... loading ...
کراچی میں ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، عوام بے بس ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش نظر آرہی ہے ۔فیڈرل بی ایریا میں گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے فائرنگ کی، تاہم کار سوار نے گاڑی ملزمان پر چڑھا دی، پہلے تو ملزمان موٹر سائیکل سے گرے پھر اٹھ کر گولیاں چلا دیں اور کار سے رقم کا بیگ نکال کر پیدل ہی فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو کار سوار زخمی ہوگئے ۔ گزشتہ رات کورنگی میں ایل پی جی کی دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔زخمی شہری نے ڈاکوؤں کا پستول چھین کر فائرنگ کردی، شہری کی فائرنگ سے ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے ، جنہیں جناح اسپتال میں علاج کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ اس سال ڈکیتی مزاحمت پر 75 شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے، اس موقع پر کارکن شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی ...
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ شہید ہوگئے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے حزب ا...
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی کے اہم مقامات سیل کرتے ہوئے داخلی راستے بند اور بھاری نفری تعینات کردی ہے۔لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کو روکنے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔ کسی قسم کی ٹریفک شہ...
بیروت: اسرائیلی فوج نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے می...
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہاں ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے گینگ آف تھری مافیا اپن...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جس کے بعد قرض پروگرام کی کڑی شرائط بھی سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی...
اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد شہید اور 2500سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو...
بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے تہوار جیوت پتریکا کی انجام دہی کے دوران صرف 2 دن میں 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث پانی چڑھا ہوا ہے۔یہ تہوار بہار س...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔تفصیلا...
ڈاکٹر شاہنواز کا جعلی مقابلے کا معاملہ، ڈی آئی جی میرپورخاص، دو ایس ایس پیز سمیت دیگر افراد پر سندھڑی تھانے پر مقدمہ درج، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی میرپورخاص تھانے کے حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ہل...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ججوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ان کے کمروں میں کیمرے لگائے جارہے ہیں ، حکومت اس طرح کی حرکت کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاہتی ہے، یہ فارم 47کی پیداوار ہے ان ک...