وجود

... loading ...

وجود

'' ٹوٹ۔کے''

اتوار 09 جون 2024 '' ٹوٹ۔کے''

علی عمران جونیئر

دوستو، آج ہم آپ کو ایسے نادرونایاب ”ٹوٹکے” بتائیں گے جوآپ نے کبھی سنیں ہوں گے نہ پڑھیں گے،ان ٹوٹکوں سے متعلق اب ہم یہ دعویٰ تو نہیں کریں گے کہ یہ ٹوٹکے ہمیں کئی ہزار قبل مسیح لکھے گئے تحریری نسخوں سے حاصل ہوئے ہیں،یا یہ ٹوٹکے ہم نے اہرام مصر کے تہہ خانوں میں لگی اینٹوں پر عبرانی زبان کی تحریروں کا ترجمہ کرکے حاصل کیں، نہ ہی یہ ٹوٹکے ڈائنوسارز کے زمانے کے سائیں شاہ صاحب نے بتائے ہیں، نہ ہی انگریزوں کی چھوڑی گئی ایک نشانیوں میں سے کسی ” آپا ” نے ہمیں ٹی وی پر آکر یہ ٹوٹکے سکھائے، نہ ہی یہ ٹوٹکے ہم نے نیوزچینلزکے مارننگ شوز سے کشید کئے،بلکہ یہ سارے کے سارے ٹوٹکے تو ”سینہ بہ سینہ” چلے آرہے ہیں، اور اب اسے ہم باقاعدہ تحریری شکل میں ریکارڈ پر لارہے ہیں تاکہ آپ لوگوں کے ہی نہیں آنے والی نسلوں کے بھی کام آسکیں۔۔چلیں پھر آغاز کرتے ہیں۔۔
اگر آپ کے بچے زیادہ مٹی کھاتے ہیں تو انہیں تھوڑا سیمنٹ بھی کھلا دیں تاکہ بنیاد پکی ہو جائے۔۔۔ اگر آپ اپنے غصے کو ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو ایک گلاس ٹھنڈا برفیلا پانی لیں اور سامنے جو بھی آئے اس پر پانی ڈال دیں،اب سامنے والا بندہ گرم ہوجائے گا اور آپ کو ٹھنڈا کردے گا۔۔ اگر آپ کے ہاتھ میں بہت درد ہے تو ایک مضبوط ہتھوڑی لیں اور زور سے پائوں پر مار دیں، یقین کریں آپ ہاتھ کا درد بالکل بھول جائیں گے۔۔۔۔ اگر آپ کے دانت میں کیڑا لگ جائے تو ایک دو ہفتے تک کچھ مت کھائیں پئیں، کیڑا اندر ہی بھوکا مر جائے گا۔۔۔ اگر آپ کو رات میں نیند نہیں آتی تو آنکھوں میں ایک ایک ڈراپ ایلفی ڈال لیں، آپ کو نیند بھی اچھی آئے گی اور صبح آنکھ بھی نہیں کھلے گی۔۔اگر آپ نے کہیں جانا ہے اور آپ کو نیند آرہی ہے تو آنکھوں میں مرچیں ڈالنے سے کبھی نیند نہیں آئے گی۔۔۔ اگر آپ کو زیادہ سردی لگتی ہے تو اپنے آپ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لیں، اس طرح نہ سردی لگے گی اور نہ ہی کمبل کی ضرورت پیش آئے گی۔۔۔ اگر آپ کے بال سفید ہو جائیں تو سارے سر میں چونا پھیر لیں، اس طرح سارے بالوں کا رنگ ایک جیسا ہو جائے گا۔۔۔ اگر سردیوں میں آپ کے پیروں کی ایڑیاں پھٹ جائیں اور کوئی کولڈ کریم اثر نہ کرے، آپ سوئی دھاگہ لے کر اپنی ایڑیوں کو سی لیں۔۔۔ اگر آپ کو رات میں دیر تک جاگنے کی عادت ہے تو چوکیداری کر لیں، تا کہ پیسے ہی مل جائیں۔۔۔۔ مسجد کے باہر چپل رکھتے وقت ایک جوتا ایک کونے میں اور دوسرا جوتا دوسرے کونے میں رکھنے سے چپل کبھی چوری نہیں ہوتی۔۔۔۔ اگر آپ کے بال گرتے ہیں تو آپ ٹنڈ کروالیں، نہ رہیں گے بال، نہ رہے گی پریشانی۔۔
ٹوٹکے ابھی جاری ہیں۔۔سردیوں میں روزانہ صبح برفیلے پانی کی بالٹی سے نہالینے سے دن بھر سردی کا احساس نہیں ہوتا۔۔شاور بند کرکے نہانے سے جسم گیلا نہیں ہوگا،شیمپو، صابن اور پانی کی بھی بچت ہوگی۔۔ ۔ اگر گوشت میں ڈالنے کیلئے کوئی سبزی سمجھ نہ آئے تو پھر آپ بھنگڑا ”پا ” لیں۔۔ چہرے کو گلابی کرنا ہوتو دو انڈوں میں ایک سرخ مرچ پھینٹ کر چہرے پر پانچ منٹ تک مساج کرکے دھولیں، سرخی آنا شروع ہوجائے گی۔۔قد بڑا کرنا ہوتو پھانسی چڑھ جائیں۔۔سوری اس طرح تو آپ کی آنکھیں بڑی ہوجائیں گی، قدبڑا کرنا ہوتو درخت سے لٹک جائیں یا پھر اونچی ہیل کا جوتا یا سینڈل پہننا شروع کردیں۔۔قد چھوٹا کرنے کے لئے بھی ٹوٹکا حاضر ہے، لمبے قد والے لوگ روزانہ صبح نہارمنہ اٹھ کر قریبی لوہار کے پاس جائیں اور سر پر دو ہتھوڑے مروائیں جلد ہی دو فٹ قد کم ہوجائے گا۔۔جب لڑکی گھر سے بھاگنے کی دھمکی دے تو اْسے گنجا کر دو پھر وہ پانچ ماہ تک بھاگنا تو دور کی بات گھر سے نکلنے کا بھی نہیں سوچے گی۔۔۔ اگر آپ کو اپنے چہرے کا رنگ سفید کرنا ہے تو مچھلی کھانے کے فوری بعد دودھ پی لیں، رنگ سفید ہو جائے گا، اگر سفید نہ ہوا کم از کم ڈیزائن تو بن ہی جائے گا۔۔۔ اگر حکومت کپڑے پہننے پر پابندی لگا دے تو خودکش حملے بھی روکے جا سکتے ہیں۔۔ گھر کے خرچے پورے نہیں ہو رہے تو ایک بچہ داتا دربار بھیج دیں آپ کے کچن کے اخراجات نصف سے بھی کم رہ جائیں گے۔۔پیاری پیاری لڑکیوں کے لئے ٹوٹکا پیش خدمت ہے، اگر کوئی لڑکا آپ کو موبائل فون پر مسلسل تنگ کررہا ہے، میسج کررہا ہے اور کالز پہ کالز کررہا ہے تو اس سے بدلہ لینے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کا نمبر اوایل ایکس پراس اشتہار کے ساتھ ڈال دیں، آئی فون سیون صرف پانچ ہزار روپے کا،پھر وہ لڑکا خریداروں کے فون کالز سے اتنا تنگ آجائے گا کہ وہ آپ کو تنگ کرنا بھول جائے گا۔۔۔
ٹوٹکوں کی پٹاری میں ابھی درجنوں ٹوٹکے ہیں، مزید بھی جلدی جلدی نوٹ کرلیجئے۔۔اگر آپ کے کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی گرجائے تو اسے نکال کر اتنا چوسیں اتنا چوسیں کہ کسی اور مکھی کو آپ کے کھانے کی طرف دیکھنے کی بھی ہمت نہ ہو۔۔کسی کے مرنے کی خبر ہر کسی کو نہیںدینا چاہیے، ایسا کرنے سے میت کے موقع پر پکائی گئی بریانی کم پڑ سکتی ہے۔۔۔اگر تم سے زیادہ طاقت والا شخص تم کو مارے اور تم کچھ نہ کرسکو تو تھوڑا دور کھڑے ہوکر اس پر لعنت بھیج کر بھاگ جائیں۔۔۔ گیس کے مریضوں کے لئے آزمودہ علاج بھی پٹاری سے نکل آیا ہے، جہاں پر مکان بن رہا ہو وہاں اینٹوں کو کوٹا جاتا ہے اس کے آگے لیٹ جائیں جب تین،چار ضربیں پیٹ پر پڑیں گی تو ساری گیس نکل جائے گی اور طبیعت ہلکی ہلکی سی ہوجائے گی۔۔ کافی عرصے استعمال کے بعد جب جرابوں میں بہت ہی بھیانک بدبو آنے لگے تو اْن کو اونچی دیوار پر ٹانگ دیں، اس سے گھر میں چھپکلی، مچھر اور لال بیگ وغیرہ نہیں آتے اور مہمان بھی گیٹ سے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔۔۔ اگرچہ بڑھاپے کی اپنی برکت ہوتی ہے، لیکن خوراک وغیرہ کے مسائل کی وجہ سے اب تو بڑھاپا وقت سے بہت پہلے آ جاتا ہے اور چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں اور شوہر نامدار دوسری شادی کے بارے میں پوری سنجیدگی سے غور شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے لیے بازار میں جو کریمیں وغیرہ دستیاب ہیں، ان کے استعمال سے جھریاں تو دور نہیں ہوتیں البتہ چہرے پر داغ دھبے اور چھائیاں ضرور نمودار ہونے لگتی ہیں۔ یعنی نماز بخشوانے جائیں اور روزے بھی گلے پڑ جائیں۔ چنانچہ اس کا واحد علاج یہ ہے کہ صبح و شام جْھریوں پر استری پھیرا کریں، تاہم استری زیادہ گرم نہ ہو جس کا اندازہ لگانے کے لیے خود ہاتھ نہ لگائیں، زیادہ گرم ہونے کی صورت میں ہاتھ جل بھی سکتا ہے، اس لیے اپنے کسی پوتے پوتی کو بہلا پھسلاکر اس کی تپش معلوم کرسکتی ہیں۔۔۔بعض اوقات جوتے کا رنگ وقت سے بہت پہلے ہی اڑ جاتا ہے، حتیٰ کہ کسی پالش کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا جس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ اس پر چمڑا ہی کسی بوڑھے جانور کا لگاہو، جس سے جوتا بھی بڑھاپے کا شکار ہو جاتا ہے اور آپ اسے پہن کر محفلوں میں جانے کے قابل ہرگز نہیں رہتیں، جبکہ دیگر خواتین ایسی باتوں کا خاص نوٹس لیتی ہیں اور طرح طرح کی باتیں بناتی ہیں جو کہ حد درجہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔ اس لیے اس عمر رسیدہ جوتے پر مزید سرکھپانے کی بجائے اس پر لعنت بھیجیں اور بازار سے نیا جوتا خرید لیں!
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔۔نصیحت کیجئے مگر نصیحت شرمندہ کرنے کے لئے نہ ہو،نصیحت کا مقصد دستک دینا ہو دروازہ توڑنا نہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
دنیا میں اچھا پیغام جائے گا! وجود هفته 28 دسمبر 2024
دنیا میں اچھا پیغام جائے گا!

قائد اعظم کو مقبوضہ وادی میں شاندار خراج عقیدت وجود هفته 28 دسمبر 2024
قائد اعظم کو مقبوضہ وادی میں شاندار خراج عقیدت

راہل گاندھی ۔۔ ایک رشتہ درد کا ہے میرے اُس کے درمیاں وجود هفته 28 دسمبر 2024
راہل گاندھی ۔۔ ایک رشتہ درد کا ہے میرے اُس کے درمیاں

چکر اور گھن چکر وجود هفته 28 دسمبر 2024
چکر اور گھن چکر

پاکستان و بنگلہ دیش میں باہمی تعلقات کا فروغ وجود جمعه 27 دسمبر 2024
پاکستان و بنگلہ دیش میں باہمی تعلقات کا فروغ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر