... loading ...
اپوزیشن اتحاد تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگانے والے پہلے معافی مانگ لیں پھر میں نو مئی والوں سے بھی کہہ دوں گا تو وہ بھی معافی مانگ لیں گے ۔اسلام آباد میں منعقدہ تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے سیمینار میں محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف جہاد شروع کردیا ہے اور اب ایک ایسے جہاد کا آغاز کیا جس کے بغیر حقیقی آزادی ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ادارے اپنی متعین کردہ حدود میں نہیں رہیں گے اُس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے ، اب ہمیں جرأت کر کے اصلاحات کرنی ہوں گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل ایک پریس کا کانفرنس ہوئی اور کہا گیا کہ ہمیں اپنی حدود کا پتہ ہے ، ہر ڈپٹی کمشنر، الیکشن کمیشن کے دفتر میں آپ کا بندہ کیا کررہا ہے ؟ یہ غیر آئینی ہے اس مداخلت کے خلاف اٹھنا جہاد ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک میں صرف نو مئی پہلا برا کام ہوا؟ ملک میں مارشل لاء لگائے گئے ان لوگوں کو کیا سزا دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ڈکٹیٹرز کو پارلیمنٹ سے تحفظ دیا گیا، مارشل لاء لگانے والے پہلے معافی مانگ لیں۔محمود خان اچکزئی نے متنبہ کیا کہ جس دن آئین کو چھیڑنے ، مارشل لگانے کی کوشش کی گئی ہمارے کارکن سڑکوں پر ہوں گے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں آئین عملاً ختم ہوچکا ہے ، حکومت بنے تو عوام کے ووٹ اور سپورٹ سے بنے ، آئین میں ترمیم ہونی چاہیے لیکن شخصی بنیاد پر قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں فارم سینتالیس کی طرح حقائق دیے گئے ہیں، ہم سازشی ٹولہ نہیں ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف 180 سیٹیں جیت چکی ہے اور ایوان میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہے لہذا 7 فیصد کی بات کی درست کرلیں۔ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ خان کو کس نے اغوا کیا، خان صاحب بارہا کہہ چکے ہیں ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک انداز میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہوں، جس نے سازشی ٹولہ کہا وہ معافی مانگیں۔ بیرسٹر گوہر نے سوال کیا کہ اگر انتشار پیدا ہوگا تو کس کا فائدہ ہوگا؟پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر آپ کو مذاکرات کا اختیار کس نے دیا؟ اب وقت آگیا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کمیشن، ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ اور ارشد شریف کی شہادت کی رپورٹ پبلک کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہفتہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ آئین اور قانون پر کسی سودے بازی کیلئے تیار نہیں ہوں، میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں۔معروف قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست صرف عوام ہے اور باقی سب ملازم ہیں، آپ ملازم ہو آپ ادارہ بھی نہیں ہو، آئین کی پاسداری چیف جسٹس اور آرمی چیف سب پر لازم ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل ایک مضحکہ خیز پریس کانفرنس ہوئی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا تمام ادارے اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمے داری سنبھالیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا ہمارا ملک میں آئین مظلوم ہے ،،نو مئی واقعات کا فائدہ شیطان کو ہوا،کچے کے ڈاکو چھوٹے اور پکے کے ڈاکو بڑے ڈاکو ہوتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب میں مولانا محمد خان شیرانی نے بھی نو مئی واقعات کی تحقیق کے لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا اسٹیبلشمنٹ کا سیاست اور جمہوریت سے رول ختم ہونا چاہیے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ملک گیر پرامن جدوجہد کا اعلان کرتی ہے تاکہ پارلیمان کو خودمختار بنایا جا سکے ، جبری گمشدگی کے خاتمے جیسے اقدامات کو ختم کر سکیں۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی...
امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے ،موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ نہیں حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ، دوسری دنیا کے ساتھ بھی انہی کے روابط ہیں، معاملات وہ...
ایک سروے کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہر تین میں سے ایک پاکستانی پُرامید ہے ، اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی ہے ۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 44 فیصد پاکستانیوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی مکمل حمایت ک...
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران ...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے ، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے ، ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں،راستے میں حائل رکاوٹیں ...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکر...
ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ استصواب ...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری اور دیگر وکلا ء کی ملاقات ہوئی ہے ، خان صاحب نے پ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے ۔ پ...
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دوبارہ غور کرے ، مذاکرات نہ چھوڑے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے ، آج ب...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ایچ آر سی ...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا جب کہ میں نے صدر پاکستان آصف زرداری کی طرح اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا۔مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ’ایکس‘...