... loading ...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔علی نواز اعوان، واثق قیوم ،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور ،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپریل 2024 کے بعد سے ہونے والی سماعتوں میں علی امین پیش نہیں ہوئے ، تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے ، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں۔فاضل جج نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے ، 8 جولائی کے بعد انشائاللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد تھانہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے ۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔عمران خان نے کہا کہ کل میرے پاس پارٹی رہنما ملاقات کے لیے آئے لیکن انہیں ملنے نہیں...
کور کمانڈرز کانفرنس نے انسداد دہشت گردی کیلئے عزم استحکام کو اہم قدم قرار دیتے ہوئے چند حلقوں کی جانب سے اس پر بلاجواز تنقید ،مخصوص مفادات کے حصول کیلئے قیاس آرائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے جاری ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ...
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی میں اہم تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔مسلم لیگ نون کی نئی تنظیم سازی کے سلسلے میں نوازشریف کے ملک گیر دوروں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی۔ نون لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنائاللہ نے ضلعی صدور سے رابطے تیز کردیے ۔...
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت ہر پندرہ دن پر تیل کی قیمت بڑھا کر بجٹ دیتی ہے ۔یہ حکومت تو آئی ہی فارم 47کے ذریعے ہے ۔تاجر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں سے مل کر ملک کو مشکل سے نکالے گی ۔آّئی ایم ایف ان کو کہتا اپنے اخراجات کم کریں ج...
آفاق احمد نے بجلی کی قیمتوں میںایک بار پھر اضافے کو عوام کے خلاف بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ڈر ہے کہ اشرافیہ کا مراعات کا نہ روکنے والا سلسلہ اور عوام پر مہنگائی اور ٹیکسزکے بوجھ ملک کو خونی انقلاب کی طرف نہ دھکیل دے ۔آ فاق احمد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الف...
حکومت نے ملک بھرمیں بجلی صارفین کو ہائی وولٹیج جھٹکا ۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں سات روپے بارہ پیسے تک اضافے سے اڑتالیس روپے چوراسی پیسے تک بڑھانے کی منظوری دے دی ۔ سیلز ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ ملاکر فی یونٹ ٹیرف پینسٹھ روپیسے بڑھ جائیگا ۔ سو یونٹ تک سات روپے گیارہ پیسے۔ تین سو یونٹ تک ...
کراچی کے عوام پانی کو ترسنے لگے پانی مافیا کا سرغنہ چوری کا پانی بیچ کر ارب پتی بن گیا ۔پانی مافیا کا مرکزی کردار کتنے اثاثے رکھتا ہے ؟حیران کن تفصیلات منظر عام پر آگئیں ۔ دوران حراست پانی مافیا کا سرغنہ شکیل مہر سب کچھ بتا گیا ۔۔۔ شکیل مہر نے اعتراف کیا ہے کہ چوری کا پانی بیچ کر...
چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی والے کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹ کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ غلط فیصلوں پر سلیکشن کمیٹی کا بھی احتساب ہوگا۔حارث روف کے ساتھ بدتمیزی کرنے و...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ افغانستان دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو،ایس سی او فلسطین کی صورتحال پر آواز اٹھائے ،پاکستان فلسطین کے مسئلے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی طرز پر دو ریاستی حل کا حامی ہے جس کے تحت فلسط...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ناجائز یہودی بستیوں کی اسرائیلی آبادکاری کے خلاف سرگرم گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پچھلی تین دہائیوں کے دوران سب سے بڑے زمینی قطعہ کو نئی یہودی بستیوں کے قیام کے لیے نشان زد کیا ہے اور ان کی حکومتی سطح سے منظوری دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا...
بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے ایک دن بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے معاملات اور صورتحال میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس ک...
باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی، جن میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ بھی شامل ہیں۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تمام پہل...