وجود

... loading ...

وجود

آنحضرت ۖ ، حضرت حلیمہ سعدیہ کی گود میں

جمعرات 28 دسمبر 2023 آنحضرت ۖ ، حضرت حلیمہ سعدیہ کی گود میں

ریاض احمدچودھری

رسول اللہ حضرت محمد ۖ کو اپنی آغوش میں سب سے زیادہ کھلانے کا شرف جس خاتون کو حاصل ہوا وہ حضرت حلیمہ سعدیہ ہیں۔ یہ حضورۖ کی مشہور دائیہ اور رضائی ماں تھیں۔ ان کا تعلق عرب کے مشہور قبیلے بنو سعد سے تھا۔ ان کی کنیت ام کبثہ تھی۔ ان کے والد کا نام عبداللہ بن حارث اور کنیت ابوذوہیب تھی۔
قلم کاروان اسلام آباد کی مطالعاتی نشست میں “بی بی پاک حلیمہ سعدیہ کوبچےۖکی سپردگی”کے موضوع پر جناب فریدالدین مسعودبرہانی نے اپنے خطاب میںکہاکہ اس موضوع سے ان کی جذباتی وبستگی ہے اور آج کل چونکہ وہ حرمین میں موجودہیں توخاص طورپربی بی حلیمہ سعدیہ کے قبیلہ بنوسعدمیں گئے اوران مقامات کی زیارت کی جہاں محسن انسانیتۖنے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام گزارے۔مکہ مکرمہ میں دووجوہات کے باعث بچوں کو پرورش کے لیے دیہاتوں میں بھیجنے کارواج تھا،پہلی وجہ تو زبان کی حفاظت تھی تاکہ بچے کالب و لہجہ کسی دیگرزبانوں یا غیرعربی لہجوں سے محفوظ رہے اوردوسری وجہ حفظان صحت تھاکیونکہ مکہ مکرمہ میں ساراسال دوسرے علاقوں سے لوگوں کاآناجانالگارہتاتھااوریوں فضااتنی صحت بخش نہ رہتی تھی جتنی دیہاتوں میں ہوتی ہے۔
قبیلہ بنوسعدمکہ مکرمہ سے کم و بیش سوکلومیٹردورہے اور یہ لوگ حضرت اسمائیل علیہ السلام کی نسل تھے۔یہاں کی خواتین مکہ مکرمہ آتیں اوربچوں کوگودلیتیں اور انعام و اکرام اور تحائف و ہدایاسے نوازی جاتی تھیں۔اس بار جب یہ قافلہ مکہ آیاتوبی بی پاک حلیمہ کی سواری سست روی کاشکاررہی۔سب خواتین کوامیرکھرانوں سے بچے مل گئے اورشوہرکے مشوریکہ خالی جانے سے بہترہے کے مصداق اس یتیم اورغریب بچےۖکوگودلے لیاگیا،لیکن اب کی باربی بی پاک حلیمہ کی سواری سب سے آگے تھی۔کم و بیش چھ سال کے اس دورانیے میں بدلیاں اس بچےۖپرسایہ کیے رہتی تھیں۔پڑوسنیں پوچھتی تھیں کہ رات کے وقت میں گھرمیں روشنی کیسی ہوتی ہے اورساراگھرانہ برکت سے بھرگیاتھا۔اس مبارک بچےۖکی آمد سے بی بی پاک کے گھرمیں برتن دودھ سے بھرے رہتے تھے اورباقی لوگ اپنے لڑکوں سے کہتے کہ تم بھی وہیں اپنے جانورچراؤ جہاں بی بی پاک کے جانورچرتے ہیں۔ شق صدرکے بعد آپۖ کو والدہ محترمہ کے حوالے کردیاگیا۔اپنے خطاب میں مقررنے رشتوں کے تقدس اوران کے احترام کوبطورمثال کے پیش کیااوربتایاکہ 8ھ کو بی بی پاک حلیمہ سعدیہ جب مدینہ تشریف لائیں توداعی اجل کولبیک کہ گئیں اورجنت البقیع میں انکامدفن ہے۔
حضرت حلیمہ سعدیہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رضاعی والدہ ہیں۔ بی بی ثویبہ کے بعد محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آپ نے ہی آخر تک دودھ پلایا۔ اس وقت آپ کے ساتھ عبد اللہ ابن حارث کو بھی دودھ پلایا۔ آپ کی بڑی بیٹی شیما حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گود میں کھلاتی لوریاں دیتی تھیں۔ چار پانچ سال حلیمہ کے پاس بادیہ بنو سعد میں مقیم رہے۔ پھر آپ کی والدہ حضرت آمنہ کے پاس پہنچا گئیں۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آپ کی تربیت بنو سعد میں ہوئی تھی اس لیے آپ کی زبان بالکل بے عیب ہے۔حلیمہ سعدیہ قبیلہ ہوازن سے تھیں، اس قبیلہ سے غزوہ حنین میں جنگ ہوئی۔ مسلمانوں کو فتح ہوئی مگر بعد میں ہوازن مسلمان ہو گئے۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان کے قیدی جو غلام بنائے گئے تھے واپس کر دیے کہ وہ حلیمہ کے اہل قرابت تھے۔ غزوہ حنین کے موقع پر محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس آئیں، آپ ان کے لیے کھڑے ہو گئے اور اپنی چادر بچھا دی۔ حلیمہ اور حلیمہ کے خاوند مسلمان ہو گئے تھے۔ ایک مرتبہ مدینہ میں آئیں تو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اپنی نشست سے اٹھے ”میری پیاری امی، میری محترم ماں، آئیے ،تشریف لائیے۔” پھر آپ نے چادر بچھا کر عزت و تکریم سے ان کو اس پر بٹھایا۔ حلیمہ کی بیٹی شیما کے بھی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس آنے کا واقعہ تاریخ میں ملتا ہے۔ وہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رضاعی بہن تھیں۔ آپ ۖنے ان کا بھی بہت اکرام کیا تھا۔پس حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے گھر والے اس نصیبوں والے بچے پر سوجان سے فدا تھے اور نہایت محبت اور شفقت سے حضورۖکی پرورش میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھتے تھے۔جب آنحضور ۖ کی عمر مبارک دو برس ہوئی تو حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپۖ کو ساتھ لے کر مکہ میں حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس لے کر آئیں۔ حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آنحضور ۖ کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوئیں اور اپنے پیارے بیٹے کو بہت بہت پیار کیا۔ ماں کا بچے کو اب جدا کرنے کو جی نہ چاہتا تھا لیکن حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: ”مکہ کی آب و ہوا اس وقت بہت خراب ہے بہتر یہی ہے کہ آپ فی الحال اس بچے کو میرے پاس رہنے دیں”۔
حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بات مان لی اور یوں حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ کو پھر سے واپس اپنے قبیلے میں لے کر آگئیں۔حضور نبی اکرم ۖ نے پانچ برس تک حضرت حلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس پرورش پائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر