... loading ...
وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے موبائل فون سمز بند کرنے کے بعد بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹنے کا اختیار بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تجویز کردہ نان فائلرز پر سفری پابندیاں فوری طور پر عائد نہیں کی گئی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر پیش ہوئے اور انہوں نے نان فائلرز سے متعلق حکومتی اقدامات پر وضاحت دی۔اجلاس میں شیری رحمن، محسن عزیز، انوشہ رحمن، احمد خان، شہزاب درانی، فاروق نائیک، شبلی فراز اور منظور احمد کاکڑ نے شرکت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز پر سفری پابندیوں سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے وضاحت دی کہ نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) کو بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کی شرط کا اطلاق نوٹس اور انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شمولیت کے بعد ہی ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے دوران نان فائلرز کے لیے متعدد سزائیں تجویز کی ہیں، جن میں بیرون ملک سفر پر پابندی بھی شامل ہے ، جس کا مقصد نان فائلرز کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر مجبور کرنا ہے ۔
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہاں ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے گینگ آف تھری مافیا اپن...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی جس کے بعد قرض پروگرام کی کڑی شرائط بھی سامنے آگئیں۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی...
اسرائیلی فوج کی لبنان پر گزشتہ چار روز سے جاری وحشیانہ بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 600 افراد شہید اور 2500سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور بربریت کامظاہرہ کر رہاہے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ہے،فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی تو...
بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے تہوار جیوت پتریکا کی انجام دہی کے دوران صرف 2 دن میں 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث پانی چڑھا ہوا ہے۔یہ تہوار بہار س...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تھانے کے اندر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی، جبکہ ایک اہلکار شہید اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔تفصیلا...
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ، الیکشن کمیشن ممبران کی آراء تقسیم ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق دو ممبران سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حامی جبکہ چیف الیکشن کمیشن سمیت تین ارکان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر قائم ہیں۔الیکشن کمیشن ساتویں اجلاس ...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ آئینی ترامیم کے بینیفشری ہیں جو انصاف نہیں ہونے دے رہے۔ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ...
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکواٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دف...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واٹر بورڈ میں 79 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔۔ آڈیٹر جنرل نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس کے آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق زمینوں کی فیس اور پیٹرول کی مد میں بار بار یاد دہان...
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیلف میڈیکیشن انسانی زندگیاں نگل رہی ہے۔ کراچی کے متعدد میڈیکل اسٹورز دواسازوں سے محروم ہیں۔ورلڈ فارمسسٹ ڈے پرماہرین نے مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ دنیا میں ہرسال دس لاکھ سے زائد افراد سلیف میڈیکیشن اورڈاکٹرز کی تجویز کے بغیراینٹی بائیوٹک کیا...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کی تائید کردی۔پاکستان مکمل طور پر پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا، چیف...