وجود

... loading ...

وجود

بھارت دہشت گردوں کا سرپرست

پیر 06 مئی 2024 بھارت دہشت گردوں کا سرپرست

ریاض احمدچودھری

بھارت، دہشت گرد گروپوں، خاص طور پر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی مالی معاونت اور سرپرستی کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستان کی مغربی سرحدوں کے پار سے پاکستان میں حملے کرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ماورائے علاقائی ریاستی دہشت گردی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار کینیڈا اور امریکا سمیت شاید دوسرے ممالک میں بھی پھیل گیا ہے۔ مودی حکومت کی پالیسیاں خطے میں امن کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔بھارت اپنے ملک میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
منیر اکرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی ذکر کیا، جہاں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ‘آج بھارت کے دشمن بھی جان چکے ہیں، یہ مودی ہے، یہ نیا ہندوستان ہے، یہ نیا ہندوستان آپ کے گھر میں گھس کر قتل کرے گا۔’ جب سے 2014 میں بی جے پیـآر ایس ایس کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، بھارت کے مسلمانوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر اور منظم طریقے سے نفرت، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، جو ہندوتوا کے نظریے کی وجہ سے ہوا ہے۔ بھارت میں جب تک ہندوتوا فاشزم کی مخالفت نہیں کی جاتی اور جب تک بی جے پی اور آر ایس ایس کو ان کیجرائم پر سزا سے استثنا کا احساس ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک بھارتی مسلمانوں کو نسل کشی سے محفوظ نہیں رکھا جاسکتا اور جب تک کشمیر کا تنازع پرامن طریقے سے حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں وسیع تر تشدد اور تنازع موجود اور ایک حقیقی خطرہ رہے گا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ‘امن کی ثقافت’ کو فروغ دینے کی کوششوں کے باوجود دنیا میں نفرت، تشدد اور جنگ میں اضافہ ہوتانظر آرہا ہے اور دنیا بھر میں اس وقت 300 سے زیادہ تنازعات موجود ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں نامزد بھارتی اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے 2400 سے زیادہ جرائم کے ٹھوس شواہد کے ساتھ ایک تفصیلی ڈوزیئر اقوام متحدہ کو بھیجا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حالات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ استصواب رائے کے ذریعے اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جیسا کہ سلامتی کونسل کی ان متعدد قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا جن کو بھارت تسلیم کر چکا ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ ایک کھلا زخم ہے جو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان تباہ کن جنگ کو جنم دے سکتا ہے اس لئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے لیے جو گروہ اور تنظیمیں ذمہ دار ہیں ان کی سرپرستی بھارت کررہا ہے اور یہ محض الزام نہیں ہے، پاکستان اس کے ٹھوس ثبوت کئی بار مختلف بین الاقوامی فورمز پر دے چکا ہے اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن سدھیر یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری بھی اسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنما خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔ اس سب کے باوجود امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے نجانے کس موقع کا انتظار کررہی ہے؟
بھارت کی سرپرستی سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہماری سکیورٹی فورسز جو کوششیں کررہی ہیں وہ ضرور بار آور ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دیگر محاذوں پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ بھارت کے زہر یلے پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان خود بدترین دہشت گردی کا شکار ہے جس کے پیچھے بھارتی ایجنڈا کارفرما ہے۔ پہلے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے آزاد کرنا اور اب ناروے کا پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے نکالنا پاکستان کی مثبت کاوشوں اور بہترین سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ بھارتی سازشیں پوری دنیا کے سامنے ہیں، اس کے شر سے اب امریکا اور کینیڈا جیسے ملک بھی محفوظ نہیں رہے۔ بھارت کے دہشت گردوں کی سر پرستی اورفنڈ نگ کے ٹھوس ثبوت پوری دنیا کے پاس موجود ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کا سب سے بڑا سرپرست تو ہے لیکن وہ دہشت گردی سے متعلق منفی پروپیگنڈا کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ جلد یا بدیر بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے کا پول کھل ہی جاتا ہے۔
ایک طرف بھارت کا پاکستان کے خلاف کیا جانے والا منفی پروپیگنڈا ہے اور دوسری جانب صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر