وجود

... loading ...

وجود
وجود

اخبارات آج اور کل

هفته 29 جون 2024 اخبارات آج اور کل

جہلم کنارے /خلیل اعوان

اردو صحافت کے بارے میں اکثر بہت زیادہ خوش فہمی میں مبتلا ہوکر کہہ دیا جاتا ہے کہ آج یہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے، لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ بہت ترقی کر لی گئی ہے، لیتھو پریس کی جگہ آفسیٹ پریس آگئے ہیں کتابت کے بجائے کمپیوٹر کمیونزم ہورہی ہے، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بھی استعمال ہر جگہ ہو رہا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔اردو صحافت کو زمانہ سے ہم آہنگ کرنا ہے تو سب سے ضروری ہو گا کہ پہلے طرز فکر کو بدلا جائے۔ یہ خیال اب درست نہیں کہ صحافت محض خسارہ کا سودا ہے یہ بھی ٹھیک نہیں کہ صحافت کو محض خدمت خلق یا مشن ہی تک محدود رکھا جائے۔ اب یہ یقین کرنا پڑیگا کہ صحافت ایک صنعت ہے اور صنعت بھی ایسی جس میں خسارہ نہیں بلکہ منافع ہو سکتا ہے۔
جو اردو صحافت کو صنعت کا درجہ دیکر اس سے صنعتی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اچھے سے اچھے باصلاحیت اور باوقار لوگ زیادہ سے زیادہ تنخواہ دیکر اپنے اخبار میں لائیں اور انہیں مکمل آزادی دیں کہ وہ جس طرح معیاری بنا سکتے ہیں بنائیں، ان کو اخبار کی پالیسی بتادینے کے بعد کسی قسم کی مداخلت نہ ہو تو پھر آج بھی اردو اخبارات کو باصلاحیت عملہ مل سکتا ہے اور یہ عملہ کسی بھی اخبار کو کامیاب کرسکتا ہے، ایسے میں اردو صحافت وقت سے ہم آہنگ ہو سکتی ہے، انتظامی امور میں اصلاح کے علاوہ اخبار میں کام کرنے والوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ آج بھی اردو اخبارات میں کام کرنے والوں کو ڈھنگ کی خبر بنانے کا شعور نہیں، خبر اور مضمون میں عموماً تمیز نہیں کی جاتی اکثر اخبارات خبر کو مضمون بنادیتے ہیں جبکہ اکثر خبریں طوالت کے سبب مضمون بن جاتی ہیں۔
ایک کامیاب مدیر کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے قارئین کو اچھی طرح جانتا ہو اسے ان کی توقعات، خواہشات اور ضروریات کا اچھی طرح علم ہو اور وہ اپنے اخبار کے ذریعہ قارئین کو مطمئن کرنے کی کوشش میں اس طرح منہمک رہے وہ ان کے معیار کو نہ اپنائے بلکہ اپنے معیار سے اس کو متاثر کرے اس کو اپنانے کیلئے آمادہ کرے، مثلاً کہ لوگ عام فہم اور سلیس زبان کے خواہاں ہوتے ہیں تو، یقیناً عام فہم اور سلیس شستہ اور رواں زبان کا استعمال کرنا چاہئے لیکن یہ زبان اتنی عام نہ ہو کہ بالکل بازاری بن جائے، بہت پست طبقات کے لوگوں کی زبان استعمال کی جانے لگے، یا بلاضرورت دوسری زبانوں کے الفاظ استعمال کئے جائیں جیسا کہ آج کل ہو رہا ہے۔متذکرہ باتیں اگر ذہن میں رہے تو اخبار کی وقعت بڑھ جاتی ہے اور ہاتھوں ہاتھ لینے لگتے ہیں۔
اردو صحافت میں آج بھی لوگ اوقاف و رموز میں غلطی کرتے ہیں اور اس کو ضروری نہیں سمجھتے جبکہ صحافت میں اس کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، اس کا لحاظ نہ کرنے پر جملہ کچھ کا کچھ پڑھ لیا جاتا ہے معنی بدل جاتے ہیں، مفہوم ادھورا رہتا ہے، نشان استفہامیہ نشان استعجابیہ اور نشان سوالیہ؟کا بھی خیال نہ کرنے سے عیب پیدا ہوجاتا ہے۔ مثال کے طور پر۔ ایک سرخی لکھی گئی کہ کرینہ سیف کے ساتھ مل کر یوگا اسکول قائم کریں گی۔ اب اگر اس میں کرینہ کے بعد کاما(؛) نہ لگایا گیا تو کرینہ سیف ایک نام سمجھا جائے گا اور عبارت ناقص ہوگی، اگر سوال ہے تو سوالیہ نشان لگایا جانا چاہیے اور اگر حیرت کی بات ہے تو!(!) نشان ہونا چاہیے۔اردو اخبارات میں خبر کی سرخی دوسری زبان کی سرخیوں سے کہیں زیادہ اہم ہوا کرتی ہے، اسی لئے سرخی میں مہارت کا مظاہرہ کرنا بہت ضروری ہے۔
الفاظ کا استعمال اور ان کی نشست میں جتنی مہارت دکھائی جاتی ہے خبر اتنی ہی وقیع اور اخبار معیاری بنتا ہے۔ آج کے اخبارات کا بڑا عیب یہ ہے کہ ان میں زیادہ تر سرخیاں بس ضرورتاً ہوتی ہیں یہ کوشش نہیں ہوتی کہ اس طرح سرخی دی جائے کہ پڑھنے والا اگر پوری خبر نہ پڑھ سکے تب بھی سمجھ جائے کہ اسمیں کیا ہوگا اور اگر خبر طویل ہے تو اس کی سرخی ایسی ہونی چاہیے کہ پڑھنے والا پوری خبر پڑھنے پر مجبور ہو اور جب پڑھے تو یقین کرے کہ اگر ایسی سرخی نہ ہوتی تو وہ پوری خبر ہر گز نہ پڑھتا۔اگر اردو اخبارات میں پیرا گراف کی ضرورت نہیں محسوس کی جاتی۔ جیسے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ یہ کیا ہوتا ہے اس کی ضرورت کب اور کیوں ہوتی ہے، اکثر بات دو ایک جملوں میں پوری ہو جاتی ہے مگر بعض لوگ اس کے ساتھ دوسری عبارت جوڑ دیتے ہیں کہ انہیں چند جملوں پر منحصر پیرا گراف کچھ عجیب سا لگتا ہے جبکہ اصول یہ ہے کہ بات پوری ہو جائے تو دوسری بات شروع کی جائے ایسا نہ کرنے اور پیراگراف نہ بنانے سے عبارت گنجلک ہو جاتی ہے پڑھنے والوں کو الجھن ہوتی ہے۔ کہاں سے شروع کریں کہاں ختم کریں۔ پیراگراف ہوتے ہیں تو ہر ایک خوشی سے پوری عبارت پڑھ لیتا ہے، اسے کوئی الجھن نہیں ہوتی کہ جب وہ کسی وجہ سے مجبوراً پڑھنا چھوڑتا ہے پیراگراف پر چھوڑ دیتا ہے کہ جب پڑھنا شروع کریں تو نئے پیراگراف سے آسانی سے شروع کر سکتا ہے۔
ہماری صحافت ابھی کافی پسماندہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اہم امور پر خصوصی توجہ نہیں دی جاتی ہے قوسین میں کیا ہونا چاہیے واوین کہاں استعمال ہونا چاہیے سرخی میں جس مشاقی کی ضرورت ہے اس سے عموماً گریز کیا جاتا ہے مروجہ عام طریقہ ہی رائج ہے کسی نے کوئی بات کہی بس اس کی بات کو پہلی سرخی بنا کر دوسری سطر میں لکھ دیا کہ کس نے کہی۔ چلو سرخی ہو گئی بات اس قابل بھی ہے کہ نہیں کہ اسے سرخی بنایا جائے یہ بھی نہیں دیکھا جاتا مطلب سرخی بناکر کام چلانا ہوتا ہے۔ جبکہ بہتر صحافت کیلئے سرخی پر توجہ دینا ضروری ہوا کرتا ہے۔سرخی کو توڑ دینا بہت بڑا عیب ہے لیکن عموماً اردو روزناموں میں یہی دیکھنے میں آتا ہے۔ جبکہ سرخی کی ہر سطر اپنی جگہ مکمل ہونا چاہیے اور ہر سطر میں کوئی خاص بات ہونا چاہیے جس کو نمایاں کرنا ہی مقصود ہو، اکثر لوگوں کی کہی ہوئی بات کو بغیر واوین کے لکھ دیا جاتا ہے جس سے شروع میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ بات کس کی کہی ہوئی ہے۔املاء درست نہ ہونا ایک عام سی بیماری ہے ایک ہی خبر میں مختلف املاء استعمال کیا جاتا ہے۔تذکیر و تانیث کا لحاظ نہیں ہونا جس سے اخبار کا معیار پست ہوجاتا ہے۔یہ سب وہ باتیں ہیں جو صرف لاپروائی اور سہولت پسندی کی باتیں ہیں، اگر طے کرلیا جائے کہ اخبار میں کون لفظ کس طرح استعمال کیا جائے اس کا املاء کیا ہونا چاہیے اس کی تانیث کیا رہیگی تو اخبار کا معیار بلند رہیگا اور عوام قارئین کو اخبار سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔اردو اخبارات کو اپنے حلقہ اثر کو وسیع کرنے کیلئے حالات حاضرہ پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے اس میں اخبار کو جہاں تمام سیاسی رہنماوں کے خیالات دینا چاہیے تو وہیں قارئین سے اپیل بھی کرنا چاہیے کہ وہ بھی اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اسے شائع کیا جائے گا، اس کے علاوہ عوام سے رائے بھی لی جانا چاہیے جس کو شمار کرکے بتانا چاہیے کہ اتنے قارئین کا خیال ہے اور اتنے اس سے مختلف رائے رکھتے ہیں اس طرح کی باتوں سے عوامی دلچسپی بڑھتی ہے تو اخبار کی اہمیت بھی ہر طبقہ میں بڑھتی ہے۔
اخیر میں عرض ہے کہ اردو اخبارات کو صرف اخبار بنانا کوئی مفید بات نہیں ہے وسعت نظری اور وسعت قلبی کی بھی سخت ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
اقلیتوں کے حقوق اورریاست کی ذمہ داری وجود پیر 01 جولائی 2024
اقلیتوں کے حقوق اورریاست کی ذمہ داری

کامیڈی کا زوال؟ وجود اتوار 30 جون 2024
کامیڈی کا زوال؟

کشمیریوں کے حمایتی پابند سلاسل وجود اتوار 30 جون 2024
کشمیریوں کے حمایتی پابند سلاسل

کمزوری کاتاثر نہ دیں! وجود اتوار 30 جون 2024
کمزوری کاتاثر نہ دیں!

لفظوں کے جادوگر وجود هفته 29 جون 2024
لفظوں کے جادوگر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر