... loading ...
عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کہیں مسلم لیگ ن، کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے تو بیشتر حلقوں میں آزاد امیدوار بھی ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں سبقت لے گئے ہیں۔لاہور کے حلقہ این اے 125 میں اب تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر 1337 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 831 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار بلاول بھٹو 1475 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ 633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر 356 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔این اے 128 سے اب تک موصول ہونے والیغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 2199 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1812 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار حمزہ شہباز 1795 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 785 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔این اے 130 کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق لیگ ا میدوار نواز شریف 464 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 212 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف 1595 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 637 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا مبشر اقبال 3213 ووٹ لیکر آگے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد 1831 ووٹوں کیساتھ پیچھے ہیں۔این اے 119 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1175 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 117 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان 2235 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز 615 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 120 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق 935 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوارعثمان حمزہ کا 686 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔این اے 126 سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر 1247 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر کی 735 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیش ہے۔ این اے 122 کیاب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 1250 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 847 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 129 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نعمان 4610 ووٹوں کے آگے جبکہ آزاد امیدوار میاں اظہر 2505 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔این اے 9 مالاکنڈ سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 45 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جنید اکبر 16451 ووٹ لے کر آگے، پیپلزپارٹی کے سید احمد علی 4723 ووٹ لے کر پیچھے رہے۔ این اے 215 سے 26 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مہیش کمار 12425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک پارٹی الائنس کے ارباب غلام 9182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔خیرپور1 کے حلقے این اے 202 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار نفیسہ شاہ 140204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے 50302ووٹ حاصل کئے۔این اے 55 راولپنڈی سے 36 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ابرار احمد 11821 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار بشارت راجہ 8739 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 64 سے 25 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار قیصرہ الہی 10975 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ ن لیگ کے چودھری سالک 7532 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 29 میں 201 پولنگ سٹیشنز میں سے 140 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب 50 ہزار 385ووٹ لیکر آگے جبکہ اے این پی کے ثاقب اللہ خان 13 ہزار 890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں، جماعت اسلامی کے غلام محیالدین259ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ این اے 15 سے 32 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے نواز شریف 12626 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور جمعیت علما اسلام کے مفتی کفایت اللہ 9717 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار 1365 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عظیم اللہ خان 758 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 162 سے اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز علی کھوکھر 1025 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار شبیر گجر 635 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔پی پی 164 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1236 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف 635 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔پی پی 165 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شہزاد نذیر 1063 ووٹوں کے پہلے جبکہ آزاد امیدوار احمر بھٹی 569 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 161 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر سہیل بٹ 1136 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار فرخ جاوید 563 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔پی پی 166 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد انس محمود 1036ووٹوں کے پہلی جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود 639 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔پی پی 167 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان شفیع کھوکھر 1100 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عمار بشیر 500 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔پی پی 168 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل ایوب 1036 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار ملک ندیم عباس 624 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔پی پی 159 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز 1265 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 963 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔پی پی 158 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں شہباز شریف 1176 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار یوسف علی 611 ووٹ لے کر دوسرے پیچھے ہیں۔پی پی 157 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر احمد 1236 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار علی امتیاز 658 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 155 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نعیم شہزاد 1254 ووٹوں کے ساتھ پہلی جبکہ آزاد امیدوار 965 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔پی پی 156 سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمد یاسین عامر2192 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوارعلی امتیاز 1270 ووٹوں کے ساتھ پیچھے۔پی پی 169 کے اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد پرویز کھوکھر 1065 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید 698 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 152 کے اب تک موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محمد وحید 1625 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار نعمان مجید 836 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔پی پی 171 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مہر محمد اشتیاق احمد 1400 ووٹ لے کر پہلے جبکہ میاں محمد اسلم اقبال 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شرجیل انعام میمن 63756 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار سعید احمد تالپور11889ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 67513 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے روشن علی 7000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...