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی کے لوک سبھا کے رکن سبرامینیم سوامی گائے کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومتی کوششوں سے اتفاق نہیں کرتے، انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت دنیا میں گوشت برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اسی لئے بھینس کی آڑ میں لوگ گائے کو ذبح کرتے ہیں اور بھینس کا گوشت بنا کر فروخت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں


مضامین
بھارت میں مسلم جائیدادوں کا انہدام وجود اتوار 06 اکتوبر 2024
بھارت میں مسلم جائیدادوں کا انہدام

پاکستان کامقدمہ وجود اتوار 06 اکتوبر 2024
پاکستان کامقدمہ

اسرائیل کے مکروہ ارادے وجود اتوار 06 اکتوبر 2024
اسرائیل کے مکروہ ارادے

اٹھو رندو پیو جام قلندر وجود هفته 05 اکتوبر 2024
اٹھو رندو پیو جام قلندر

تیسری عالمگیر جنگ کی بازگشت وجود هفته 05 اکتوبر 2024
تیسری عالمگیر جنگ کی بازگشت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر