وجود

... loading ...

وجود

سیاسی لاشوں کی تخت نشینی

جمعرات 22 فروری 2024 سیاسی لاشوں کی تخت نشینی

رفیق پٹیل

پاکستان کے حالیہ انتخابات کے نتائج کے بعد ملک کے طول وعرض میں دھاند لی کاشور برپا ہے۔ یہ ا نتخابات گزشتہ تمام ا نتخابات سے اس لیے مختلف ہیں کہ اس کے نتائج کوملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کوئی بھی ان نتائج کو قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، جمہوری وطن پارٹی، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، سندھی عوامی تحریک ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام ا ور پی ٹی آئی ملک گیر تحریک چلارہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیںکہ انتخابات کے صحیح نتائج کا اعلان کیا جا ئے۔ ملک کی بیشتر سیاسی جماعتوں کو یہ احساس ہورہا ہے ،تحریک ا نصاف کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے اوراس کے خلاف اقدامات سے وہ مزید مضبوط ہورہی ہے۔ تمام جماعتوں کو یہ بھی احساس ہے کہ مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور ا یم کیو ا یم مسلسل عوامی حمایت سے محروم ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے پی پی بھی زوال کی جانب گامزن ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان جماعتوں کا ا تحاد بھی ہے مسلم لیگ ن کا عام کارکن اقتدار میںپی پی اور ایم کیوایم کے ساتھ شراکت ا ور اتحادپسند نہیں کرتا ہے ۔ایم کیو ایم کو بھی پی ٹی آئی کا ساتھ ختم کرنے سے عوامی سطح پر جو نقصان ہوا ہے اس کی جھلک کراچی اور حیدرآباد میں محسوس کی جارہی ہے۔ موجودہ مسلط کردہ کامیابی سے انہیں مزید نقصان ہوگا ۔ پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے خصوصاً پنجاب میں جو نقصان ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ یہ تینو ں جماعتیں مارچ 2022 کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے تک کسی حد تک موثرّ تھیں۔ اس وقت تحریک انصاف کی مقبولیت بھی اتنی زیادہ نہیں تھی ۔اس وقت عمران خان کی جانب سے ا نتخابات کے مطالبے کے خوف سے تحریک انصاف کو کچلنے کا عمل شروع ہوا جو ان جماعتوں کی سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے خلاف جاری کارروائیوں کا منفی اثر ہوا ،وہ عوامی سطح پر مقبول سے مقبول تر ہوتی چلی گئی ۔ 2024 کے انتخابات میں انتخابی عمل سے باہر کرنے اورپارٹی پر پابندی عائد کرنے کے باوجوداس کے حمایت یافتہ امید وا ر نہ صرف پختون خواہ صوبے میں بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کے لیے کامیاب ہوچکے ہیں بلکہ قومی سطح پر بھی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ” انہیں180نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے فارم 45ان کے پاس ہیں لیکن نتائج کے مطابق اُنہیں نہ صرف 92 نشستوں تک محدود کردیا گیا ہے بلکہ جیتنے والے آزاد ا مید واروں کو گرفتا ر کرکے ان کی وفاداریاں تبدیل کی جارہی ہیں”۔ اس طرح کے عمل سے آنے وا لی حکومت کے خلاف ا یک نیا عوامی احتجاج جنم لے سکتاہے۔ اس وقت عوام میں انتخابات کی دھاندلی کا غصہ کسی خطرناک طوفان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ پاکستان کے کرتا دھرتا اس حقیقت کو نظر انداز کرہے ہیں کہ انہوں نے سیاسی گھوڑوں کی دوڑ میں جن گھوڑوں کا ا نتخاب کیا تھا۔ وہ نیم مردہ تھے۔ وہ دوران مقابلہ صرف ہا رے ہی نہیں بلکہ آدھے راستے میں گرگئے۔ دنیا بھر میں بے نقاب بھی ہوگئے ۔ا ب کسی جگہ ان کی پزیرا ئی نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود ان سیاسی لاشوں کی تخت نشینی سے ملک کی ترقی و تعمیر کی امید لگا نا کہاں کی دانشمندی ہے۔ آئین کا بنیادی تصور یہ ہے خدا تعالیٰ کے بعد حاکمیت عوام کی ہے اوروہ ا سے ا پنے منتخب نمائندوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہیں یعنی مقتد ر ا یوان میں نمائندگی کا حق کسی ایسے شخص کو حاصل نہیں ہوسکتا جسے عوام نے منتخب نہ کیا ہو کسی بھی ہارے ہوئے شخص کو کامیاب قرار دینا آئین سے انحراف ہے۔ ایساکوئی نمائندہ کیسے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا سکتا ہے جسے خود بھی یہ معلوم ہو کہ اسے دھاند لی سے نشست دلوائی گئی ہے ۔پاکستان کے موجودہ حالات میں دھا ند لی کے مسئلے کو حل کیے بغیر تشکیل پانے والی حکومت دو قدم بھی نہیں چل سکے گی۔ حکومت کی اصل طاقت عوامی حمایت ہے ۔اس سے محرومی کے نتیجے میں وہ بے جان ہو جائے گی اور ملک چلانے کے بجائے ہروقت خود کو بچانے کی فکر میں ا یسے اقد ا مات کرے گی جس سے مزید پیچیدگیاں اور مسائل پیدا ہونگے۔ مسلم لیگی حلقوں میں کسی حد تک اس احساس نے جنم لیا ہے کہ موجودہ حالات میں اقتدا ر کا حصول ان کی سیاسی جماعت کے خاتمے کاسبب بن سکتا ہے ۔پیپلز پارٹی بھی ا قتد ار میں وزارتوں کی حد تک شراکت سے گریز کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے۔
گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون میں جو معاہدہ سامنے آیا۔ اس سے واضح ہے کہ یہ ڈری ہوئی جماعتوں کا محتاط معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کی درون خانہ خبریں واضح کرتی ہیں کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری اُٹھاتے ہوئے ہر کوئی ہچکچا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مطالبات اور معاہدے کے درمیان ایک فاصلہ موجود ہے۔ دوسری طرف نون لیگ بھی اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر پا رہی۔ پیپلز پارٹی کو صدارت اور مسلم لیگ نون کو وزارت عظمیٰ مل تو گئی ہے، مگر پیپلزپارٹی پہلے مرحلے میں حکومت کی ذمہ داری قبول کرنے کوتیار دکھائی نہیں دیتی۔ سندھ حکومت مکمل طور پر پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے گی بلوچستان کی حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ یہ انتظام بھی پیپلز پارٹی کے لیے بہت فائدہ مند نہیں ہوگا۔ا لبتّہ وہ مرکزی حکومت کی کسی بھی ناکامی کا ا لزام قبول نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کو اس بات کا بھی احساس ہے کہ عالمی سطح پرآنے وا لی حکومت کو رسوا ئی اور تنقید کا سامناہوگا ۔وہ قومی اوربین الاقوامی میڈ یا کے سخت سوالات کے جو ابات میں جس قسم کی غلطیاں کریںگے ، اس کے اثرات سے وہ مزید غیر مقبول ہوسکتے ہیں۔ عالمی میڈیا میں راولپندی ڈویژن کے کمشنر کے اس بیان کو سہ سرخیوں سے شائع اور نشر کیا ہے جس میں انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے13قومی اسمبلی کے حلقوں میں دھاندلی کا اعتراف کیا تھا۔ ان رپورٹوں کے مطابق دھاندلی کے سلسلے میں عمران خان کے الزامات کواس بیان سے مزید تقویت ملی ہے ۔صدر مملکت عارف علوی نے جو بیان دیا ہے۔ اس میں بھی انہوں نے کہا ہے کہ ” بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹ دیا ہے اس مینڈیٹ کو نظر انداز کرنے سے پاکستان کو ایک قوم کی حیثیت سے نقصان ہوسکتا ہے”۔ خود مسلم لیگی سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی کے ایک رہنما عون عباس نے انتظامیہ کے اس ظلم کا تذکرہ کیا ہے کہ”کس طرح ان سے جبری بیان لیا گیا ،ان کا گھر توڑدیا گیا۔ ان کا آم کاباغ بنجرکردیا گیا۔ ان کی فیکٹری تباہ کردی گئی۔ دوران روپوشی ان کی والدہ کو فالج ہوگیا”۔
دنیا بھر میں سیاسی مسائل کو طاقت سے حل کرنے کے منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ جس کی پھیلتی ہوئی آگ کو روکنا بہت مشکل ہوجا تا ہے۔ انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں اور افہام وتفہیم سے کا م لیا جائے تو معاملات حل ہو سکتے ہیں ۔آج کی کیفیت میں لچک کے بغیر کچھ حاصل نہ ہوگا۔ تحریک انصاف نے عمر ا یوب کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر رکھا ہے۔ عمر ایوب دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں کامیابی حاصل ہوگی جس کے امکانات انتہائی محدود ہیں۔ اول تو ا لیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے پاس اراکین کی تعداد بہت کم ہے ۔ابھی تک خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔فی ا لحال جس سابقہ ناکام تجربے کو دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی تجر بے کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے ملک میں معاشی بحران جاری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


متعلقہ خبریں


مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر