... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے لاپتا افراد کے تمام کیسز کو یکجا کرنے کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ اردو میں جاری کیا جس میں لکھا ہے کہ 15مئی سے جبری طور پر لاپتا احمد فرہاد ابھی تک گھر نہ پہنچ سکا، وزارت قانون، وفاقی پولیس اور اٹارنی جنرل نے بتایاکہ احمد فرہاد تھانہ دہرکوٹ مقدمہ میں گرفتار ہے جبکہ مظفر آباد صدر پولیس اسٹیشن مقدمے میں مطلوب ہے ۔فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ حالات و واقعات کے مدنظر عدالت اس نتیجہ پر پہنچی کہ مغوی جبری طور پر لاپتا ہوا اور ریاستی ادارے اس کی بازیابی میں ناکام رہے ، 15 مئی کو تھانہ لوہی بھیر سے شروع ہوا سفر 29 مئی کو دیرکوٹ کی حدود میں مضحکہ خیز طور پر قانونی دائرہ اختیار میں داخل ہوگیا، فرہاد علی شاہ کی گرفتاری جن حالات میں ریکارڈ پر لائی گئی عدالت اسے غیر قانونی عمل قرار دیتی ہے ۔عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ فرہاد کے گھر پہنچتے ہی تھانہ لوہی بھیر کا تفتیشی افسر فرہاد کا 164کا بیان قلم بند کرائے ، رجسٹرار آفس تمام لاپتا افراد کے کیسز کو یکجا کرکے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو پیش کرے ، رجسٹرار آفس کرمنل جسٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کو مدعو کرے اور گزارشات زیر بحث لائی جائیں۔عدالت نے کہا کہ قومی سلامتی امور سے متعلق کیسز کو ان کیمرا سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ، تحقیقاتی اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ کے بعد لارجر بنچ کیسز کی سماعت کرے ، لارجر بنچ ہی میڈیا رپورٹنگ نہ کرنے سے متعلق احکامات جاری کرے ۔تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کرمنل جسٹس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جیز اور انچارج سی ٹی ڈی کو مدعو کیا جائے ، وہ اپنی سفارشات اور گزارشات کرمنل جسٹس کمیٹی میں زیر بحث لائیں۔
قازقستان کے شہر اکتا میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 41افراد ہلاک اور31زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے۔حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارال...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے ، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے ۔امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز میکس‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے دن کے حوالے سے دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا چاہیے۔وزیراعظم ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک میں حضرت عیسی علیہ السلام کا تفصیل سے ذکر موجود ہے، بطور مسلمان ہم انہیں اللہ کا ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں۔بیرسٹر گوہر نے نامزد امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آزادی پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق ہو گی۔انہوں نے مزید کہ...
ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار ملک کے دیگر حصوں تک پھیلنے لگا، پارا چنار چنار میں جاری دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار چنار سمیت احتجاج ملک کے مختلف حصوں میں جاری ہے ۔ پارا چنار چنار میں...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا اور اقلیت کو قومی فخر اور قوت کا ذریعہ قرار دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک ...
برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے 25شہریوں کو سزاؤں پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اپنی قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادان...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیاں بلاجواز ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام سو فیصد دفاعی مقاصد کیلئے ہے، یہ جوہری پروگرام ملک کے 24کروڑ عوام کا پروگرام ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی جاتی ہے تو ہم صرف اپنا دفاع کریں گے۔ وفاقی کاب...
پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزائوں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کا حل جانتا ہے، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے فوجی عدالتوں ...
سکھر(نامہ نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ہے نوجوانوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رائٹس کے لیے حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی۔سکھر آئی بی اے کیمپس میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ اس جا...
سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ سیاست میں حصہ لینے والے تمام فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہمارا سارا وقت اس بات پر گزر جاتا ہے کہ اس کو پکڑو، اس کو پکڑو، مذاکرات والے یہاں ہیں، ملک کا وقت...
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق مختلف امور پر اتفاق رائے ہوگیا جب کہ وفاق میں حکومت کی قیادت کرنے والی پارٹی نے اپنی اتحادی جماعت کو صوبے کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق مرکز میں حکمران اتحاد میں شامل د...