وجود

... loading ...

وجود

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

منگل 23 اپریل 2024 وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

میری بات/روہیل اکبر
ملک میں اس وقت سب سے برا حال ہے تو وہ ہے ہماری نوجوان نسل کاہے جو مایوسی کا شکار ہیں شائد یہی وجہ ہے کہ ملک میں آئے روز وارداتوں میں اضافہ ہورہا اور ان سب کارروائیوں میں نوجوان ہی ملوث ہیں جن میں سے اکثریت اعلی تعلیم یافتہ بچوں کی ہے ۔ان کے پاس کاروبار کے لیے پیسے ہیں اور نہ ہی نوکری کے لیے سفارش اور رشوت اگر انہیں صبح شام کوئی چیز بلا معاوضہ ملتی ہے تو وہ ہیں طعنے جو گھر والوں سے تو ملتے ہی ہیں ساتھ میں کبھی کبھی محلے دار اور رشتے دار بھی دے ڈالتے ہیں کہ ایک بے روزگاری اور اوپر سے طعنے یہ دو ایسی چیزیں ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو بغاوت پر مجبور کررہی ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ہمارے لوگ اپنا سب کچھ قربان کرکے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں اگر ہمارے نوجوان باہر چلے گئے باقی رہ جانے والے دو نمبری کرنا شروع کردیں تو پھر ملک کیسے چلے گا اور رہی بات تعلیم کی تو اس میں ہم ویسے ہی بہت پیچھے ہیں، بس ڈگریوں کا جمع بازار لگا ہوا نوکریوں کی لوٹ سیل میں جسکی بولی زیادہ ہوتی ہے یا پھر تگڑی سفارش رکھنے والا نوکری لے جاتا ہے باقی صرف ٹیسٹ،دوڑ اور انٹریوکی حد تک ہی رہتے ہیں۔ ان حالات میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام اس وقت ملک کے نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس پروگرام کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نے ایک نوجوان رانا مشہود احمد خان کو ہی اس پروگرام کا سربراہ بنا دیا ہے جو نہ صرف نوجوانوں کے مسائل کو سمجھتا ہے اور انہیں حل کرنے کا درد بھی رکھتا ہے۔ امید ہے اگر انہیں انکے کا م میں آزادی دی گئی تو وہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ترقی اورخوشحالی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں ملک بھر سے محمد اکبر کی طرح کے کام کرنے والے لوگوں کو بھی آگے لانا ہوگا ۔جنکے پاس نوجوانوں کے لیے وسیع سوچ ہے ان جیسے افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر ملک کے نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
اس وقت پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے جس میں ہمارے پاس نوجوانوں کی اکثریت ہے جو اپنی روایتی تعلیم بھی بڑی مشکل سے حاصل کرتے ہیں پاکستان دنیا میں سب سے کم شرح خواندگی میں سے ایک ہے جبکہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 25ـA ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ 5 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی معیاری تعلیم فراہم کرے لیکن مجال ہے ہمارے ادارے اس سلسلہ میں کوئی کام کریں یہاں تو ٹیچروں کی 15سالوں سے ترقی نہیں ہورہی سرکاری سکولوں کا برا حال ہے اور نہ ہی کوئی قابل وزیر تعلیم آیا جو پاکستان میں تعلیم کے نظام کی سمت ہی درست کرجاتا ہمارے قابل بچے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں تک پہنچنے سے محروم رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان نائیجیریا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاںاسکول سے 22.8 ملین بچے ہیں صرف 68% ہمارے بچے پرائمری اسکول کی تعلیم مکمل کرتے ہیں اور ہمارے پرائمری سکولوں کا تو حشر نشر ہو چکا ہے اسکی کی بھی سمت درست کرنے کا کام وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے محی الدین وانی کے حصہ میں ڈال دیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے گلگت بلتستان میں بطور چیف سیکریٹری کام کیا وہاں کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں اتارا اسی طرح وہ اب اسلام آباد میں بھی کام کررہے ہیں اگر وزیراعظم انہیں
بچوں کی بنیادی تعلیم کا شعبہ دیدیں جہاں وہ اپنی مرضی سے کام کرسکیں تو یہ ملک کے نونہالوں کے لیے بہت اچھا ہوگا یہی بچے کل جب جوانی کی حدود میں قدم رکھیں گے نہ صرف محب وطن پاکستان ہونگے بلکہ انہیں کام کاج کے لیے بھاگ دوڑ بھی نہیں کرنا پڑے گی اور نوجوانوں کو رانا مشہود سنبھال لیں گے ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ایک اور مسئلہ بھی ہے کہ ہمارے والدین بچوں کی کم عمری میں شادی بھی کردیتے ہیں کہ شائد اسی بہانے کسی کام کاج پر لگ جائے لیکن ہمارے ہاں سرکاری اداروں میں کام سفارش یا رشوت پر ملتا ہے جبکہ پرائیوٹ اداروں میں قابلیت پر اور ان میں سے ہمارے نوجوانوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے کم عمری کی شادی کا رواج سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں ہے بچپن کی شادی اکثر دیہی اور کم آمدنی والے گھرانوں میں بھی ہوتی ایک محتاظ اندازے کے مطابق پاکستان میںکی کل خواتین کی آبادی میں سے سے 35 فیصد خواتین 18 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی ماں بن جاتی ہیں اس سلسلہ میں بھی پنجاب میں ثمن رائے بہترین کام کررہی ہے جنکے پاس آبادی کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ہے ویسے یہ بھی کمال کی عورت ہے جس ادارے میں بھی کام کیا نہ صرف انکے ملازمین کا خیال رکھا بلکہ اس ادارے کو پروان چڑھانے میں بھی اپنا حصہ ضرور ڈالا اور اب وہ جتنا کام محکمہ بہبود آبادی میں کررہی ہے وہ بھی شائد پہلی بار ہی ہورہا ہے کیونکہ ہماری آبادی میں بھی بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد رہائش کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے بڑے شہر اور شہری مراکز ایک اندازے کے مطابق 1.2 ملین گلی کوچوں کے گھر ہیں اس میں بھکاری اور خاک چھاننے والے شامل ہیں جو اکثر بہت کم عمر ہوتے ہیں اور یہ بچے STDs جیسے HIV/AIDS کے ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کا شکاربھی ہیں۔ پاکستان میں اسٹریٹ چلڈرن کی تعداد کا تخمینہ 1.2 ملین سے 1.5 ملین کے درمیان ہے۔گھریلو تشدد، بے روزگاری، قدرتی آفات، غربت، غیر مساوی صنعت کاری، غیر منصوبہ بند تیزی سے شہری آبادیوں میں اضافہ ، خاندانی ٹوٹ پھوٹ اور تعلیم کی کمی جیسے مسائل کو اسٹریٹ چلڈرن کی تعداد میں اضافے کے پیچھے بڑے عوامل تصور کیا جاتا ہے اس وقت ملک میں 11 ملین سے زیادہ بچے کام کر رہے تھے جن میں سے نصف کی عمریں دس سال سے بھی کم ہیں جبکہ غذائی قلت بھی پاکستان میں صحت عامہ کے سب سے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور خاص طور پر بچوں میں یونیسیف کے مطابق، تقریباً نصف بچے دائمی طور پر غذائی قلت کا شکار ہیں۔ جبکہ ہمارے قومی سروے ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً تین دہائیوں سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں سٹنٹنگ اور شدید غذائی قلت کی شرح بالترتیب 45 فیصد اور 16 فیصد پر جمود کا شکار ہے ۔ان حالات میں وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے پروگرام ایک امید کی کرن ہے جس سے آنے والے دور میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر