وجود

... loading ...

وجود

کٹھ پتلی تماشا

منگل 16 جنوری 2024 کٹھ پتلی تماشا

میری بات/روہیل اکبر
ہم چھوٹے ہوتے تھے تو میلے ٹھیلے بھی کثرت سے ہوتے تھے اور ان میلوں میں سرکس ،موت کا کنواں ،چڑیا گھر سمیت اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں اور لائوڈ سپیکرز کا شور اتنا ہوتا تھا کہ کان پڑی آواز بھی سنائی نہیں دیتی تھی اسی شور شرابے میں کہیں سے لگڑ بگڑ کی آوازبھی سنائی دیتی تو کہیں سے کھوتے (گدھے) کھانے والی بلا دکھانے کی آوازیں بھی سماعت سے ٹکراتی لیکن اس سارے کھیل تماشے میں سب سے زیادہ پرکشش چیز مجھے پتلی تماشالگتا تھاجہاں کاٹھ کی پتلیاں بھر پور طریقے سے ناچتی بھی اور نچاتی بھی اس سارے کھیل کے پیچھے ایک شخص ہوتا تھا جو خود کو پردے کے پیچھے چھپا کر اپنی انگلیوں کے ساتھ بندھی ہوئی ڈوریوں سے یہ سارا کھیل دکھا رہا ہوتا تھا۔ اب وہ دور رہا اور نہ ہی وہ تماشے دیکھنے کو ملتے ہیں اس وقت بچے تھے اور اتنی سمجھ بوجھ بھی نہیں ہوتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معلوم ہوا کہ وہ کھیل بند نہیں ہوا بلکہ اب بھی جاری ہے۔ فرق صرف اتنا پڑا ہے کہ میلے کے میدان سے ختم ہوکر ہمارے سیاسی میدان میں بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ جہاںکبھی کسی کوآگے کردیا جاتا ہے تو کبھی کسی کو پیچھے کردیا جاتا ہے۔ کبھی کوئی پوشیدہ انگلیوں کے اشارے پر ناچنا شروع کردیتا ہے تو کبھی کوئی انہی ڈوریوں کے سہارے بھاگنا شروع کردیتا ہے۔ کبھی کوئی لیٹ جاتا ہے تو کبھی کوئی ڈٹ جاتا ہے۔ یہ سارا کمال پردے کے پیچھے چھپے ہوئے اس کاریگر کا کمال ہے جس کے دونوں ہاتوں کی دس کی 10انگلیاں حرکت میں رہتی ہیں ۔یہ اسی کا کمال ہے کہ وہ کس کردار کو سامنے لاتا ہے اور کس کو اٹھا لیتا ہے۔ اس باکمال شخص کے پاس کٹھ پتلیوں کا خزانہ ہوتا ہے لیکن یہ وہی جانتا ہے کہ اس نے کس وقت کس کٹھ پتلی کو سامنے لانا ہے اس چھوٹے سے مزاحیہ پروگرام میں کٹھ پتلیوں سے کھلنے والا خود ہی مصنف ہوتا ہے خود ہی ہدایتکار ہوتا ہے اورخود ہی تجزیہ نگار ہوتا ہے۔ اسے اندازہ ہوتا ہے کہ اس وقت وہ کون سی کٹھ پتلی کا تماشا دکھائے گا تو لوگ تالیاں بجائیں گے ۔ہماری سیاست بھی انہی کٹھ پتلیوں کے گرد گھومتی ہے۔ جو کٹھ پتلی انگلیوں کے اشاروں سے دور ہوجائے یا ڈوریوں سے ناچنا بند ہوجائے اسے اٹھا کر کباڑ خانے میں پھینک دیا جاتا ہے اور اسکی جگہ کوئی اور نئی رنگین سے کٹھ پتلی اوپر سے اتار دی جاتی ہے۔
کٹھ پتلیوں کا یہ کھیل قیام پاکستان کے بعد سے شروع نہیں ہوا بلکہ اگر اسکی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صدیوں پرانا کھیل ہے۔ اس کھیل کا حوالہ راجستھانی لوک کہانیوں، گانٹھوں اور بعض اوقات لوک گیتوں میں بھی ملتا ہے۔ اسی طرح کی کٹھ پتلیاں جو چھڑی والی کٹھ پتلی ہیں مغربی بنگال میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن یہ واقعی راجستھان کی حیرت انگیز کٹھ پتلی ہے جس نے ہندوستان کو اپنی روایتی کٹھ پتلی بنانے والے پہلے ممالک میں سے ایک بنا دیا ۔راجستھان کے قبائل قدیم زمانے سے اس فن کو انجام دے رہے ہیں اور یہ راجستھانی ثقافت کے تنوع اور روایت کا ایک ابدی حصہ بن گیا ہے ۔راجستھان میں کوئی گاؤں کا میلہ کوئی مذہبی تہوار اور کوئی سماجی اجتماع کٹھ پتلیوں کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا ۔بلکہ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ آج سے تقریبا 1500 سال قبل قبائلی راجستھان بھٹ برادری نے کٹھ پتلی کو سٹرنگ میرونیٹ آرٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا تھا اور اس فن سے انکی محبت کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اس فن کو نہ صرف قائم رکھا بلکہ کٹھ پتلی کا فن وقت کی کسوٹی پربھی زندہ رہا ۔کٹھ پتلی کی روایت لوک کہانیوں اور کہانیوں پر مبنی ہے جو قدیم راجستھانی قبائلی لوگوں کے طرز زندگی کو بیان کرتی ہیں۔ راجستھانی بادشاہ اور رئیس فن اور دستکاری کے سرپرست تھے اور انہوں نے لکڑی اور سنگ مرمر کی تراش خراش سے لے کر ، مٹی کے برتنوں، پینٹنگ اور زیورات تک کی سرگرمیوں میں کاریگروں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ پچھلے 500 سالوں سے کٹھ پتلی بادشاہوں اور خوشحال خاندانوں کی سرپرستی میں چلنے ولا ایک نظام بھی تھا اور یہی لوگ ان فنکاروں کی دیکھ بھال بھی کرتے تھے اور پھر میلوں میں کٹھ پتلی تماشا دکھانے والے نہ صرف اپنے سرپرستوں کی بلکہ انکے آباؤ اجداد کی تعریفیں بھی کرتے تھے اس سلسلہ میں بھٹ برادری کا دعویٰ بھی ہے کہ ان کے آباؤ اجداد نے شاہی خاندانوں کے لیے پرفارم کیا تھا اور انہیں راجستھان کے حکمرانوں سے بہت عزت اور وقاربھی ملا ۔اس کھیل کی جہاں سے ابتدا ہوئی تھی اسی جگہ ریاست راجستھان میں سب سے مشہور پرفارمنگ آرٹس بھی موجود ہے اور کٹھ پتلی میوزیم بھی جبکہ اسی نام سے بھارت میںایک کٹھ پوتلی کالونی بھی ہے جہاں کٹھ پتلی، جادوگر، ایکروبیٹس، رقاص اور موسیقار اور دیگر گھومنے پھرنے والے پرفارمنس گروپ نصف صدی سے آباد ہیں ۔
کٹھ پتلی کا کھیل کیونکہ انگلیوں کے اشارے پر دکھایا جاتا ہے اسی لیے تو ہماری سیاست میں بھی یہ لفظ تواتر سے استعمال ہوتا ہے جو بھی اقتدار میں آتا ہے اسے کٹھ پتلی کا نام ضرور دیا جاتا ہے انہیں اس نام سے مخاطب کرنے والے بھی سیاستدان ہی ہوتے ہیں جو شائد اس لفظ کے معنی بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں اس بات کا بھی اندازہ ہوتا ہوگا کہ انہیں نچانے والی انگلیاں کون سی ہیں اور اور جو انہیں نچا رہا ہے وہ پردہ نشین کون ہے کس کی انگلیاں اتنی تیزی سے گردش کرتی ہیں کہ وہ ایک ہی وقت میں 10کاٹھ کی پتلیوں کو کنٹرول بھی کررہا ہے لڑا بھی رہا ہے ،گلے بھی ملوا رہا ہے ،نچوا بھی رہا ہے اور پھر اپنی مرضی سے ان سے کام بھی لے رہا ہے اس سارے کھیل تماشے کا مطلب سامنے بیٹھے تماشائیوں کو محظوظ کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اسکی پرفارمنس پر دل کھول کر تالیاں بجاسکیں تاکہ وقت گذرنے کا احساس ہی نہ رہے لیکن جب کھیل ختم ہوتا ہے تب وقت گذرنے کا احساس ضرور ہوتا ہے شائد اسی لیے اب یہ کھیل تماشے اور میلے ٹھیلے لگنا بند ہوچکے ہیں لیکن ہماری سیاست میں ابھی بھی یہ کردار زندہ ہیں جو کسی نہ کسی کی انگلیوں پر بندھی ہوئی ڈوری سے خود کو باندھ کر ناچنا چاہتے ہیں ایسے لکڑی کے کردار بہت جلد کباڑ خانے کا کوڑا بن جاتے ہیں ہمیں اب اس کھیل سے بھی نکلنا ہوگا تاکہ حقیقی کردار ہمارے سامنے آسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر