... loading ...
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عام انتخابات کے لیے پولنگ آج (جمعرات)ہوگی ۔شہر قائد میں قومی اسمبلی کی 22 اور سندھ اسمبلی کی 47 جنرل نشستوں پر پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، کراچی کے 7 اضلاع میں 5336پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 3038 انتہائی حساس، 2170 حساس اور 128 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ کراچی میں 92 لاکھ 86 ہزار 241 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن میں سے 51 لاکھ 2 ہزار 821 مرد اور 41 لاکھ 83 ہزار 420 خواتین ووٹر ہیں۔ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 575 اور سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 1406 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے 9 ڈسپیچ سینٹر بنائے گئے جہاں سے انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے، تمام میٹریل پولیس سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشن پہنچایا گیا۔ ضلع شرقی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ، ضلع کیماڑی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ ، ضلع ملیر میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی ملیر آفس، ضلع غربی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل ڈی سی غربی کے دفتر، ضلع وسطی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول نارتھ ناظم آباد، ضلع کورنگی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل سپیریئر کالج شاہ فیصل اور گورنمنٹ گرلز کالج کورنگی ڈھائی نمبر جبکہ ضلع جنوبی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل گورنمنٹ کامرس کالج پی آئی ڈی سی اور چرچ مشنری اسکول نشتر روڈ سے کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع ملیر میں قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستیں ہیں، ضلع ملیر کی آبادی 24 لاکھ 32 ہزار 248 اور ووٹرز 8 لاکھ 24 ہزار 873 ہیں جن میں سے 4 لاکھ 67 ہزار 222 مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 651 ہے۔ ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی کی 3 اور سندھ اسمبلی کی 6 نشستیں ہیں، اس ضلع کی 31 لاکھ 28 ہزار 971 افراد پر مشتمل آبادی میں سے 15 لاکھ 12 ہزار 26 مجموعی ووٹرز ہیں جن میں سے 8 لاکھ 28 ہزار 134 مرد اور 6 لاکھ 83 ہزار 892 خواتین ووٹرز ہیں۔ ضلع شرقی میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستیں، اس ضلع کی آبادی 39 لاکھ 21 ہزار 742 افراد پر مشتمل ہیں جن میں سے 16 لاکھ 87 ہزار 810 ووٹرز ہیں، مردوں کے 8 لاکھ 97 ہزار 551 اور خواتین کے 7 لاکھ 90 ہزار 259 ووٹ ہیں۔ ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی کی 3 اور سندھ اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں جہاں 12 لاکھ 70 ہزار 564 افراد کی آبادی میں 6 لاکھ 87 ہزار 696 مرد اور 5 لاکھ 82 ہزار 868 خواتین ووٹرز ہیں، مجموعی ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 564 ہے۔ ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں، کیماڑی کی آبادی 20 لاکھ 68 ہزار 451 ہے جن میں سے 8 لاکھ 91 ہزار 214 ووٹرز ہیں ان میں 5 لاکھ 18 ہزار 86 مرد اور 3 لاکھ 73 ہزار 128 خواتین ہیں۔ ضلع غربی میں قومی اسمبلی کی 3 اور سندھ اسمبلی کی 6 نشستیں، اس ضلع کی 26 لاکھ 79 ہزار 380 افراد کی آبادی میں 9 لاکھ 54 ہزار 828 ووٹرز ہیں جن میں سوے 5 لاکھ 50 ہزار 940 مرد اور 4 لاکھ 3 ہزار 888 خواتین ہیں جبکہ ضلع وسطی میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 9 نشستیں ہیں، اس ضلع میں 38 لاکھ 22 ہزار 325 افراد کی آبادی ہے، 21 لاکھ 44 ہزار 926 ووٹرز میں سے 11 لاکھ 53 ہزار 192 مرد اور 9 لاکھ 91 ہزار 734 خواتین ہیں۔انتخابات میں کراچی کے 90 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور قومی اسمبلی کی 22 اور سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔قومی وصوبائی نشستوں کے لئے 1995 امیدوار میدان ہیں، ووٹرز کے لحاظ سے کراچی کا سب سے چھوٹا حلقہ این اے 244 ہے، اس میں ایک لاکھ 55 ہزار 824 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کی کل آبادی 9 لاکھ 44 ہزار 27 ہے۔ووٹرز کے لحاظ سے کراچی کا این اے 248 سب سے بڑا حلقہ قرار دیا گیا ہے، اس حلقے میں 5 لاکھ 93 ہزار 673 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس کی کل آبادی 9 لاکھ 78 ہزار 169 ہے۔کراچی میں صرف 128 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں جو ضلع شرقی میں واقع ہیں۔کراچی کے دیگر 6 اضلاع مکمل حساس ہیں جن میں 3038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔کراچی کا انتہائی حساس ضلع غربی ہے جہاں کے تمام 676 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے ہیں۔دوسرے نمبر پر کراچی وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 600 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ضلع کورنگی بھی انتہائی حساس ہے جہاں 170 پولنگ اسٹیشن حساس اور 582 انتہائی حساس ہیں،۔کراچی شرقی میں 471 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 311 حساس جبکہ صرف 128 نارمل ہیں۔ضلع کیماڑی کے345 پولنگ اسٹیشن حساس اور 251 انتہائی حساس اور ضلع ملیر میں 383 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 179 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ کراچی جنوبی کے 306 حساس اور 279 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ شناختی کارڈ کی کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جاسکتا ہے جبکہ شناختی کارڈ کے علاوہ پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں۔
گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوا...
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔شی...
اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکے تو بہتر ہے استعفیٰ دیکر کر گھر چلے جائیں اضلاع میں حکومت کی رٹ نہیں، انتظامیہ بلوچستان میں لا اینڈ آرڈر نہ ہونے کا اقرار کر رہی ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دے...
پاکستان کی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے صدر مملکت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعزیتی پیغام، شاندار الفاظ میں خراج تحسین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے م...
سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنما، لاپتا افراد کے لواحقین شریک بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی۔ مینگل) کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے...
پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی...
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...