... loading ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ میں زندہ رہا تو انشاء اللہ! 8 فروری بروز جمعرات ہر صورت قومی اورتمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔ اگر الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرواسکتا تو پھر گھر جائے۔اگر انتخابات نہیں ہوں گے تو ہم دیکھ لیں گے۔ پاکستان کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ملک میں عام انتخابات ہوں۔ جتنا بڑا آئینی ادارہ ہوگا اتنی ہی بڑی ذمہ داری اس پر ہوگی۔ہم نے انتخابات کی تاریخ دلوانے میں اپنا معمولی کردار اداکیا ہے۔ آئین کو بنے 50سال ہو گئے ہیں اورکسی آئینی آفس اورآئینی باڈی کا کہنا نہیں بنتا کہ وہ آئین سے آگاہ نہیں۔ آج ہی کے روز 15سال قبل آئین سے تجاوز ہوا ، آج تک آئین سے تجاوز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کی تاریخ سے سیکھنا چاہیئے۔ آئین کی خلاف ورزی کے لوگوں اور پاکستان کی سرزمین پر بھی اثرات ہوتے ہیں۔ عدالتیں غیر ضروری معاملات میں ملوث نہیں ہوتیں ، عدالت کا قابل ذکر وقت معاملات کو حل کرنے اورایڈوائس کرنے میں لگ جاتا ہے۔عدالتی حکم نامے کے بعد سپریم کورٹ نے انتخابات سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا دیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ملک میں 90روز کے اندر انتخابات کروانے کے حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان پیپلز پارٹی، منیر احمد اورجسٹس (ر)عبادالرحمان لودھی کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور عثمان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل سجیل شہریار سواتی بھی موجود تھے۔ جمعہ کے روز سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دیگر کیس سن کر پھر یہ کیس سنیں گے۔ جب 11بجے کیس کی سماعت شروع ہو تی تو اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی جانب سے صدر مملکت کے ساتھ ملاقات کرنے اورانتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ چیف جسٹس نے کہا صدر کا دستخط شدہ شیڈول کدھر ہے ۔ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ ابھی نہیں ملا۔ اس پر چیف جسٹس نے سماعت ملتوی کردی اور کہا کہ پہلے اپنے آفس کے کیس بندے کو بھجواکر نوٹفیکیشن منگوا لیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کوئی گرے ایریا نہیں چھوڑنا چاہتے۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے نوٹیفیکیشن پیش کرنے کے بعد دوبارہ 12بجکر 25منٹ پر سماعت شروع ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اور الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کے دستخط کے ساتھ انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالہ سے خط پیش کیا۔ بہت زیادہ دور کی بات نہیں موجودہ صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر غیر قانونی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی جب وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لے رہے تھے۔ آئین بڑا واضح ہے کہ جب اکثریت عدم اعتماد کرتی ہے تو پھر وزیر اعظم کو اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیجنے کا اختیار نہیں تھا۔ چیف جسٹس اور چار ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر کو اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں تھا۔ ہم یہ معاملہ پارلیمنٹیرینز پر چھوڑتے ہیں کہ وہ ایسے معاملات کو روکنے کے لئے کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ہر آئینی عہدہ رکھنے اورادارے کا مقصد آئین کی سخت پابندی کرنا ہے جو کہ پاکستانی عوام کے مفاد میں ہے۔ ہرادارے کو میچورٹی اور انڈر سٹینڈنگ پروان چڑھانی چاہیئے اگر وہ ایسا نہ کرسکیں تو پھر وہ دیکھیں کہ کیا وہ پاکستان کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ انتخابات کی تاریخ پر اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ آئینی عہدہ رکھنے والا ہرشخص اور ہر باڈی جس میں صدر اور الیکشن بھی شامل ہے انہیں پتا ہونا چاہیئے کہ آئین کیا چاہتا ہے اور آئین پر عمل کرنا آپشنل نہیں۔ ایک ادارہ دوسرے ادارے کے اختیارات میں تجاوز نہ کرے اوراگر ایسا ہواتواس کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر اورالیکشن کمیشن کا آفس غیر ضروری طورپر سپریم کورٹ میں آئے، بہت سی درخواستیں دائر کی گئیں اور پورا ملک فکرمند ہوا اور کچھ نے توتصور کیا کہ ہوسکتا ہے انتخابات نہ ہوں۔ سپریم کورٹ کو وہ اختیار استعمال نہیں کرنا چاہیئے جواسے حاصل نہیں، ہم نے سہولت فراہم کی کہ صدر اورالیکشن کمیشن آپس میں ملیں۔ہماری طرف سے پیغام واضح ہے کہ جو بھی انتخابات نہ ہونے کے حوالہ سے عوام میں شکوک وشہبات پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اورمیڈیا بھی ایسا کرتا ہے تو بھی آئین کی خلاف ورزی ہو گی، ایک مائیک پکڑ کر شروع کردیں، پٹی چلا دیں ہوں گے، نہیں ہوں گے، ہم میڈیا کو منفی کردار ادا نہیں کرنے دیں گے، انتخابات نہ ہونے کے حوالہ سے کوئی میڈیا اینکر بات کرے توپیمرااس کے خلاف کاروائی کرے۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود میڈیا نمائندگان سے پوچھا کہ انہیں میڈیا کے حوالہ سے کی گئی باتوں پر کوئی اعتراض تو نہیں ۔ اس پر کمرہ عدالت میں موجود سینئر صحافی اوراینکر مطیع اللہ جانب نے بلند آواز میں کہا میں اپنی رائے باہر جاکردوں گا۔جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ یہ عدالت جانتی ہے کہ اپنے حکم پر عمل کیسے کروانا ہے، پی ٹی آئی وکیل سیدعلی ظفر کو تحفظات نہیں ہونے چاہیں۔ عدالت نے حکمنامے کے ساتھ انتخابات سے متعلق تمام درخواستیں نمٹا تے ہوئے اپنے حکمنامے میں لکھا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صدر اور الیکشن کمیشن کے مابین اختلاف ہوا، چاروں صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز نے حکمنامے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، وکیل پی ٹی آئی نے صدر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط بھی دکھا دیا۔ خط میں صدر نے کمیشن کو سیاسی جماعتوں اور صوبوں سے مشاورت جبکہ عدلیہ سے بھی رہنمائی لینے کا کہا۔ صدر کے اس خط پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں لکھا کہ سپریم کورٹ کا تاریخ دینے کے معاملے پر کوئی کردار نہیں، صدر مملکت اعلی عہدہ ہے، حیرت ہے کہ صدر مملکت اس نتیجے پر کیسے پہنچے، صدر مملکت کو اگر رائے چاہیے تھی تو 186آرٹیکل کے تحت رائے لے سکتے تھے، ہر آئینی آفس رکھنے والا اور آئینی ادارہ بشمول الیکشن کمیشن اور صدر آئین کے پابند ہیں، آئین کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہوتے ہیں، آئین پر علمداری اختیاری نہیں، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کی وجہ سے غیر ضروری طور پر معاملہ سپریم کورٹ آیا، سپریم کورٹ آگاہ ہے ہم صدر اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر پورا ملک تشویش کا شکار ہوا۔سپریم کورٹ نے حکمنامے میں لکھا کہ انتخابات کی تاریح نہ دینے سے پورا ملک بے چینی کا شکار ہوا، جس کے پاس جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اسکی ذمہ داری بھی اتنی بڑی ہوتی ہے۔ آئین میں صدر اور الیکشن کمیشن ممبران کے حلف کا ذکر موجود ہے۔ انتخابات کے لیے سازگار ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور یہ ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے یہ حلف اٹھا رکھا ہے۔ صدر مملکت یا الیکشن کمیشن دونوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور صدر مملکت حلف لیتے ہیں، عوام کو صدر مملکت یا الیکشن کمیشن آئین کی عملداری سے دور نہیں رکھ سکتے۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ حادثاتی طور پر پاکستان کی تاریخ میں پندرہ سال آئینی عملداری کا سوال آیا لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نہ صرف آئین پر عمل کریں بلکہ ملکی آئینی تاریخ کو دیکھیں، آئینی خلاف ورزی کا خمیازہ ملکی اداروں اور عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔وزیراعظم کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں تھا، اس وقت کے وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کر کے آئینی بحران پیدا کر دیا۔ سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی دور میں قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ غیر آئینی تھا، اسمبلی تحلیل کیس میںجسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے کہا کہ صدر مملکت، سابق وزیر اعظم ، اس وقت اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف پارلیمنٹ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرے، عجیب بات ہے صدر مملکت نے وہ اختیار استعمال کیا جو ان کا نہیں تھا، وہ اختیار استعمال نہیں کیا جو انہیں کرنا چاہیے تھا، عوام پاکستان حقدار ہیں کہ ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں۔صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان ملاقات کرانے کے لیے اٹارنی جنرل نے کردار ادا کیا اور معاملہ حل ہوگیا۔ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے پورے ملک میں ایک ساتھ عام انتخابات کے لیے تاریخ دے دی، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔ انتخابات انشااللہ 8 فروری کو ہوں گے، تمام لا افسران نے انتخابی تاریخ پر کوئی اعتراض نہیں کیا، توقع ہے کہ تمام تیاریاں مکمل کرکے الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ اگر کسی سے فیصلے نہیں ہو پا رہے تو وہ گھر چلا جائے، اگر میڈیا نے شکوک شبہات پیدا کیے تو وہ بھی آئینی خلاف ورزی کریں گے، آزاد میڈیا ہے ہم ان کو بھی دیکھ لیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہم توقع رکھتے ہیں تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ انتخابات کروائیں گے۔ میڈیا کو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ یہ بات کرے کہ 8فروری کو انتخابات نہیں ہوں گے، اگر انتخابات 8فرروی کو نہ ہوں پھر میڈیا یہ بات کرے۔اگر کوئی یہ آکر کہتا ہے کہ انتخابات نہیں ہوں گے تو یہ عوام پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ دنیا میں بھی کہیں اس کی اجازت نہیں۔ اگر میڈیا آئین کے آرٹیکل 19-Aمیں درج آزادیوں کا مطالبہ کرتا ہے تو پھر پابندیوں پر بھی عمل کرے۔ جبکہ حکم لکھوانے کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست گزار منیر احمد کے وکیل انورمنصور خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکمنامہ پر اعتراض ہو سکتا ہے کیونکہ وہ پراسرارشخصیت ہیں جو اپنی شکل بھی نہیں دکھارہے، کوئی ایڈووکیٹ کو نہیں جانتا،ایسی پیٹیشنز پر ہمیں تشویش ہوتی ہے، ایسی درخواستیں دائر کرکے وکیل غائب ہوجاتے ہیں۔جبکہ حکم لکھوانے کے دوران درخواست گزار عبادالرحمان لودھی کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں انتخابات ہونے کے حوالہ سے تحفظات ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے باکل یہ بات نہ کریں۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...