وجود

... loading ...

وجود

قرآن اورموسیقی

بدھ 17 جنوری 2024 قرآن اورموسیقی

سمیع اللہ ملک

ڈاکٹرمحموداحمدغازی کی کتاب محاضرات قرآنی کے صفحہ148پردرج اس اقتباس نے مجھ پرحیرت کے کئی درواکردئیے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں:آپ نے ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کانام سناہوگا، انہوں نے غالبا1958ًء میں خودبراہ راست مجھ سے یہ واقعہ بیان کیاتھا کہ غالباً 1958-1957ء میں ایک شخص ان کے پاس آیا۔ان کی زندگی کایہ ایک عام معمول تھاکہ ہرروزدوچارلوگ ان کے پاس آتے اور اسلام قبول کرتے تھے ۔وہ بھی ایساہی ایک دن تھاکہ ایک صاحب آئے اورکہاکہ میں اسلام قبول کرناچاہتاہوں۔ڈاکٹرصاحب نے حسب عادت ان کوکلمہ پڑھوایا اور اسلام کامختصرتعارف ان کے سامنے پیش کردیا۔اپنی بعض کتابیں انہیں دے دیں ۔
ڈاکٹرصاحب نے بتایاکہ ان کامعمول تھاکہ جب بھی کوئی شخص ان کے ہاتھ پراسلام قبول کرتاتھاتووہ اس سے یہ ضرورپوچھا کرتے تھے کہ اسے اسلام کی کس چیزنے متاثرکیاہے ؟1948ء سے 1996ء تک یہ معمول رہاکہ ڈاکٹرصاحب کے دست مبارک پراوسطاًدوافراد روزانہ اسلام قبول کیاکرتے تھے ۔ عموماًلوگ اسلام کے بارے میں اپنے جوتاثرات بیان کیاکرتے تھے ،وہ ملتے جلتے ہوتے تھے ۔ان میں نسبتاًزیادہ اہم اورنئی باتوں کوڈاکٹرصاحب اپنے پاس قلم بندکرلیاکرتے تھے ۔ اس شخص نے جوبات بتائی،وہ ڈاکٹر صاحب کے بقول بڑی عجیب وغریب اورمنفردنوعیت کی چیزتھی اورمیرے لیے بھی بے حد حیرت انگیزتھی۔اس نے جوکچھ کہا،اس کے بارے میں ڈاکٹرصاحب کاارشادتھاکہ میں اسے بالکل نہیں سمجھا اورمیں اس کے بارے میں کوئی فنی رائے نہیں دے سکتا۔اس شخص نے بتایا:میرانام ژاک ژیلبیرہے ۔میں فرانسیسی بولنے والی دنیاکاسب سے بڑاموسیقارہوں۔میرے بنائے اورگائے ہوئے گانے فرانسیسی زبان بولنے والی دنیامیں بہت مقبول ہیں۔آج سے چندروزقبل مجھے ایک عرب سفیرکے ہاں کھانے کی دعوت میں جانے کاموقع ملا۔جب میں وہاں پہنچا تو وہاں سب لوگ جمع ہوچکے تھے اورنہایت خاموشی سے ایک خاص اندازکی موسیقی سن رہے تھے ۔جب میں نے وہ موسیقی سنی تومجھے ایسالگاکہ جیسے یہ موسیقی کی دنیاکی کوئی بہت ہی اونچی چیزہے ، جویہ لوگ سن رہے ہیں۔میں نے خودآوازوں کی جودھنیں اوران کاجونشیب وفرازایجاد کیاہے ،یہ موسیقی اس سے بھی بہت آگے ہے بلکہ موسیقی کی اس سطح تک پہنچنے کیلئے ابھی دنیاکوبہت وقت درکارہے ۔
میں حیران تھاکہ آخریہ کس شخص کی ایجاد کردہ موسیقی ہوسکتی ہے اوراس کی دھنیں آخرکس نے ترتیب دی ہیں۔جب میں نے یہ معلوم کرناچاہاکہ یہ دھنیں کس نے بنائی ہیں تولوگوں نے مجھے اشارہ سے خاموش کردیالیکن تھوڑی دیربعدپھرمجھ سے رہانہ گیا اورمیں نے پھریہی بات پوچھی لیکن وہاں موجود حاضرین نے مجھے خاموش کردیا۔ڈاکٹرصاحب کہتے ہیں کہ اس گفتگو کے دوران وہ فن موسیقی کی کچھ اصطلاحات بھی استعمال کررہاتھا،جن سے میں واقف نہیں،کیوںکہ فن موسیقی میرا میدان نہیں۔قصہ مختصرجب وہ موسیقی ختم ہوگئی اوروہ آوازبندہوگئی توپھراس نے بڑی بے تابی اورمضطرب اندازمیں لوگوں سے پوچھاکہ یہ سب کیاتھا۔لوگوں نے بتایاکہ یہ موسیقی نہیں تھی بلکہ قرآن مجید کی تلاوت ہے اورفلاں قاری کی تلاوت ہے ۔موسیقارنے کہاکہ یقیناًیہ کسی قاری کی تلاوت ہوگی اوریہ قرآن ہوگا،مگراس کی یہ موسیقی کس نے ترتیب دی ہے اوریہ دھنیں کس کی بنائی ہوئی ہیں؟وہاں موجودمسلمان حاضرین نے بیک زبان وضاحت کی کہ نہ یہ دھنیں کسی کی بنائی ہوئی ہیں اورنہ ہی یہ قاری موسیقی کی ابجد سے واقف ہیں۔اس موسیقارنے جواب میں کہاکہ یہ ہوہی نہیں سکتاکہ یہ دھنیں کسی کی بنائی ہوئی نہ ہوں لیکن اسے یقین دلایا گیاکہ قرآن مجیدکاکسی دھن سے یافن موسیقی سے کبھی کوئی تعلق ہی نہیں رہا۔یہ فن تجویدہے اور ایک بالکل الگ چیزہے ۔
اس نے پھریہ پوچھاکہ اچھامجھے یہ بتاؤکہ تجویداورقرأت کایہ فن کب ایجادہوا؟اس پرلوگوں نے بتایاکہ یہ فن تو14صدیوں سے زائد سے چلاآرہا ہے ۔ رسول اللہ ۖنے جب لوگوں کوقرآن مجیدعطافرمایاتوفن تجویدکے اصولوں کے ساتھ ہی عطافرمایاتھا۔اس پراس موسیقار نے کہاکہ اگرمحمد ۖنے اپنے لوگوں کوقرآن مجید اسی طرح سکھایاہے جیساکہ میں نے ابھی سناہے تو پھر بلاشبہ یہ اللہ کی کتاب ہے۔ اس لیے کہ فن موسیقی کے جو قواعد اور ضوابط اس طرز قرأت میں نظرآتے ہیں،وہ اتنے اعلیٰ وارفع ہیں کہ دنیاابھی وہاں تک نہیں پہنچی۔ ڈاکٹرحمیداللہ صاحب اس کی یہ بات سمجھنے سے قاصرتھے کہ وہ کیاکہہ رہاہے ۔اس شخص نے کہاکہ بعدمیں،میں نے اوربھی قرأ کی تلاوت قرآن کوسنا،مسجدمیں جاکرسنااورمختلف لوگوں سے پڑھواکرسنااورمجھے یقین ہو گیا کہ یہ اللہ کی کتاب ہے اوراگریہ اللہ کی کتاب ہے تواس کے لانے والے یقیناًاللہ کے رسول تھے ،اس لیے آپ مجھے مسلمان کرلیں۔ڈاکٹرصاحب کہتے ہیں کہ میں نے اسے کلمہ شہادت پڑھوا کر مسلمان کرلیالیکن میں نہیں جانتا کہ جوکچھ وہ کہہ رہاتھاوہ کس حدتک درست تھا،اس لیے کہ میں اس فن کاآدمی نہیں۔
ڈاکٹرصاحب نے بتایاکہ میں نے ایک الجزائری مسلمان کوجوپیرس میں زیرتعلیم تھا،اس نئے موسیقارمسلمان کے بے حداصرارپر اس کی دینی تعلیم کیلئے مقرر کردیا۔تقریباً ڈیڑھ ماہ بعدوہ دونوں میرے پاس آئے اورکچھ پریشان سے معلوم ہوتے تھے ۔الجزائری معلم نے مجھے بتایاکہ وہ نومسلم قرآن مجید کے بارے میں کچھ ایسے شکوک کااظہارکررہاہے جن کامیرے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ جس بنیادپریہ شخص ایمان لایاتھا،وہ بھی میری سمجھ میں نہیں آئی تھی اب اس کے شکوک کامیں کیاجواب دوں گااورکیسے دوں گا؟لیکن اللہ کانام لے کرپوچھاکہ بتاؤتمہیں کیاشک ہے ؟اس نومسلم نے کہا کہ آپ نے مجھے یہ بتایاتھااورکتابوں میں بھی،میں نے پڑھاہے کہ قرآن مجید بعینہ اسی شکل میں آج موجودہے جس شکل میں اس کے لانے والے پیغمبرۖنے اسے صحابہ کرام کے سپردکیاتھا۔ ڈاکٹر صاحب نے جواب دیاکہ واقعی ایساہی ہے ۔اب اس نے کہاکہ ان صاحب نے مجھے اب تک جتناقرآن پڑھایاہے ،اس میں ایک جگہ کے بارے میں مجھے لگتاہے کہ اس میں کوئی نہ کوئی چیزضرورحذف ہوگئی ہے ۔اس نے بتایاکہ انہوں نے مجھے سورہ نصرپڑھائی ہے اوراس میں اَفْوَاجًااور فَسَبِّح ْکے درمیان خلاہے ۔جس طرح انہوں نے مجھے پڑھایاہے ،وہاں اَفْوَاجًا پروقف کیاہے ۔وقف کرنے سے وہاں سلسلہ ٹوٹ جاتاہے جونہیں ٹوٹناچاہیے جبکہ میرافن کہتاہے کہ یہاں خلانہیں ہوناچاہیے ۔ڈاکٹرصاحب فرماتے تھے کہ یہ سن کرمیرے پیروں تلے زمیں نکل گئی،اورکچھ سمجھ میں نہیں آیاکہ اس شبہ کاجواب کیادیں اورکس طرح مطمئن کریں۔ کہتے ہیں کہ میں نے فوراًدنیائے اسلام پرنگاہ دوڑائی توکوئی ایک فردبھی ایسانظر نہیں آیاجوفن موسیقی سے بھی واقفیت رکھتاہواورتجویدبھی جانتاہو۔ ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ چندسیکنڈکی شش وپنج کے بعد بالکل اچانک اوریکایک میرے ذہن میں ایک پرانی بات اللہ تعالیٰ نے ڈالی کہ اپنے بچپن میں جب مکتب میں قرآن مجید پڑھا کرتا تھاتومیرے معلم نے مجھے بتایاتھاکہ اَفْوَاجًا پروقف نہیں کرناچاہیے بلکہ اَفْوَاجًا کوبعدکے لفظ سے ملاکرپڑھاجائے ۔ایک مرتبہ میں نے اَفْوَاجًاپروقف کیاتھاتواس پرانہوں نے مجھے سزادی تھی اورسختی سے تاکیدکی تھی کہ اَفْوَاجًا کوآگے فسبح سے ملاکرپڑھاکریں۔ میں نے سوچاکہ شایداس بات سے اس کاشبہ دورہوجائے اوراس کواطمینان ہوجائے ۔میں نے اسے بتایاکہ آپ کے جوپڑھانے والے ہیں ،وہ تجویدکے اتنے ماہرنہیں ہیں۔دراصل یہاں اس لفظ کوغنہ کے ساتھ آگے سے ملاکرپڑھاجائے گا۔افواجاً فسبح۔ ڈاکٹرصاحب کااتنا کہناتھاکہ وہ خوشی سے اچھل کرکھڑاہو گیا اورمجھے گودمیں لے کرکمرے میں ناچنے لگااورکہنے لگاکہ واقعی ایسے ہی ہونا چاہیے ۔ یہ سن کر اس کومیں نے ایک دوسرے قاری کے سپردکردیاجس نے اس شخص کو پورے قرآن پاک کی تعلیم دی۔وہ وقتاًفوقتا ًمجھ سے ملتاتھااوربہت سردھنتاتھاکہ واقعی یہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے ۔وہ بہت اچھا مسلمان ثابت ہوا اورایک کامیاب اسلامی زندگی گزارنے کے بعد1970ء کے لگ بھگ اس کاانتقال ہوگیا۔اس واقعے سے مجھے خیال ہوتاہے کہ قرآن مجیدکی جوصوتیات ہے ،یہ علم وفن کی ایک ایسی دنیاہے جس میں کوئی محقق آج تک نہیں اتراہے اورنہ ہی قرآن مجید کے اس پہلوپراب تک کسی نے اس انداز سے غوروخوض کیاہے ۔
قارئین!مجھے یہ واقعہ11برس پیچھے لے گیاجب میری اہلیہ کاپوراجسم فالج کی وجہ سے شدیدمتاثراورمعذورہوگیا۔اس اچانک افتاد نے دنیااندھیرکردی اور بآلاخران کے علاج اورتشخیص کیلئے اہلیہ کے تمام ٹیسٹ پرڈاکٹروں کاایک پورابورڈمیسرآگیا،خوش قسمتی سے دنیاکے سب سے بڑے معالج پروفیسر بیکر کی خدمات حاصل ہوگئیں۔کانفرنس روم میں موت جیساسناٹا چھایاہوا تھاکہ نجانے کیا اعلان ہو۔تمام متعلقہ ٹیسٹ کے بعدڈاکٹربیکرنے اپنی نیلی آنکھوں پر سے چشمہ ہٹاتے ہوئے میرے چہرے پرنظرِیں گاڑدیں اورمجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ میرادل حلق کے اندرآگیاہے ۔پروفیسرنے پہلے تمام ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں آگاہ کیااورآخر میں انتہائی افسوس کے ساتھ بتایاکہ مریضہ کے پاس صرف دوہفتے ہیں لیکن مجھے اس بات پربڑی حیرت ہورہی ہے کہ مریضہ کے دماغ سے یہ حملہ ہواجس نے ان کے سارے جسم کومفلوج کردیالیکن ان کاچہرہ،گلا،ناک،آنکھیں اورکان اس حملے سے کیسے بچ گئے اوریہ تمام اعضاء مکمل طورپر صحت مندہیں جبکہ یہ میڈیکل سائنس اورہمارے تجربے کی نفی ہے ؟
پروفیسربیکرکے اس اعلان پرمیری آنکھوں کے آگے اندھیراچھاگیاتھااوردل کی دھڑکن اس قدرتیزہوگئی تھی کہ میں ہکابکااس کے چہرے کودیکھ رہاتھاکہ ممکن ہے کہ یہ کوئی اچھی خبرسنا دے ۔میں نے پروفیسرکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں ڈاکٹروں کے پورے بورڈکے تجربات کوجھٹلانے کی ہمت تونہیں کر سکتالیکن اہلیہ کے چہرے کے بارے میں جورائے دی گئی ہے ، اس کی بابت یہ بتاناچاہتاہوں کہ جس
رب کی طرف سے یہ آزمائش آئی ہے ،میں نے اپنی ساری ازدواجی زندگی میں اہلیہ کوقرآن کاعاشق پایا ہے اور عین ممکن ہے کہ میرے کریم رب نے اس قرآن پڑھنے اوراس پرعمل کرنے کے طفیل ان کے چہرے کومکمل محفوظ رکھاہو۔ یہ کہہ کرمیں کھڑاہوگیا۔فوری طور پر پروفیسر نے میرے دونوں کندھوں پراپنے دونوں ہاتھ جماتے ہوئے مجھے بڑے خوبصورت انداز میں یہ نصیحت کی کہہم ڈاکٹرصرف اپنے تجربات کی بناء پراپنی آراء قائم کرتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ بالکل ویساہی ہو،تاہم میں آپ کی اس بات سے مکمل طورپراتفاق کرتاہوں کہ ہمیں ان معجزات پربھی یقین کرناہو گا جوہمیں کبھی کبھاردیکھنے کوملتے ہیں۔اہلیہ اس واقعے کے بعدچھ سال تک زندہ رہیں لیکن اپنی معذوری کی اورشدیدعلالت کی بنائپرانہیں نرسنگ ہوم میں منتقل کرناپڑگیا ۔وہ اس حال میں بھی ہر وقت قرآن وتسبیحات میں مشغول رہتی تھیں۔معجزاتی طورپران کے جسم کادایاں حصہ حرکت کرنے لگااور امیدبندھ گئی اورپروفیسربیکربھی اس تبدیلی پر بڑاحیران تھا۔ایک دن پروفیسراہلیہ کی تیمارداری کیلئے جب آیاتوہم سب حسب معمول قاری عبدالباسط مرحوم کی آوازمیںسورہ الرحمٰنکی تلاوت سن رہے تھے ۔میں لیپ ٹاپ پرآوازکوجب کم کرنے لگاتواس نے مجھے منع کردیااورخودبھی بڑے انہماک کے ساتھ سنناشروع کردیا۔میں اس کے چہرے کے تغیرات کوبغوردیکھ رہاتھا۔سورہ مکمل ہونے پراس نے مجھ سے اس بارے میں دریافت کیاتواس نے بے ساختہ کہاکہ میراجی چاہتاتھاکہ یہ آوازجاری وساری رہے اورکبھی ختم نہ ہوجبکہ میں اس کے مفہوم ومعنی سے بالکل نابلدہوں لیکن یہ آوازبراہِ راست میرے دل پراثرکررہی تھی۔
ہمارایہ معمول تھاکہ دن کازیادہ وقت سورہ رحمن سنتے رہتے تھے لیکن اس دن مجھے بہت تعجب ہواجب نرسنگ ہوم کے انگریز ڈائریکٹر سائمن نے مجھ سے اس سورہ کے بارے میں درخواست کی کہ میں اپنے کمرے کادروازہ کھول کراسے اونچی آوازمیں لگادیاکروں کہ باقی مریض بھی اس سے استفادہ کریں کہ مریضوں کی اکثریت دروازے کے باہرکھڑی بڑی خاموشی کے ساتھ سن کربڑاسکون محسوس کرتے ہیں۔ انہی مریضوں میں ایک91سالہ ارنسٹ ٹو ملیسن بھی تھاجوکینسرکامریض تھااورانتہائی کرب کے ساتھ سارادن چیختا اور تڑپتا رہتا تھا۔ اس کواس کرب سے نجات دلانے کیلئے روزانہ انجکشن دیکر سلا دیاجاتاتھا۔ایک دن اس نے جب سورہ رحمٰن کوسناتو اس نے بے اختیارنرس کواس آوازکے تعاقب کیلئے بھیجا۔معلوم ہونے پراس نے ہمارے کمرے میں آنے کی درخواست کی۔حیرت انگیزطورپروہ انتہائی خاموشی کے ساتھ اس کوسنتارہااوراس نے بڑی عاجزی کے ساتھ درخواست کی کہ مجھے ہرروزاس کوسننے کیلئے کمرے میں آنے کی اجازت دی جائے جبکہ میں نے اسی کے کمرے میں اس کابندوبست کردیا۔مجھے میڈیکل اسٹاف کے اس انکشاف نے مزیدحیران کردیاکہ جب سے اس نے سورہ رحمن کوسننا شروع کیاہے ،اس کے انجکشن کوہم نے بتدریج ختم کردیاہے کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔یہ معاملہ ایسابڑھاکہ نرسنگ ہوم میں باقاعدہ طورپرہرروزدوگھنٹے کیلئے سورہ رحمن کی تلاوت کااہتمام کردیاگیا۔اہلیہ تورمضان کی 27ویں مبارک شب کواللہ کے پاس چلی گئیں مگربعد ازاں مجھے بتایاگیا کہ ارنسٹ برطانیہ کاایک مشہورمیوزیشن رہاہے اوراس کی تیارکردہ سینکڑوں دھنیں پوری دنیامیں بہت مشہور ہیں۔
میں نہیں جانتاکہ اس سارے واقعہ کی منطقی وجوہات کیاہیں لیکن اس واقعہ کوپڑھنے کے بعدمجھ پرحیرت کے پہاڑٹوٹ گئے ہیں کہ ہم نے
آخرتحقیق سے کیوں منہ موڑرکھاہے کہ اغیارکی گواہیاں علی اعلان سامنے آرہی ہیں۔امریکاکی ریسرچ یونیورسٹیوں کے حالیہ جائزہ رپورٹ میں یہ واضح کیاگیاہے کہ دیندار حضرات میں شرح بیماری کم ہے اوران کے اندرقوت ِدفاع دوسروں کے بالمقابل زیادہ ہے ،ہائی بلڈپریشرکاشکارعمومی طورپر65سال کی عمروالے حضرات ہوتے ہیں لیکن دیندار حضرات میں یہ تناسب40فیصدکم ہے ۔واضح رہے کہ بلڈپریشرعمومی طورپردل ودماغ پراثراندازہوتاہے اوران حالات میں دماغی رگوں کے پھٹنے کاامکان زیادہ بڑھ جاتاہے ۔عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر ہارولڈکہتاہے :”ہمیں پورایقین ہے کہ اسلام میں نمازاوردیگر شعائرکی ادائیگی کاحکم ایک مثبت اوردرست حکم ہے جس کے بہتر اور صحت افزا اثرات انسانی جسم پرنمودارہوتے ہیں اورعام لوگوں کے مقابلہ میں دیندارحضرا ت بیماریوں کاکم شکارہوتے ہیں۔اس تحقیقی رپورٹ کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ امریکی یونیورسٹیوں کی خالص علمی وتحقیقی ریسرچ کمپنیوں نے اس کا انکشاف کیاہے اورایسے معاشرہ میں یہ بات سامنے آئی ہے جوخالص مادی ہے ،جومحسوسات سے ماورائچیزوں کونہیں دیکھتا،پھر ایسے ماہرین ومحققین نے اعتراف کیاہے جوخالص عالمی بنیادوں کواپنامعیاربناتے ہیں،اورپھرایسے زمانے میں جبکہ مادیت کاہر طرف غلبہ ہے اورلوگ روحانی افلاس کا شکار ہیں۔
زمانہ قدیم سے طب اورعلاج مذہب اوردین سے جڑے ہیں لیکن امراض سے شفاحاصل کرتے پنڈتوں اورکاہنوں کے پاس جاتے اور وہ روحانی پیشواکچھ خاص طریقوں سے ان کاعلاج کرتے اوریہ طریقہ بابل،کلادن،اورآشوریوں کے یہاں رائج تھا۔مصراورہندوستان میں زمانہ قدیم ہی سے تعویذاورگنڈوں کااستعمال عام تھا۔یونانیوں کے یہاں علم طلب دیندارطبقہ کے ساتھ خاص تھا،مریض عبادت گاہوں کاچکرلگاتے ،کاہنوں کے بارے میں یہ مشہورتھاکہ بحالت خواب مرض وعلاج کی تشخیص کرتے ہیں۔
ماضی کا انسان امراض اوراسباب علاج کودین ومذہب سے جوڑے ہوتاتھالیکن آج مغربی ومادی تہذیب میں گھل مل کرانسان اس سے بالکل غافل ہوچکاہے اوربے شمارلاعلاج امراض کاشکارہوکربھی دین واخلاق اوراعلیٰ اقدارسے کوسوں دورہے ،یہی وجہ ہے کہ انسان بے شمارجسمانی اورنفسیاتی امراض لاشکارہو گیاہے ۔یہ بیماریاں ان معاشروں میں بکثرت ہیں جومادیت میں غرق اورفضائل و اخلاق سے بہت دورہیں۔آج خطرناک ترین بیماریوں کے گراف بڑھتے جا رہے ہیں،ایڈز،منشیات کی بری عادت،دل کی بیماریوں، دورے اور شوگر جیسی مہلک بیماریاں عام ہورہی ہیں۔ایک جائزہ کے مطابق 13 فیصد امریکی عوام نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں85 فیصدلوگ ذہنی ودماغی الجھنوں کا شکارہیں،شفاخانوں میں50فیصد سیٹیں ایسے مریضوں کیلئے خاص ہیں جوذہنی ودماغی امراض میں مبتلاہیں۔
گزشتہ ادیان کے ماننے والے علاج ومعالجہ کارشتہ مذہب ودین سے جوڑے ہوئے تھے جبکہ مذاہب انسانوں کے خودساختہ تھے ۔ آسمانی مذاہب اس کے زیادہ اہل ہیں کہ دواعلاج کومذہب سے جوڑیں،دین اسلام جوہرطرح کی تحریف وتاویل سے پاک ومبراہے ،اس پریہ ذمہ داری مزیدعائدہوتی ہے جبکہ سورۂ حجرکی آیت9میں ارشادہے :بے شک یہ کتاب نصیحت ہم ہی نے اتاری اورہم ہی اس کے نگہبان ہیں ۔مذہب اسلام پوری انسانیت کیلئے ہدایت ورحمت کادین ہے ،ایک کامل ومکمل نمونہ حیات ہے ،انسان کی زندگی کوراحت بخشنے والا مصائب وآلام سے چھٹکارا دلانے والادین ہے ،دنیاوآخرت کی فلاح وبہبودکاضامن ہے ۔قرآن وحدیث میں امراض اوران کے
اسباب وعلاج مذکورہیں لیکن وائے افسوس کہ ہم نے قرآن کے مطالعہ اورتحقیق سے منہ موڑرکھاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر