وجود

... loading ...

وجود

آبِ حیات کاٹھکانہ

منگل 16 اپریل 2024 آبِ حیات کاٹھکانہ

سمیع اللہ ملک
مریدنے مرشدکواچھے موڈمیں دیکھاتوباادب ہوکرگویاہوا”میرے مرشدمجھے عرقِ حیات کے متعلق توکچھ بتائیے، کیااسی کوآبِ حیات کہتے ہیں؟اور اس پانی کاچشمہ پھوٹتاکہاں سے ہے؟مرشدنے گہری نظرسے مریدکی طرف دیکھااورسوچ میں ڈوب گیا،جب کافی دیر گزر گئی تومریدکویوں لگاجیسے اس نے اپنے مرشدکوناراض کردیا ہے۔وہ پھرڈرتے ڈرتے بولا:حضرت جی اگرمیرے سوال سے آپ کوکوفت ہوئی ہے تومیں معافی کاطلبگارہوں۔ ایک لمبی ہو کے بعدمرشدنرمی سے بولا،نہیں میں ناراض تونہیں ہوامگرفکرمندضرور ہوں۔میں نے جب یہ سوال اپنے مرشد سے کیاتھاتوہمارے درمیان12سال کی طویل جدائی پڑگئی،میں سوچ یہ رہاتھاکہ پتہ نہیں میں تمہاری یہ طویل جدائی برداشت کرسکوں گا بھی یانہیں،اس دوران اگرمیری اجل آگئی توکہیں تمہاری محنت ضائع نہ ہوجائے بیٹا،یہ” عرقِ حیات یاآبِ حیات” یہ الفاط میں نہیں سمجھایاجاسکتا،سمجھانے سے بھی سمجھ نہیں آتا!! اس لئے میرا مرشدتوآب حیات کے چشمے کے کنارے کھڑاکرکے اس میں انگلی ڈبوکردکھایاکرتاتھاکہ یہ ہے عرقِ حیات۔میں نے یہ سوال اپنے مرشدسے ان کی جوانی میں پوچھ لیاتھا۔
تم نے بہت دیرکردی ہے خیراللہ بہترکرے گا۔میں تمہیں ایک پودادکھاتاہوں،اس پودے کے پھول کاعرق تم نے ایک چھوٹی شیشی میں بھرنا ہے اورجب یہ شیشی بھرجائے تب میرے پاس واپس آنا،یہ عرق ہی ہماری آنکھوں میں عرقِ حیات کودیکھنے کی صلاحیت پیداکرے گا، یادرکھناایک پھول سے صرف ایک قطرہ رس نکلتاہے اوراگرشیشی فورا بندنہ کرو تو فورااڑبھی جاتاہے اوریہ پوداجنگل میں کہیں کہیں ملتاہے۔اس کے بعدمرشد نے ایک درمیانے سائز کی شیشی اپنے مریدکوپکڑائی اوراسے ڈھیرساری دعاں کے ساتھ رخصت کردیا ! مریدبہت پرجوش تھا،آبِ حیات کامعمہ بس حل ہونے کوتھااوراسے آبِ حیات کودیکھنے اورچھونے کاموقع ملے گا۔مگرایک تواس پودے کوڈھونڈناایک جوکھم تھا،ایک پودے کے ساتھ ایک پھول اورایک پھول میں ایک قطرہ،الغرض اسے بارہ سال لگ گئے بوتل بھرنے میں،جس دن اس کی بوتل بھری وہ دن اس کیلئے ایک نئی زندگی کی نویدتھا، ایک طرف وہ پھولے نہیں سمارہاتھاتودوسری طرف اسے بار باریہ خیال ستارہاتھاکہ اگر اس دوران مرشد اللہ کو پیارے ہوگئے تواس کی محنت ضائع چلی جائے گی کیونکہ آبِ حیات کاچشمہ توصرف مرشدکوہی پتہ تھا!وہ خیالات میں غلطاں و پیچاں کبھی چلتاتوکبھی دوڑتااپنے مرشدکے ٹھکانے کی طرف رواں دواں تھا۔مرشدکے ڈیرے پہ نظر پڑتے ہی بیتابی میں دورسے چلایا:مرشد،میرے مرشد،دیکھیں!میں اپنی تپسیامیں کامیاب رہا،میں بوتل بھرلایاہوں۔اس کی آوازپرمرشد اپنے کٹیاسے باہرنکلا،12سالوں نے اس کی کمردھری کردی تھی مگروہ بھی مریدکی کامیابی پر خوش نظرآرہاتھا ۔
اپنے مرشدپرنظرپڑناتھی کہ مریدبے اختیاردوڑپڑااور یہی بے احتیاطی اسے مہنگی پڑی،ٹیڑھے میڑھے رستے پرقدم کاسٹکناتھا کہ مرید لڑکھڑایااور عرق سے بھری شیشی اس کے ہاتھ سے چھوٹ کرٹھاہ سے پتھرپرلگی اورچوراچورا ہوگئی،عرق کے کچھ چھینٹے مرشدکے پاں پر پڑے باقی کوجھٹ زمین نگل گئی۔بے اختیارمریدکی چیخ نکل گئی ”میرے مرشدمیں لٹ گیا، میں بربادہوگیا،میری محنت ضائع ہوگئی، میرے با رہ سال کی مشقت مٹی بن گئی، میرے مرشد میں تباہ ہوگیا”۔مرشداپنے مریدکوچھوڑکراندرگیا،ایک اورچھوٹی سی شیشی لایاجس میں اس نے روتے سسکتے مرید کے آنسوبھرناشروع کردیئے اوروہ شیشی بھرلی!!اب مریدرورہاتھاتومرشدہنس رہاتھامیرے مرشدمیری زندگی برباد ہوگئی اورآپ مسکرارہے ہیں؟مرید نے تعجب سے پوچھا۔مرشداسے اندرلے گیا اوربکری کے دودھ کاپیالہ پینے کودیا ۔پھراس نے اس چھوٹی شیشی کوکھولاجس میں مریدکے آنسوبھرے ہوئے تھے اور اپنی انگلی کوان سے گیلاکرکے کہاکہ”یہ ہے عرقِ حیات یاآبِ حیات،یا مقصدِحیات”اورپھرآنسوں میں ڈبڈباتی اس کی آنکھوں کوچھوکرکہا:یہ ہیں آبِ حیات کے چشمے!!یادرکھو!اللہ نے انسان کوان آنسوؤں کیلئے پیداکیاہے،ان میں ہی زندگی چھپی ہوئی ہے،کچھ اس کی محبت میں زاروقطارروتے ہیں جیسے انبیا،اورکچھ اپنے عملوں کے بھرے مٹکے جب اپنی ذراسی غلطی سے گرتے اورٹوٹتے اوراپنی محنتیں ضائع ہوتے دیکھتے ہیں توتیری طرح بلبلاتے ہیں،جس طرح پانی نکلنے اورنکالنے کے مختلف طریقے ہیں اسی طرح انسانوں میں بھی ان کی طبائع کے تحت ان آنسوؤں کاسامان کیاگیاہے یادرکھو آسمان پر بھرنے والے بہت سارے ہیں مگرشیشی کسی کی نہیں ٹوٹتی،آسمان والوں کے مٹکے ہردم بھرے رہتے ہیں،وہاں مٹکے ٹوٹنے کے اسباب نہیں رکھے گئے،ان کے رونے میں تسبیح ہے،پچھتاوہ نہیں ہے۔
ہمیں اسی مقصدسے بنایاگیاہے،پھراس دنیاکے ٹیڑھے میڑھے رستوں پرہاتھ میں تقوے کی بوتل دے کردوڑایا جاتاہے ،اورجب ذرا سی بے احتیاطی سے تقوے کی وہ سالوں کی محنت کسی گناہ میں ڈوب جاتی ہے اورہم پچھتاتے ہیں اور زاروقطارروتے ہیں تواللہ فرشتوں کو اسی طرح ہمارے آنسو سمیٹنے پرلگادیتاہے جس طرح آج میں نے تیرے آنسو شیشی میں جمع کئے ہیں۔یہ وہ پانی ہے جس سے جہنم کی آگ بھی ڈرتی ہے۔اللہ کے رسولۖنے حشرکانقشہ کھینچا ہے کہ جہنم کی آگ فرشتوں کے قابومیں نہیں آرہی ہوگی اورمیدانِ حشرمیں باغیوں کی طرف پھنکاریں مارتی ہوئی لپکے گی،فرشتے اپنی بے بسی کااظہارکریں گے تواللہ جبرئیل سے فرمائیں گے کہ وہ پانی لاؤ،اورپھرجبرئیل اس پانی کے چھینٹے مارتے جائیں گے اورآگ پیچھے سمٹتی جائے گی یہاں تک کہ اپنی حدمیں چلی جائے گی،صحابہ نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسولۖوہ کونساپانی ہوگا؟آپۖ نے فرمایا:اللہ کے شوق میں اللہ کے خوف سے رونے والوں کے آنسوہوں گے جواللہ نے آگ پرحرام کررکھے ہیں!!یہی وہ روناہے جوامیر خسرو روتے ہیں کہ:
بہت ہی کٹھن ڈگرپنگھٹ کی
کیسے بھرلاؤں میں جھٹ پٹ مٹکی؟
یہی وہ آبِ حیات ہے جس کی بشارت انسان کودی گئی ہے کہ اس کے چشمے اس کی اپنی ذات کے اندر ہیں۔
اے تن تیرارب سچے داحجرہ،پااندرول جھاتی ہو
نہ کرمنت خواج خضردی،تیرے اندرآب حیاتی ہو
اسی کی طرف میاں محمد بخش صاحب رحمتہ اللہ علیہ اشارہ کرتے ہیں:
سب سیاں رل پانی چلیاں تے کوئی کوئی مڑسی بھرکے
جنہاں بھریا،بھرسرتے دھریا،قدم رکھن جرجرکے
یعنی تمام روحیں اصل میں ان سہیلیوں کی طرح ہیں جوکنوئیں سے آبِ حیات بھرنے جاتی ہیں مگران میں سے کوئی کوئی بھرکرواپس آئے گی، بہت ساریوں کے گھڑے رستے میں ٹوٹ جاتے ہیں لیکن جوبھرکرسرپررکھ لیتی ہیں ان کے قدم رکھنے کااندازبتاتاہے کہ ان کا گھڑا بھرا ہواہے!وہ بہت ٹھہرٹھہرکر قدم رکھتی ہیں۔ اللہ نے اپنے بندوں کی تعریف میں فرمایاہے :رحمان کے بعض بندے زمین پربہت تھم تھم کرقدم رکھتے ہیں(یعنی پروقارچال چلتے ہیں ان کی چال بتاتی ہے کہ گھڑابھرا ہواہے) جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام!
میاں صاحب دوسری جگہ فرماتے ہیں!
لوئے لوئے بھرلے کڑیئے جے تدھ بھانڈا بھرنا!
شام پئی بِن شام محمد گھرجاندی نے ڈرنا
یہ بھرے گھڑے تڑوانے والوں کاذکراللہ نے قرآن حکیم سورہ التغابن میں بھی باربارکہاہے:اے لوگوجوایمان لائے ہو،تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں،ان سے ہوشیاررہو۔اوراگرتم عفوودر گزرسے کام لواور معاف کردوتواللہ غفورورحیم ہے۔
میاں صاحب فرماتے ہیں:
اکھیوں اناتے تِلکن رستہ کیوں کررہے سنبھالا؟
دھکے دیون والے بہتے توہتھ پکڑن والا
اے اللہ آنکھوں سے بھی میں اندھاہوں،ان مادی آنکھوں سے تونظرنہیں آتا،اوررستہ بھی پھسلن والاہے،دوسری جانب ہربندہ اس پھسلن رستے پر سہارا دینے کی بجائے دھکے دینے والاہے،جبکہ صرف تیری ذات ہاتھ پکڑنے والی ہے۔
کچھ لوگ ان بہتی آنکھوں کوولیوں کاٹھکانہ کہتے ہیں۔۔ان میں آپ کے والدین سرِ فہرست ہیں،آپ کے وہ اساتذہ جوقرآن وحدیث کی تعلیم سے آپ کی تربیت کرتے ہیں اور آپ کے وہ دوست جو نیکی کی مجالس میں آپ کے ہمنواہوتے ہیں اوربرائی سے رکنے کی تلقین کرتے رہتے ہیں۔اگرکبھی موقع ملے یاپھرایسے موقع کی تلاش میں رہیں، جہاں ان کی زیارت ہوجائے توفوری اس آب حیات سے وضوکرلیں۔قرآن کیتوہرورق سے آبِ حیات کے چشمے پھوٹتے ہیں اورہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے ان چشموں کو بھاری اور ریشمی غلافوں میں چھپاکرگھرکے ایسے اونچے کونوں میں سجا رکھاہے جہاں آتے جاتے نظرتوپڑتی ہے لیکن اس قرآن کی فریادہمارے بہرے کانوں کوسنائی نہیں دیتی جس کی بناپرہم آج رسواوذلیل ہورہے ہیں۔
اللہ تعالی نے ہم سب کو رمضان المبارک کا مہینہ عطا کیا کہ ہمیں ہر نماز تراویح میں قرآن سننے کا موقع ملتا ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کی امامت میں ہمیں قرآن سننے کا موقع ملتا ہے۔ قرآن سننے کا بہترین حق یہ ہے کہ ہم امام کی تلاوت قرآن کو ترجمہ کے ساتھ جانتے ہوں اور کم از کم اس کا مفہوم ضرور سمجھیں، تب ہی ہم اللہ اور اپنے آقا نبی اکرم ۖکے اس معجزے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
یاد رکھیںرمضان المبارک کے مہینے میں جب بھی اللہ کے خوف سے آپ کی آنکھیں آنسوں سے لبریز ہوں تو یہی ”آبِ حیات”ہے جو آپ کو جہنم کی آگ سے بچائے گا اور جنت میں ہمیشہ کی زندگی کی ضمانت دے گا۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ مبارک موقع آپ کی زندگی میں بار بار آئے، آمین۔ میں آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ امت مسلمہ بالخصوص غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ مجھے بہت ڈر لگتا ہے کہ اگر یہ شہدا ہماری طرف اشارہ کرکے روزِ حشر رب سے شکایت کریں گے تو ہمارا نجات دہندہ کون ہوگا؟ اللھم اجرنی من النار۔آمین


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر