وجود

... loading ...

وجود

یورپی اقوام میں تقسیم

جمعرات 06 جون 2024 یورپی اقوام میں تقسیم

حمیداللہ بھٹی

رواں ماہ نو جون کویورپی یونین کے اہم رُکن بیلجیئم میں عام نتخابات ہوں گے جن میں قومی اور دس صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کاچُنائو کیا جائے گا ایک کروڑ سترہ لاکھ کی آبادی پر مشتمل اِس ملک کی یورپی پارلیمنٹ میں اکیس نشستیں ہیں یہ یورپ کا واحد ملک ہے جس کی تمام شاہراؤں پر لائٹس کاانتظام ہے لیکن بجلی کے بل کی ادائیگی حکومت کے ذمہ ہے۔ مزید خاص بات یہ کہ کسی شاہراہ پر ٹول ٹیکس نہیں ۔تعلیم کی شرح 99 فیصدہے ۔اعلیٰ تعلیم میں خواتین کو مردوں پربرتری حاصل ہے ۔ خواتین پچاس جبکہ مرد چالیس فیصد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے ۔
یہ ملک تعلیمی اور ذہانت کے حوالہ سے یورپ میں دسویں نمبرپر ہے۔ اِس کا بیس فیصد ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو لادین ہیں نوفیصدتو خداکے بھی انکاری ہیں۔64فیصد عیسائی ،چارفیصد سے زائدمسلمان جبکہ بقیہ دیگر مذاہب کے ماننے والے ہیں۔ بیالیس ہزار یہودی جبکہ دس ہزار کے قریب ہندو ہیں۔یہ سب ہی صاحبِ ثروت ہیں ۔یہاں زیادہ تیزی سے پھیلنے والے مذاہب اسلام اور ہندو ہیں۔ مسلمانوں کی تعدادپانچ لاکھ ہے مذاہب کی طرح یہ ملک کثیر لسانی اور مختلف اقوام کا مجموعہ ہے ایک ملین لوگ گزشتہ دہائی میں ہالینڈسے یہاں منتقل ہوئے دوسرے نمبر پر اٹالین، تیسرے پر مراکشی جبکہ چوتھے پر ترکش ہیں بیس ہزار کے قریب پاکستانی بھی رجسٹرڈ ہیں۔ مگر اندازہ ہے کہ یہ تعداد اصل سے بہت کم ہے افریقی ملک کانگو جو اِس کے زیرِ قبضہ ہے وہاں سے ہجرت کرکے آنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے ۔یہ دنیاکی سب سے بڑی دفاعی تنظیم نیٹو کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ ستائیس رُکنی یورپی پارلیمنٹ کے دفاتراور اجلاس ہونے کی بناپرہی برسلزکوتنظیم کا ڈی فیکٹودارالحکومت کہاجاتا ہے۔
حالیہ انتخاب میں دسویںیورپی پارلیمنٹ معرضِ وجود میں آئے گی جس کا رواں برس سولہ جولائی کواجلاس متوقع ہے یہ پہلے انتخاب ہیںجن میںبرطانیہ شامل نہیںیورپی یونین کی کُل720 رُکنی پارلیمان میںجرمنی 96نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ فرانس 79کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے حالیہ انتخابات میں ماحولیاتی آلودگی ،صحت ،روزگارکے علاوہ مسلہ فلسطین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے جبکہ تیل کے نرخ بھی موضوع بحث ہیں۔برسلز اسمبلی کا انتخاب بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے جس میں مراکش، ترکیہ ۔پاکستان اور دیگر ممالک کے تارکینِ وطن یکجاہوکر حصہ لے رہے ہیں جن کی قیادت مراکشی نژاد فواد حیدرکے پاس ہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر منظورواحد پاکستانی تھے جو برسلز اسمبلی کے رُکن منتخب ہو ئے مگرسماجی کاموں میں حصہ نہ لینے کی بناپر مقبولیت کھوبیٹھے ہیں۔ شاید اسی لیے حفظِ ماتقدم کے طورپر یورپی یونین کی ایک نشست کے لیے اپنی ہمشیرہ شاہدہ منظور کوٹکٹ دلایا ہے تاکہ شکست کی صورت میں بالکل ہی عضو معطل نہ ہوجائیں اِس بار تین خواتین کے علاوہ چھ مردپاکستانی امیدوار ہیں ۔علاوہ ازیں دیگر کئی اہم جماعتوں نے تارکینِ وطن کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے اُنھیں امیدوار بنایا ہے ماضی میں طریقہ کاریہ تھا کہ امیدوار ایک آدھ پوسٹر مخصوص جگہوں پر چسپاں کر دیتے اور اکثر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو منشور اور ترجیحات سے آگاہ کرتے مگر اب خاصی گہما گہمی ہے۔ گلی محلوں میں جلسے ہورہے ہیں جن میں تارکینِ وطن نمایاں ہوتے ہیں بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ یہاں جنوبی ایشیا جیسی انتخابی مُہم کا رنگ بن رہاہے تو بے جا نہ ہو گا۔ تارکین ِ وطن کی اصل توجہ کا مرکز برسلز کی صوبائی اسمبلی ہے کیونکہ یہاں سے اعلیٰ حکام تک آواز پہنچانا بہت آسان ہے لیکن دیگر صوبائی اسمبلیوں میں بھی تارکین کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔
راقم نے انتخابی مُہم کوبہت قریب سے دیکھاہے یہاں رنگ و نسل اور مذہبی و لسانی تقسیم کے باجود اتحاد و یگانگت کی فضا ہے کاروباری و ملازمت پیشہ اکثر شام کو انتخابی مُہم دیکھنے گھروں سے نکلتے ہیں دیگر یورپی ممالک کی طرح بیلج لوگوں کی سوچ میں بھی واضح تفاوت تو ہے لیکن یہ تفاوت امن و سکون میں خلل کا باعث نہیں۔ مسئلہ فلسطین کوحالیہ انتخابات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ یورپ میں جہاں اکثر حکومتیں
ا سرائیل نواز ہیں لیکن عوام کی بڑی تعداد فلسطینیوں سے ہمدردی رکھتی ہے۔ اور مظاہروں کا حصہ بننے کے ساتھ ذرائع ابلاغ میں بھی صدائے احتجاج بلند کررہی ہے ۔اسی لیے یہ مسئلہ کئی جماعتوں کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یورپ میں گزشتہ چند بر سوں سے قوم پرست جماعتوں کو غلبہ حاصل ہورہاہے ۔اکثر ممالک میں دائیں بازوکے نظریات کی حامل ایسی جماعتوں کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے جو نہ صرف قوم پرستی کی قائل ہیں بلکہ مسائل کا موجب تارکینِ وطن کو سمجھتے ہوئے مہاجرت روکنے کی خواہاں ہیں ۔ہنگری ،اٹلی ،فرانس سمیت ایسے کئی ممالک میں قوم پرست جماعتوں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہواہے مگر بیلجیئم سمیت اسکنڈے نیویا میں شامل ممالک ایسی لہر سے محفوظ تھے مگر خدشہ ہے کہ دسویںیورپی پارلیمنٹ میں دائیں بازوکی سوچ رکھنے والی جماعتوں کی تعداد بڑھنے اور آزاد سوچ رکھنے والی جماعتوں کی تعدادکم ہو سکتی ہے۔ یورپ کیونکہ خوشحال خطہ ہے اوریہاں روزگار کے مواقع بہتر ہیں اسی لیے غریب اور ترقی پزیر ممالک کے لوگوں میں یہاں بسنے کااشتیاق پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یورپ کی طرف ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو کئی ممالک کے لیے پریشانی کاموجب ہے نہ صرف سرحدوں پر سختی کی جارہی ہے بلکہ آنے والوں کی آبادکاری روکنے اور حوصلہ شکنی کرنے کے لیے مزید سخت قوانین بنائے جارہے ہیں ۔حال ہی میں اِس حوالے سے نرمی برقراررکھنے کی بناپر پُرتگال کی رُکنیت معطل کرنے کاعندیہ دیا گیا کیونکہ تارکینِ وطن نرم قوانین کا فائدہ اُٹھا کر رہائشی اجازت نامہ حاصل کررہے تھے ۔اِس بابت بار بار یاددہانی کے باجود جب پُرتگیزی حکومت نے عملی اقدامات نہ اُٹھائے توتنظیم نے رُکنیت معطلی کا باقاعدہ اعلان کر دیامجبوراََپُرتگال نے بھی قوانین سخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے تارکین وطن کورہائشی اجازت حاصل کرنے میں دشواریاں بڑھ گئی ہیں۔ وہ اپنے حقوق کا بہتر طریقے سے تحفظ کرنے کے لیے سیاسی حوالے سے منظم اور فعال ہو رہے ہیں۔ اِس لہر سے بیلجیئم بھی محفوظ نہیں رہا۔ فواد حیدر ٹیم کی تشکیل اسی سوچ کا شاخسانہ ہے حالیہ انتخابات میں ابھی یہ ایک آزاد گروپ کی حیثیت سے میدان میں ہے مگر اِس میں کوئی ابہام نہیں کہ اگر یہ گروپ بیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے جس کاامکان ہے تو نہ صرف بطورجماعت رجسٹرڈ ہوجائے گا بلکہ نصف درجن امیدواروں کی کامیابی کی راہ بھی ہموارہو جائے گی۔ اِس گروپ کی انتخابی مُہم میں ممتاز سماجی ،سیاسی اور کاروباری شخصیت چوہدری پرویز اقبال لوہسرنہ صرف پیش پیش ہیں بلکہ تارکین وطن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنے فرزند محمد علی لوہسر کو بطور امیدوار صوبائی اسمبلی پیش کردیاہے۔ پاکستان سے لیکر بیلجیئم کے مقتدر حلقوں تک چوہدری پرویز لوہسرکورسائی حاصل ہے ۔ہم وطنوں کے علاوہ دیگر تارکینِ وطن کو درپیش مسائل حل کرانے میں اُن کاکلیدی کردار ہوتاہے۔ اسی لیے عزت واحترام سے دیکھے جاتے ہیں۔ اُن کے بیٹے محمد علی لوہسر کے لیے تمام مکاتبِ فکر متحرک ہیں۔ پاکستانیوں کے ساتھ مراکشی،ترک، انڈین سکھوں کے علاوہ کانگو کی افریقی آبادی بھی بہت فعال ہے۔ ( جاری ہے)


متعلقہ خبریں


مضامین
کامیابی کاراز:عاجزی یاتکبر وجود پیر 23 ستمبر 2024
کامیابی کاراز:عاجزی یاتکبر

21ستمبر ، ایک نئے پاکستان کی تعمیر ،امید سحر کی بات سنو وجود پیر 23 ستمبر 2024
21ستمبر ، ایک نئے پاکستان کی تعمیر ،امید سحر کی بات سنو

مت سمجھو ہم نے بھلا دیا ! وجود پیر 23 ستمبر 2024
مت سمجھو ہم نے بھلا دیا !

ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی یاد میں وجود پیر 23 ستمبر 2024
ڈاکٹر پرویز محمود شہید کی یاد میں

بلوچ سرداروں کی پشت پر وطن دشمن قوتیں وجود پیر 23 ستمبر 2024
بلوچ سرداروں کی پشت پر وطن دشمن قوتیں

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر