... loading ...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دُگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چند روز میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے، کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔ عالمی بینک نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ یوکرین جنگ اور اب غزہ جنگ سے اجناس کی مارکیٹ کے لیے دُہرا جھٹکا ہو گا۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان اور شا...