وجود

... loading ...

وجود

ممکنہ انتخابات اور ٹرائیکا

بدھ 13 دسمبر 2023 ممکنہ انتخابات اور ٹرائیکا

سمیع اللہ ملک

پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارت کی مداخلت کے عمل کوسمجھنے کیلئے اس کے صحیح تاریخی پس منظرکامطالعہ ضروری ہے۔پاکستان کے خلاف بھارت کے عنادکااصل سبب ہندوستان کومتحدرکھنے میں کانگریس قیادت کی کوششوں کی ناکامی تھا۔ہندوئوں کیلئے پاکستان کی تخلیق دراصل بھارت ماتاکودولخت کرنے کے مترادف تھی۔اسی لیے انہوں نے تقسیم ہند کے نظریے کوکبھی بھی دل سے قبول نہ کیا۔ ”اکھنڈبھارت” کاخواب ہمیشہ سے ان کااجتماعی آدرش رہاہے۔چنانچہ پاکستان میں پیداہونے والے1971کے بحران نے بھارت کو اپنی اس دیرینہ خواہش کی تکمیل کیلئے بہترموقع فراہم کیا۔بھارت کویقین تھاکہ ایساموقع دوبارہ نہیں آئے گا۔چنانچہ اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھارت نے تمام مسلمہ اقدارکوخیربادکہہ دیا۔
حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے تقسیم کواس امیدکے ساتھ قبول کیاتھاکہ پاکستان کی نوزائیدہ ریاست حالات کامقابلہ نہیں کرسکے گی اور تھوڑے ہی عرصہ میں دم توڑجائے گی۔بقول نہرو”پاکستان کی تخلیق ایک عارضی اقدام ہے اوریہ آخرکارمتحدہ ہندوستان پرمنتج ہوگی”۔ جوزف کاربل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ناقابل عمل مذہبی نظریے کی حامل قرون وسطیٰ کی ایک ریاست ہے۔ایک وقت آئے گاکہ بھارت کے ساتھ اس کا الحاق ضروری ہوجائے گا۔آل انڈیاکانگریس کمیٹی نے 14جون1947کوایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی قراردارمیں کہاتھاکہ ہندوستان کی صورت گری اس کے جغرافیے، پہاڑوں اورسمندروں نے کی ہے اورکوئی انسانی کوشش اس کی ہیئت میں تبدیلی نہیں کرسکتی،نہ اس کی حتمی منزل کی راہ میں حائل ہوسکتی ہے۔ہندوستان کاجونقشہ ہمارے خوابوں کی سرزمین ہے وہ ہمارے دلوں اوردماغوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی دیانت داری سے یہ سمجھتی ہے کہ جب جذبات کایہ طوفان کم ہوگاتوہندوستان کے مسئلے کااس کے صحیح پس منظرمیں جائزہ لیاجاسکے گااوردوقوموں کے باطل نظریے کو کوئی حامی نہیں مل سکے گا۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی یہ قراردادپاکستان کے ہندوستانی رہنماؤں کے رویے پرہمیشہ سایہ فگن رہی۔اس قراردارپرتقریرکرتے ہوئے مولاناابوالکلام آزادنے کہاکہ تقسیم کے عمل سے صرف ہندوستان کانقشہ متاثرہواہے لوگوں کے دل تقسیم نہیں ہوئے،اورمجھے یقین ہے کہ یہ تقسیم عارضی ثابت ہوگی۔گاندھی نے کہا:کانگریس پاکستان کی مخالف تھی اوروہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہندوستان کی تقسیم کی ثابت قدمی سے مخالفت کی۔
مشرقی پاکستان میں فوجی کارروائی اورشیخ مجیب الرحمن کی گرفتاری پربھارت نے فوری ردِعمل کااظہارکیا۔بھارتی خوش تھے کہ ان کادشمن پاکستان مصیبت میں مبتلاہے۔27مارچ کوجب بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے سرکاری طورپربنگالیوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا تو اس وقت تک ایک بھی بنگالی مہاجرسرحدپارکرکے بھارت نہیں پہنچاتھا۔بھارتی مداخلت کے پس پشت کارفرماعزائم اورجذبات کا اظہار 27 مارچ کولوک سبھااورراجیہ سبھامیں اندراگاندھی کے خطاب سے ہوتاہے۔انہوں نے کہا: مشرقی بنگال میں حالات بدل چکے ہیں،ہم نے نئی صورت حال کوخوش آمدیدکہاہے،ہم حالات پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں اورہم نے ممکنہ حدتک رابطہ قائم کررکھاہے،معززارکان بخوبی سمجھتے ہیں کہ اس موقع پرحکومت کیلئے اس سے زیادہ کہنا ممکن نہیں۔ میں ان فاضل اراکین کوجنہوں نے سوال کیاہے کہ کیافیصلے بروقت کیے جائیں گے،یقین دلاناچاہتی ہوں کہ اس وقت ہمارے لیے اہم ترین کام یہی ہے۔اس مرحلے پرہماراردِ عمل صرف نظری نہیں ہوناچاہیے”۔مشرقی بنگال میں اپنی گہری دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے اس امرکااظہارکیاکہ بھارتی حکومت مناسب وقت پرعملی اقدامات سے گریزنہیں کرے گی۔وقت آنے پراندرانے اپنے الفاظ کوسچ کردکھایا۔
تقسیم کے بعدبھارتی حکومت نے پاکستان کی سا لمیت اوریکجہتی کوگزندپہنچاناتھی۔1971میں مشرقی پاکستان کے دگرگوں حالات نے وہ زریں موقع فراہم کردیاجس کابھارت کو برسوں سے انتظارتھا۔بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سبرامنیم سوامی نے پاکستان کے بارے میں بھارتی رویے کاتجزیہ کرتے ہوئے لکھاکہ حالات کے معروضی مطالعہ سے ظاہرہوگاکہ بھارت نے پاکستان کومہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کیا۔یہ ایک لغوتصورہے۔بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ کاآغازقوم پرستوں کی تشفی اوراس معقول نقطہ نظرکے پیش نظرکیاتھاکہ پاکستان کی تقسیم بھارت کے طویل المیعادمفاد میں ہے۔
بھارت نے پروپیگنڈہ کے محاذپربھی پاکستان سے سبقت لے جانے میں کامیابی حاصل کی۔اس نے صورت حال سے بھرپور فائدہ اٹھایااورغیرملکی پریس کی مددسے خودکوبنگالیوں کے نجات دہندہ کے طورپرپیش کیا۔بھارت کی بہترپروپیگنڈہ مشینری کے علاوہ اورعوامل بھی پاکستان کیلئے کامیابی سے اپنامؤقف پیش کرنے کی مساعی میں رکاوٹ کاباعث بنے ۔ ان میں سے بعض عوامل یہ تھے:
(1)بھارت سب سے بڑاایشیائی جمہوری ملک تھاجبکہ پاکستان میں فوجی حکومت قائم تھی۔
(2)مغرب میں ذرائع ابلاغ کے بڑے حصے پرقابض صہیونی لابی نے بھارت کاکھل کرساتھ دیا۔تل ابیب(اسرائیل)نے مغربی دنیامیں بسنے والے اپنے پیروکاروں کویہ پیغام بھجوادیاتھاکہ وہ بنگالی علیحدگی پسندوں کی اخلاقی اورمادی مددکریں اوراس ضمن میں بھارت سے تعاون کریں۔
(3)سیاسی مسائل کے حل کیلئے فوجی کارروائی کے خلاف عمومی نفرت پھیلائیں۔
(4)عوامی لیگ کے رہنمائوں کے غیرملکی نامہ نگاروں سے ذاتی مراسم اورسب سے بڑھ کرفوجی حکومت کاغیرملکی نامہ نگاروں کے ساتھ غیردانش مندانہ سلوک اورڈھاکاکی فوجی انتظامیہ کی طرف سے انہیں شہرچھوڑدینے کاحکم”۔
غیرملکی نامہ نگاروں کی ذاتی رنجش اورغصے کاعکس”فوجی کارروائی کے بارے میں ان کی مبالغہ آمیزرپورٹنگ”میں بخوبی دیکھاجاسکتا ہے۔جنرل ٹکاخاں کایہ کہناغلط نہیں تھاکہ دنیا آج بھی سمجھتی ہے کہ آغازہماری طرف سے ہوا،یہ تاریخ کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔مجیب الرحمن بہرصورت طاقت کامظاہرہ کرناچاہتے تھے،جس کے نتیجے میں جنم لینے والے تصادم میں بنگالی ہلاک شد گان کی تعداد کو ہزار فیصد اور بعض اوقات اس سے بھی بڑھاکرپیش کیاگیا۔مجیب الرحمن کاجھوٹ کہ فوجی کارروائی کے دوران آبروریزی کے دولاکھ 20 ہزارواقعات وقوع پذیرہوئے جبکہ ایک رومن کیتھولک تنظیم کے مطابق جس کاذکراخبارات نے مناسب نہیں سمجھا،یہ تعداددوہزارتھی اوراس خوفناک عمل میں خودمکتی باہنی کے ہندو افرادکی تعدادزیادہ تھی۔اس تنظیم کے چندافرادنے یہ رپورٹ خودذاتی طورپران متاثرہ خواتین کے انٹرویوکے بعدتیارکی تھی۔
فوجی کارروائی کے بعدعوام کے جذبات اس بری طرح بھڑک چکے تھے کہ عوامی لیگ کی پروپیگنڈہ مشینری نے حق اورصداقت کو دبا دیا۔ جذبات کایہ طوفان تھمنے کے بعدغیرملکی اخبارات میں مشرقی پاکستان میں ہلاک شدگان کی مبالغہ آمیزتعدادکے بارے میں تردیدی رپورٹیں شائع ہونے لگیں۔ایسی ہی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ”میں نے بنگلہ دیش کاتفصیلی دورہ کیاہے اوریہی عوام اوردیہی کارندوں سے بے شمارملاقاتوں کے بعداس نتیجے پرپہنچاہوں کہ تیس لاکھ افرادکی ہلاکت کادعوی لغواورمبالغہ آمیزہے۔بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ نے مارچ میں تحقیقات کی توشہریوں نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں تقریبا2ہزارافرادکی ہلاکت کی اطلاعات فراہم کیں۔
مئی1971میں بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیزکے ڈائریکٹرسبرامنیم نے یہ نظریہ پیش کیاکہ”لاکھوں مہاجرین کوغیر معینہ مدت تک پالنے کے بجائے اقتصادی نقطہ نظرسے بہترہوگاکہ بنگلہ دیش کامسئلہ جنگ کے ذریعے حل کردیاجائے”۔ان کا کہناتھاکہ مشرقی پاکستان زیادہ دیرتک مزاحمت نہیں کرسکے گا۔انہوں نے پیش گوئی بھی کی کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی صنعتیں متاثرنہیں ہوں گی اوریہ کہ بنگلہ دیش کے مسئلے کاجنگی حل بھارت کی استعدادسے باہرنہیں۔انہوں نے پیشن گوئی بھی کی کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں چین مداخلت نہیں کرے گا۔انہوں نے یقین ظاہرکیاکہ پاکستان کی فوجی حکومت بھارت کے ہاتھوں شکست کومجیب الرحمن کے ساتھ سیاسی سمجھوتے پرترجیح دے گی۔تاہم انہوں نے بھارت کو مغربی محاذپراچانک پاکستانی حملے کے امکانات سے خبردارکیا۔سبرامنیم کے ان خیالات کوبھارت کے سرکاری حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی اورنئی دہلی میں ہونے والے کئی فیصلے ان خیالات کے زیراثرکیے گئے۔
بھارتی رہنماں کی کئی تحریروں اورتقریروں سے بھارت کے اس دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ مشرقی پاکستان پراس کے حملے کامقصدمصیبت زدہ عوام کی امدادتھی۔جے پرکاش نرائن نے بنگلہ دیش کے موضوع پربندکمرے میں ہونے والے ایک سیمینارمیں انکشاف کیاکہ”بھارت نے مشرقی پاکستان کی آزادی کیلئے مداخلت کافیصلہ خدائی فوجدارکے طورپرنہیں کیاتھا بلکہ اس فیصلے کاواحدمحرک ہماراقومی مفادتھا۔ظاہرہے کہ بنگالیوں کی ہلاکت اوران کی جدوجہدکے بارے میں بھارتی پروپیگنڈے اورتارکین وطن سے اظہارہمدردی کاڈرامامحض مشرقی پاکستان پرحملے کیلئے رچایاگیاتھا۔
دی ٹائمز(لندن)نے درست لکھاتھاکہ مارچ سے لیکرنومبر1971میں فوجی حملے تک بھارتی مداخلت میں ایک سست رومگر مسلسل عمل کے تحت اضافہ ہوتاچلاگیا۔بھارت نے پہلے سے مشرقی پاکستان پرحملے کامنصوبہ تیارکررکھاتھا۔کلدیپ نیرنے اس امرکی تصدیق کی کہ بھارت کاارادہ مئی،جون میں پاکستان پرحملہ کرنے کاتھامگرچیف آف اسٹاف نے مشورہ دیاکہ مشرقی بنگال میں مون سون کی وجہ سے وسیع
ترفوجی کارروائی نامناسب ہوگی۔ان کے خیال میں”اس مقصد کیلئے سردیوں کاموسم بہترین ہوگا۔کلدیپ نیرنے مزید انکشاف کیاکہ”درحقیقت بھارت نے قیام پاکستان کے فورابعدہی مشرقی پاکستان پرقبضے کاایک پندرہ روزمنصوبہ تیارکیاتھا۔یہی وہ منصوبہ تھاجسے اب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے بروئے کارلایاجارہاہے”۔
حقیقت یہ ہے کہ جنگ سے بہت عرصہ پہلے ڈھاکاکے گردونواح میں سادہ کپڑوں میں ملبوس بھارتی فوجی دیکھے گئے۔بعد ازاں اندرانے خوداپنے بیان میں کہاکہ”گوریلوں کی تربیت اورانہیں بھارتی اسلحے کی فراہمی ہی”مشرقی پاکستان”کے بحران کا حتمی حل ہے۔اوریہ حل آزادبنگلہ دیش کے سواکچھ نہیں”۔ایک بنگالی ہندوصحافی ایس براتاکے انکشافات مزیدحیران کن ہیں،جن کے بقول مکتی باہمنی دراصل بھارتی سپاہیوں کی ایک تنظیم تھی اوریہ کہ”اگروہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ بات کہتے توانہیں یقیناگرفتارکرلیاجاتا”۔اس امر کی واضح شہادتیں موجودہیں کہ مکتی باہنی تمام نہیں تواس کابڑاحصہ بھارتی فوجیوں پرمشتمل تھا۔ٹائمز”لندن”کایہ تبصرہ بالکل بجا تھا کہ ”فوجی کارروائی کے بعد بھارت سے اسلحہ کی فراہمی رک گئی۔اب بھارت کااگلااقدام یہ تھاکہ پاک فوج کے اقدام میں رکاوٹ کیلئے ذرائع مواصلات کوسبوتاژکرنے اورباغیوں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے مشرقی پاکستان میں تخریب کاربھیجے جائیں۔ابتدامیں بھارت نے مکتی باہنی کواسلحہ اورگولہ بارودفراہم کیالیکن جب یہ بات واضح ہوگئی کہ متعینہ مقاصدکاحصول مکتی باہنی کے بس کی بات نہیں توبھارتی فوج بھی میدان میں کود پڑی”۔
”دی ٹیلیگراف”نے اپریل میں شائع ہونے والی ایک خبرمیں کہاکہ”قرائن بتاتے ہیں کہ بھارتی اسلحہ سے بھری ہوئی ایک ٹرین مدارپور کے قریب علیحدگی پسندوں کے پاس پہنچ چکی ہے”۔ایک غیرملکی اخبارکے مطابق”انڈیانے مشرقی سرحدکے ساتھ چوکیاں قائم کررکھی تھیں، جہاں سے بھارتی اسلحہ مشرقی پاکستان پہنچایاجاتاتھا”۔ایسی کئی اوررپورٹوں سے اس امرکی تصدیق کی گئی کہ بھارت تخریب کاروں کوبراہِ راست اسلحہ فراہم کررہاہے۔گوریلاسرگرمیوں کے مراکززیادہ ترایسٹ بنگال رجمنٹ اورایسٹ پاکستان رائفلزمیں موجودتھے ۔ طالب علموں خصوصا مکتی باہنی فوج میں شمولیت کے خواہش مندہندونوجوان رضاکاربھی بھرتی کئے گئے،جن کااہم مقصدسبوتاژکی کارروائیاں کرنا تھا۔ ان رضاکاروں کوبھارتی فوج کے قائم کردہ پچاس سے زیادہ تربیتی مراکزمیں تربیت دی گئی،دوسری طرف بائیں بازوکی نیشنل عوامی پارٹی اورکمیونسٹ پارٹی کے گوریلا گروپ نے بھارتی سپاہیوں کے تعلق سے دوسری طرف بائیں بازوکی نیشنل عوامی پارٹی اورکمیونسٹ پارٹی کے گوریلاگروپ نے بھارتی سپاہیوں کے تعلق سے مشرقی پاکستان کے اندرونی علاقوں کواپنی تخریبی سرگرمیوں کامرکزبنایا۔بھارت نے مکتی باہنی کے چھاپہ ماروں کوپناہ دینے کے علاوہ اس کے رضا کاروں کی تربیت کاانتظام بھی کررکھاتھا۔اس نے کئی مواقع پر انہیں توپیں اور مارٹر فائر بھی مہیاکیے گئے۔
ایک بہترین عسکری ماہرکی رائے میں ڈھاکاکا قرض سری نگرمیں چکایاجاسکتاتھااوراس حوالے سے پاکستان کوکئی نادر مواقع بھی ملے لیکن سیاسی طورپرمضبوط نہ ہونے اورنظریاتی عدم یکسوئی کی وجہ سے یہ اہم مواقع ضائع کردئیے گئے۔ صورتحال یہاں تک بھی رہتی توٹھیک تھا لیکن ستم یہ بھی ہے کہ جس ملک نے پاکستان کے دوٹکڑے کئے اس کے ساتھ دوستی کے وہ راگ چھیڑے گئے جن کی بے سری تانوں نے ہر
کشمیری کوبے چین کرکے رکھ دیاہے۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری اشرافیہ کے پاس یقینااس سوال کاتسلی بخش جواب نہیں ہے کہ سقوطِ ڈھاکا کاحساب بے باق کرنے کیلئے قدرت نے جو نادرمواقع فراہم کئے ان سے کیوں فائدہ نہ اٹھایاگیا؟
ہم کسی کوذمہ دارٹھہرائیں یانہ ٹھہرائیں،لیکن تاریخ ان لوگوں کا تذکرہ ضرورکرے گی جنہوں نے مواقع حاصل ہوتے ہوئے بھی نہ صرف سانحہ مشرقی پاکستان کاقرض چکانے سے گریزکیابلکہ اب توپہلی مرتبہ ملکی میڈیاکے دودرجن سے زائداہم افرادکے سامنے اپنی بزدلی کے ساتھ ایسے شرمناک انکشاف کیے کہ لکھتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایسی کالی بھیڑوں نے دانستہ طورپرملک کے کمزورسیاسی نظام کواپنے ذاتی مفاداورمقاصدکیلئے استعمال کرتے ہوئے کھلم کھلااپنی آئینی ذمہ داریوں سے انحراف کرتے ہوئے سیاسی کٹھ پتلیوں سے وہ خوفناک کام لئے جس کے باعث آج ملک کمزورترین معاشی سرحدوں کوچھورہاہے اورمودی جیسامکاردشمن اپنے غیر ملکیوں دوستوں کے ساتھ مل کرآج بھی ملک میں انہی سازشوں پر عمل پیراہے جس کومکارہندونے مشرقی پاکستان میں استعمال کیاتھا۔یہ بات ذہن نشیں رہے کہ1971کے انتخابات میں انتخابات کوتسلیم نہ کرنے کے خوفناک نتائج نے ہمارے ملک کودولخت کردیاتھااوراب ایک مرتبہ پھرانتخابات کومتنازعہ بنانے کیلئے وہی ٹرائیکا((بھارت،اسرائیل اورامریکا)اپنی سازشوں میں مصروف ہیں جس کوناکام بنانے کیلئے ہم سب کوکھلی آنکھوں سے اس کامقابلہ کرناہوگا۔
حذرکرومرے تن سے یہ سم کادریاہے
حذرکروکہ مرادل لہوکاپیاساہے


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر