... loading ...
قومی اقتصادی کونسل نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں این ای سی نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔اجلاس میں 15 سوارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وفاق 14 سو ارب روپے اور 100ارب روپے سرکاری ونجی شراکت داری ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس نے سالانہ پلان برائے مالی سال 24-2023 کا جائزہ لیا۔کونسل نے اجلاس میں پانچ سالہ منصوبے پر تفصیلی غور کے بعد سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک 6 فیصد گروتھ ہوگی۔ آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطاً 5.1فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ آئندہ بجٹ میں صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد، خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد اور اگلے مالی سال برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کی پبلک انوسٹمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایکنک کی پیشرفت اور سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کی اب تک پیشرفت رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے متفقہ طور پر ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں ملوث فتنہ الخوارج کے خاتمے تک ہم انہیں جہاں پائیں گے، وہیں ان کی سرکوبی کریں گے، جب تک اس فتنے کا اختتام نہ ہوجائے ۔غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی۔غیرملکی شہ پ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماع...
اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9 روز کے دوران 6بچوں سمیت مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ ...
محکمہ تعلیم سندھ کی 36 خواتین اساتذہ کے گزشتہ 7 سے 10سال تک غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 36 غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں محکمہ تعلیم پہلے ہی بند کرچکا ہے۔ خواتین اساتذہ کو آخری موقع فراہم کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار کیا جائے گا۔ خواتین اساتذہ جلد اپن...
سندھ اسمبلی میں ملازمین کی تعداد اراکین کی تعداد سے60فیصد سے زائد ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ 168 اراکین کے ایوان میں 500 ملازمین مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔ گریڈ 21 کے 3،گریڈ 20 کے 8، گریڈ 19 کے 11 اورگریڈ 18 کے 12افسران مختلف عہدوں پرتعینات گریڈ 17 کے 22 اور گریڈ 16 کے 19 اف...
وفاقی حکومت کاکفایت شعاری کے فیصلوں پر عمل درآمد گذشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئیں نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی عائد کردی گئی وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی، نوٹیفکیش...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مر جا?ں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا‘ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، یہ لوگ اب سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں کہ ا...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے، اِس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے نہ ہی فوج کسی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، نہ ہی طرف دار ہے۔معصوم شہریوں کو کیوں نشانہ بناتے ہو ، ہمت ہے تو آؤ! ہم سے مقابلہ کرو،بل...
یرغمالیوں کے اہل خانہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو درمیان سے ہٹا کر حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حال میں غزہ کی ایک سرنگ سے جن 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی تھیں۔ اْن کے لواحقین نے امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات میں غزہ جنگ بندی...
تاجر ویلویشن ٹیبل ٹیکس ماننے کو تیارنہیں ہیں، کاروباری حضرات اور ایف بی آر کے درمیان تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع نے کہا کہ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوئے، دونوں فری...
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ادارہ سب کا ہے صرف آرمی چیف کا نہیں، پور...