... loading ...
انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک اور بالخصوص پشاور اور پختونخوا کے دیگر شہروں میں منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران 2 درجن سے زیادہ منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی لت سے نجات دلاکر انھیں کارآمد شہری بنانے کیلئے قائم کئے بحالی مراکز پر منتقل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کو اس لت سے نجات دلانے کیلئے ان کے علاج کیلئے بحالی مراکز پر منتقل کرنا یقینا قابل تحسین کام ہے، لیکن منشیات کی لت میں افراد کی بحالی سے زیادہ منشیات کی خریدوفروخت پر پابندی کی ضرورت ہے، تاکہ اس لعنت کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہوسکے، اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں ای سگریٹ اور ویپ پر پابندی عاید کرنے کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں یہ مطالبہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اب کم عمر بچے بھی بے خوف ہوکر ای سگریٹ اور ویپ استعمال کر رہے ہیں کمسن نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے ای سگریٹ اور ویپ کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کیونکہ یہ صحت کے لیے بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں لہٰذا تمباکو کی طرز پر اس کی تیاری اور خرید و فروخت پر کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، فی الوقت دستیاب اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 55 ملین افراد ویپ کا استعمال کر رہے ہیں اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2023 کے اختتام تک الیکٹرانک سگریٹ کی انڈسٹری 40 بلین ڈالر تک جا پہنچے گی امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ کے مطابق پاکستان میں 23.9 ملین افراد سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ 6.2 فیصد افراد ویب کا استعمال کر رہے ہیں۔ سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے صحت کے اس بیان کے بعد پڑوسی ممالک کی طرز پر ماہرین صحت کے ای سگریٹ اور ویب سے متعلق کسی بھی ریسرچ پر شمولیت اختیار کرنے پر پابندی عائد کی جائے مرکزی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کی صحت اور ان کے بہترین مفاد کی خاطر ویب پر فوری پابندی عائد کریں اور اس حوالے سے قانون سازی کی جائے۔اے این ایف کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کی مخالفت نہیں کی جا سکتی لیکن ادارے کی بنیادی ذمہ داری انسداد منشیات ہے جس پر اگر توجہ دی جائے او منشیات کی بڑے پیمانے پر تجارت کے ساتھ ساتھ ذیلی اور نچلی سطح پر ہونے والی منشیات فروشی کے تدارک پرتوجہ دی جائے تو یہ منشیات کی بیخ کنی کے زمرے میں آئے گاجوزیادہ ضروری ہے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے حوالے سے مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیمیں و ادارے سرگرم ہیں جن کی خدمات سے قطع نظر اصل کام منشیات کی سپلائی کاا نقطاع ہے جس کی ذمہ داری اے این ایف سمیت کئی دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے ذمے ہے اور کسی نہ کسی طرح اس ضمن میں ان کو فرائض سونپے گئے ہیں جو اگر اپنا کام صحیح معنوں میں انجام دینے پر توجہ دیں تو نشے کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد میں روزافزوں اضافے کی بجائے کمی آسکتی ہے بنیادی مسئلہ منشیات کا استعمال نہیں بلکہ اس ے بھی بنیادی اور سنگین مسئلہ منشیات کی باآسانی دستیابی وفروانی ہے بنا بریں منشیات کے عادی افراد کی بحالی سے قبل یا پھر اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائین بھی ہونی چاہئے جب سپلائی معطل ہوگی تو منشیات کے استعمال کی بھی خود بخود حوصلہ شکنی ہو گی او اس میں کمی آنابھی فطری امر ہوگا مگر بدقسمتی سے اس بنیادی کام پر درجنوں ادارے ہونے کے باجود یکسوئی اور سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ منشیات کی کھلے عام سپلائی ہو رہی ہے منشیات فروشی کے مراکز بھی پوشیدہ نہیں بلکہ تھوڑی سی توجہ دے کر ان کا سراغ لگایا جا سکتا ہے جہاں بیٹھے افراد ایک فون کال یا پیغام پر ہر قسم کے نشے کی مطلوبہ مقدار اس کے دروازے پر یا جہاں بھی طلب کیا جائے اکثر موٹرسائیکل سوار دے آتے ہیں بعض منشیات فروشوں خصوصاً شراب کی سپلائی کرنے والے گاڑی کا استعمال کرتے ہیں موٹر سائیکل پر گھوم پھر کر شہر میں جہاں بھی مطلوب ہو اورگاہک بنے ہوں منشیات کی سپلائی عام ہے بعض پوش علاقوں کی مرکزی مارکیٹ کے آس پاس منشیات کی چلتی پھرتی باقاعدہ دکانوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جہاں اس طرح سے باآسانی منشیات میسر ہوں اس شہر اور اس معاشرے میں منشیات کے استعمال میں اضافہ فطری امر ہوگا جہاں تک الیکٹرانک سگریٹ اور شیشہ پینے جیسے امور کاتعلق ہے ایسا لگتا ہے کہ رفتہ رفتہ یہ فیشن کا حصہ بن کر مروج ہو جائے گا بدقسمتی سے ا سکول کے طالب علموں کو اس لت میں مبتلا دیکھا گیا ہے کالجوں اور جامعات کے طلبہ وطالبات سے تو بعید نہیں نگران وزیراعظم نیک نیتی کے دعوے کے ساتھ کم وقت میں بہت کام کرنے کے جس عزم کا اظہار کرتے نہیں تھکتے وہ اگرطلبہ کو منشیات کی لت سے بچانے اور تعلیمی اداروں کوبالخصوص اور پورے معاشرے کو بالعموم منشیات کے استعمال سے روکنے اور منشیات فروشی کے خلاف اپنے مدت اقتدار کے مختصرڈیڑھ دو ماہ تسلسل سے سعی کریں تو اس سے نہایت احسن کام کی انجام دہی کی بڑی گنجائش ہے۔نگران وزیر اعظم وفاقی حکومت کے اداروں کے درمیان انسداد منشیات کیلئے رابطہ کرکے مربوط عمل یقینی بنانے میں کردار ادا کریں تو یہ زیادہ بہتر اور موثر ہوسکے گا انسداد منشیات کے جملہ اداروں کو سطحی قسم کے اقدامات کے بجائے اجتماعی و انسدادی اقدامات پرٹھوس بنیادوں پرمتوجہ ہونے کی ضرورت ہے جس کی ابتدا منشیات کے عادی افراد کو شہر کے مختلف مقامات پر کھلے عام منشیات کی سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کے ذریعے باآسانی کی جا سکتی ہے۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...