وجود

... loading ...

وجود

آئی ایم ایف رکنیت کی درخواست کرے گا!!

جمعه 05 جولائی 2024 آئی ایم ایف رکنیت کی درخواست کرے گا!!

جاوید محمود

برکس بینک ایک نئی کرنسی متعارف کرانے میں مصروف ہے جو ڈالر کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے ۔12 جون کو ہونے،والے اجلاس کا سب سے اہم فیصلہ اس میں چھ نئے ممالک کی شمولیت ہے یعنی سعودی عرب جیسے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، ایران، ایتھوپیا اور ارجنٹائن آئندہ سال جنوری میں اس کے رکن بن جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں برکس بینک کے چار بنیادی ارکان شریک تھے۔ جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہاں نہ آئے اور اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے نئے ارکان کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس توسیع کو تاریخی قرار دیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ برکس عالمی امن اور اتحاد کو آگے بڑھائے گا۔ برکس بینک دراصل دنیا کے عالمی مالیاتی نظام میں مغرب کا تسلط چیلنج کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ جہاں اس کے ایجنڈے میں اہم مالیاتی امور سے نبرد آزما ہونا شامل ہے وہیں غریب اور ترقی پزیر معیشتوں کو کھڑا کرنا بھی اس کا ایک اہم ہدف ہے۔ اس تعاون یا امداد کا مقصد یہ بھی ہے کہ ترقی پزیر معیشتیں موجودہ عالمی نظام کے کل پرزوں کے دباؤ سے نکل سکیں جن میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک جیسے ادارے شامل ہیں۔ چین کا خیال ہے کہ ترقی پزیر ممالک موجودہ معاشی دباؤ سے تنگ ہیں اور اگر ان کی مناسب فورم سے مدد کی جائے تو وہ موجودہ عالمی نظام کے متبادل کی حمایت کریں گے۔ مغربی مالیاتی اداروں پر جو سب سے بڑا الزام لگایا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ وہ امداد کے ذریعے سیاسی دباؤ کو بڑھاتے ہیں۔ اس ضمن میں آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی مثالیں دی جاتی ہیں بلکہ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف تو امریکہ کا عالمی مالیاتی بازو ہے جسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔اب ظاہر ہے کہ برکس بینک میں توسیع پر اپنے رد عمل میں اسے پلے ڈاؤن کرنے کی کوشش کی اس کا کہنا تھا کہ برکس ممالک میں اختلافات ہیں اور اس سے مغرب براہ راست متاثر ہوگا ۔شی جن پنگ اس توسیع میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ۔ جوہانسبرگ اعلامیہ توسیع کو امریکہ یا کسی بھی ملک کے جغرافیائی حریف کے طور پرابھرتا ہوا نہیں دیکھتا ۔اب اس میں کتنی حقیقت ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔جب یہ ملک جنوری کے بعد برکس میں فعال کردار ادا کریں گے
تاہم یہ حقیقت اپنی جگہ موجود ہے کہ برکس ایک نئی مالیاتی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ بھی طے ہے کہ اب امریکہ نہ تو اکیلے عالمی نظام کے اصول طے کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ تمام ادارے چلا سکتا ہے ۔بریکس بنیادی طور پر ایک چینی بینک ہے اور اس کے قیام کا نظریہ معروف سرمایہ کار بینک گولڈن مین ساشے کے ایک ماہراونیل نے پیش کیا تھا۔ اس نے چار ممالک کا تصور پیش کیا تھا جسے برگ کہا گیا یہ وہی زمانہ تھا جب نئی صدی کا آغاز ہو چکا تھا۔ چین اور ترقی پزیر معیشتیں بڑی تیزی سے عالمی معیشت میں قدم جما رہی تھیں۔ اس لیے یہ تصور سامنے آیا کہ آب سرمایہ مشرق سے مغرب کی بجائے مغرب سے مشرق کی طرف جائے گا۔ 2008میں برکس وجود میں آیا جس میں پانچ ارکان چین ،روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اس طرح یہ دنیا کے ہر براعظم کی نمائندگی کرتا ہے ۔بریکس ممالک کی مجموعی آبادی 3.24ارب ہے یعنی دنیا کی تقریبا 40فیصد آبادی اس کا حصہ ہے۔ اس میں شامل ممالک کی مشترکہ آمدنی 26 ٹرلین ڈالر ہے جو عالمی معیشت کا 20 فیصد بنتا ہے لیکن اس کے سیاسی اثرات کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آئی ایم ایف میں اس کی ووٹنگ پاور صرف 15 فیصد ہے یعنی ایک تہائی سے بھی کم۔
اب نئے ممالک کی موجودگی خاص طور پر سعودی عرب کی شمولیت سے برکس کے آگے بڑھنے کے راستے کھل جائیں گے اور غالبا چین نے اسی مقصد کے لیے سعودی عرب کو اس میں شامل کرنے کے لیے محنت کی ہے ۔چین نے جب برکس کا خیال پیش کیا تو اس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے نظام میں اصلاحات لانے کا عمل تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ ممالک کو اس میں نمائندگی دی جا سکے غریب ممالک سے یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ آئی ایم ایف اپنے اصول لاگو کرنے میں قرض لینے والے ممالک کے معروضی حالات کو خاطر میں نہیں لاتا ۔اس نے بس کچھ اصول بنا لیے ہیں جن پر ہر حال میں عمل کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس ملک کی آبادی کم زور معیشت قدرتی آفات کی تباہ کاریاں اور دیگر معاملات کیا ہیں ،آئی ایم ایف کواس سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ نہیں کہ ضرورت مند ممالک کو اپنی معیشت کی بہتری کے لیے مالیاتی ڈسپلن پیدا نہیں کرنا چاہیے لیکن یہ عمل مرحلہ وار ہونا چاہیے۔ یہ نہیں کہ ادھر آئی ایم ایف کی شرائط لاگو کی اور ادھر پوری کی پوری آبادی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تلے پس گئی۔ اس سے فائدے کے بجائے نقصان ہوتا ہے کیونکہ ان پالیسیز کے نتیجے میں سیاسی عدم استحکام جنم لیتا ہے اور عدم استحکام کے بعد مالیاتی ڈسپلن تو کیا حکومت چلانا بھی ممکن نہیں رہتا۔ ان دنوں پاکستان اس کی ایک کلاسک مثال بنا ہوا ہے۔ چادر اوپر کرتے ہیں تو پاؤں ننگے ہو جاتے ہیں اور پاؤں ڈھانپتے ہیں تو سر کھل جاتا ہے۔ اب برکس جیسے متبادل مالیاتی ادارے امید کی کرن بن سکتے ہیں، جن میں چھوٹے اور ترقی پزیر ممالک کی نمائندگی بھی ہے ۔اگر وہ آئی ایم ایف جیسے اداروں کو اصلاحات اور انسانی عوامل کو مد نظر رکھنے پر مجبور کر سکیں اور یہ برکس کا بنیادی نظریہ بھی ہے ۔اس لحاظ سے اس میں توسیع کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔ چاہے امریکہ اور مغرب ممالک کی سوچ کچھ بھی ہو آئی ایم ایف کو فوری سختیاں کرنے سے پہلے یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا ابھی تک کورونا کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی کہ یوکرین جنگ اس پر مسلط کر دی گئی۔ پاکستان جیسے ممالک کا کورونا میں کوئی کردار تھا اور نہ ہی یوکرین کی جنگ سے کچھ لینا دینا، لیکن وہ ان دونوں کی معاشی تباہ کاریوں میں پس کر رہ گیا۔ یہ بات عام آدمی کو سمجھنا بہت مشکل ہے ۔ خاص طور پر جہاں تعلیم کی شرح بہت کم ہو ۔
برکس نے 2014میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کے نام سے 250بلین ڈالرز کا فنڈ قائم کیا تھا جس کا مقصد آزمائش سے گزرنے والی کمزور معیشتوں کی مدد کرنا اور انہیں آسان شرائط پر قرض فراہم کرنا ہے۔ یہ فنڈ کس طرح دیا گیا ،اس سے متعلق معلومات کم ہی دستیاب ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک میں شامل ہیں لیکن اسے زیادہ قرضے کمرشل چینی بینک سے ملے ہیں جن سے متعلق کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پر سود بہت زیادہ عائد کیا گیا ہے ۔برکس سے متعلق جو اہم بات کہی گئی وہ مغرب مخالف نہیں تو کم از کم مغرب کے متبادل مالیاتی نظام ضرور لانا ہے ۔بھارت پاکستان کی برکس میں داخلے کی مخالفت کرتا ہے لیکن اس سے زیادہ خود پاکستان کی معاشی کمزوری اور سیاسی گورننس کے مسائل اسے برکس جیسے کسی بھی اقتصادی گروپ کا رکن نہیں بننے دے رہے۔ حیرت ہوتی ہے جب ملک کے معاشی ماہرین اقتصادی معاملات پر جذباتی دلائل دیتے ہیں۔ ان کی طرف سے برکس میں داخلے کے لیے سب سے بڑا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ چین سے ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحر ہند سے گہری ہے۔ اس لیے ہمیں چین کے کسی بھی منصوبے میں شرکت کا سرٹیفکیٹ حاصل ہے۔ چین نے اس دوستی کو نبھایا بھی ہے۔ شنگھائی فورم کے پاکستان اور بھارت ایک ہی دن ممبر بنے ۔اس کے باوجود پاک بھارت دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ لیکن حکومت پاکستان کو خود یہ سوال کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ ہم ایک ایسے مالیاتی فورم میں شرکت کر کے کیا حاصل کریں گے جس کا مقصد فنڈ حاصل کرنا ہے اور وہ بھی ڈالرز میں برکس کا موجودہ امدادی فنڈ 250بلین ڈالرز ہے تو کیا حکومت پاکستان اس میں ایک ڈالر بھی حصہ ڈال سکتا ہے ۔آئی ایم ایف کے پروگرام کی کڑی اور تکلیف دہ شرائط صرف اس لیے تسلیم کرنی پڑی کہ بیرونی قرضوں اور سرمایہ کاری کی راہیں کھولنی تھیں اور قریب ترین دوستوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام لو تب ہی قرض ملے گا ۔مالیاتی امور بہت ٹھوس معاملات ہیں اور اسی عالمی نظام میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے آسمان سے ڈالر ٹپکتے ہیں نہ زمین سونا اگلتی ہے۔ حالات کی درستگی کے لیے درست معاشی پالیسی بنانی ہوگی ۔لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں ،اس پالیسی پر تسلسل کے ساتھ عمل بھی کرنا ہوگا اور یہ کام صرف حکومت ہی کو نہیں پوری قوم کو مل کر کرنا پڑے گا۔ ترقی کی جتنی بھی مثالیں سامنے رکھ لیں ۔ان میں یہی نظر آئے گا کہ پوری قوم دہائیوں محنت مزدوری میں جتی رہی تب کہیں جا کے ترقی نصیب ہوئی ۔پاکستانیوں کا اپنا طرز زندگی بھی بدلنا ہوگا ۔رات رات بھر مارکیٹیں کھلی رکھنا، شادی بیاہ پر لاکھوں روپے اڑا دینا اور بڑی بڑی گاڑیاں رکھنے کا شوق زیب نہیں دیتا ۔قوم پہلے کمائیں پھر خرچ کرے۔ قرضے اور مہنگے قیمتوں کے پٹرول پر مزے اڑانا اور بڑی بڑی باتیں کرنا کسی مذاق سے کم نہیں ۔اوپر سے نیچے تک ایک جیسا طرز زندگی اپنائیں جو سادگی پر مبنی ہو۔ تبدیلی اور ترقی سالوں میں نہیں دنوں میں آ جائے گی۔ برکس تو کیا آئی ایم ایف تک پاکستان سے رکنیت کی درخواست کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر