... loading ...
ہائی کورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ 20 سال سے لاپتا ایبٹ آباد کے شہری عتیق الرحمن کی بازیابی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں درخواست گزار ہاجرہ بی بی نے استدعا کی کہ جبری گمشدگی افراد کمیشن کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے ۔دوران سماعت عدالت نے کمیشن حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عام کیسز میں 100 دفعہ کریں، لیکن اس قسم کے کیسز میں ہم پر بہت بوجھ ہوتا ہے ۔ یہ کس قسم کا کمیشن ہے ؟ حکام نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں 2007ء سے چلتا رہا ہے ۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے پر کمیشن نے توہین عدالت کی کاروائی شروع کیوں نہیں کی ؟ ، جس پر حکام نے عدالت میں کہا کہ توہین عدالت کسی انفرادی شخص کے خلاف ہوتی ہے ادارے کے خلاف نہیں ہوتی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ میں حکومت کی پوزیشن دیکھنا چاہتا ہوں کیا یہ ہے کہ جنہیں ہم اٹھاتے ہیں، اٹھائیںگے اور کیا حکومت کی یہ پوزیشن ہے کہ جو مر جاتا ہے تو مرتا رہے جو زندہ ہے وہ زندہ رہے ، ہم یہ کرتے رہیں گے ۔ پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں یہاں کون آئے گا؟۔عدالت نے کہا کہ آپ امید کر رہے ہیں ڈالر 280 سے نیچے آئے گا۔ وہ کیوں آئے گا جب یہاں یہ ہو رہا ہے ۔ کمیشن کہتا ہے پروڈکشن آرڈرز پر ہمارے پاس عمل درآمد کا کوئی اختیار نہیں ۔ کمیشن میں کوئی ایسے لوگ تو آئیں جو پاکستان کو بدنامی سے بچائیں۔ ججز جب قانون کے تحت کام کرتے ہیں تو ہمارے خلاف ہو جاتے ہیں کہ تم نے قانون کے مطابق کیسے کام کیا۔ ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں ہم یہاں پبلک سروس کے لیے بیٹھے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کا...
امریکا اور برطانیہ نے یمن کے مختلف حصوں میں بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں ذمار شہر اور المسیرہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یمن کے حوثیوں کی جانب سے چلائے جا رہے المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق ا...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر انتظامیہ نے اسلام آباد آنے والے تمام راستے سیل کر دیے جس کے سبب راولپنڈی سے اسلام آباد کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ برہان انٹرچینج پر کے پی سے آئے قافلے ، ڈی چوک اور فیض آباد پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کرتے ہو...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج 5 سال بعد تہران کی مرکزی امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا ہے اور نماز کی امامت کرائی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امام خمینی مسجد میں نمازِ جمعہ سے کئی گھنٹے پہلے ہی عوام کا رش لگ گیا، ایرانی عوام اپنے سپریم لیڈر آیت...
قومی ایئرلائن کے آپریشنل مسائل کے باعث کراچی۔ لاہور۔ اسلام آباد سے سات قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مختلف ایئرپورٹس کی چودہ مقامی اور بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں۔ کراچی اسلام آباد۔ کراچی لاہور۔ کراچی دبئی اور دبئی سے...
وزیراعظم شہباز شریف سے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں غزہ ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرن...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگرآج کوئی اسلام آباد آئیگا تو پھر ہم سے شکوہ نہ کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں ...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آئینی ترامیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں ہے، ہم کسی قیمت پر حکومت کے ساتھ پلس ہونے پر آمادہ نہیں ہیں، یہ بل اپنی تفصیلات کے ساتھ اس قابل نہیں کہ اس بل کو پاس کیا جائے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...
حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت پر ڈرونز کی بارش کردی، کئی علاقے دھماکوں سے گونج اٹھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے تل ابیب میں ڈرون حملوں سے شہری خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ بھگدڑ میں کئی افراد کچل جانے کے باعث بھی زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ا...
محکمہ ایکسائزسندھ نے پریمیم نمبر پلیٹس کے لیے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی شروع کردی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے واضح کیا کہ فنڈ ریزنگ کیلئے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی پلاٹینم۔ گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں ہوگی۔شرجیل میمن نے بتایا نیلامی سے حاصل رقم سیلاب متاثری...
کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے دو ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا شہر کی سڑکوں کیلئے سندھ حکومت ایک ارب چالیس کروڑ روپے خرچ کرے گی مختلف مقامات پر ہونے والے 33 ٹینڈرز کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی 40کروڑ روپے انڈر پاسزاور پلوں کی بہتری پرخرچ کرنے کا فیصلہ کیا گی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے آئینی ترامیم کے معاملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ترامیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائیں تو معاملہ پرامن طور پر حل ہوجائے گا۔سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو...