وجود

... loading ...

وجود

نواز شریف کی واپسی کو حسنِ اتفاق کہیں یا مکافاتِ عمل؟

پیر 23 اکتوبر 2023 نواز شریف کی واپسی کو حسنِ اتفاق کہیں یا مکافاتِ عمل؟

تحریر: راؤ محمد شاہد اقبال

انیسوی صدی میں ایڈون بوتھ نامی ایک عظیم ترین امریکی اداکار گزرا ہے۔جو اپنے وقت میں امریکی ناظرین میں دیو مالائی شہرت کا حامل تھا۔ ایک بار یہ ہی ایڈون بوتھ اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیئے بذریعہ ریل گاڑی نیویارک سے نیو جرسی شہر پہنچا۔جب وہ نیو جرسی اسٹیشن پر اُترا تو لوگوں کا ایک جم غفیر اُس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے اُمڈ آیا۔اُس کے استقبال کے لیئے آنے والا ہجوم اُس سے ملنے کے فراق میںاِس قدر بے قابو ہو گیا کہ اس کی زد میں آکر ایک لڑکا ریلوے پلیٹ فارم سے عین اس وقت ریل کی پٹری پر گر پڑا جب سامنے سے ایک تیز رفتار نان اسٹاپ ریل گاڑی چلی آرہی تھی۔اتفاق سے ایڈون کی نظر گرنے والے لڑکے پر پڑ گئی ،اُس نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور فوراً لپک کر لڑکے کے پاس پہنچا ،اُسے اپنی مضبوط بانہوں میں اُٹھایا اور اس سے پہلے کہ ریل گاڑی اُن دونوں میں سے کسی ایک کو بھی کچلتی ہوئی گزر جاتی، پلک جھپکنے سے بھی کم وقت میں ریلوے پلیٹ فارم پر چھلانگ لگاکر ایڈون بوتھ نے معصوم لڑکے کی جان بچالی ۔حاضر دماغی،پھرتی اور دلیری کے اس واقعے کی بدولت ایڈون بوتھ نے حقیقی زندگی میں بھی خود کو ایک ہیرو ثابت کرتے ہوئے وہاں موجود سبھی لوگوںسے خوب داد و تحسین پائی ۔اس واقعے کے ٹھیک دو ہفتے بعد ایڈون بوتھ کو سربراہ امریکی فوج جنرل الائنیز ایس گرانٹ کی دفتر سے ایک تعریفی خط موصول ہوا ۔اس خط کو پڑھنے کے بعد ایڈون پر منکشف ہوا کہ اُس نے جس نامعلوم لڑکے کو ریل گاڑی کے نیچے کچل جانے سے بچایا تھا ،وہ کوئی عام لڑکا نہیں بلکہ امریکی صدر ابراہم لنکن کا فرزند ِ ارجمند رابرٹ لنکن تھا۔امریکی صدر کے بیٹے کی جان بچانے کے اس واقعہ نے لنکن خاندان میں ایڈون بوتھ کی فیملی کو متعارف کرادیا۔یہ تعارف ایڈون بوتھ کے خاندان کے لیئے امریکی صدر کے صدارتی محل میں رسائی کا پروانہ ثابت ہوا،جس پر ایڈون بوتھ اور اس کے اہلِ خانہ پھولے نہ سماتے تھے لیکن تقدیر کی ستم ظریفی دیکھیئے کہ چند ماہ بعد ایڈون بوتھ کے سگے بھائی جان ولکنر بوتھ نے صدر ابراہم لنکن کو قتل کرڈالا۔اِسے صرف ایک اتفاق کہیں یا کاتبِ تقدیر کا سوچا سمجھا فیصلہ ،آپ پر منحصر ہے ۔
اپریل 1992 میں جب پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپس لوٹی تو اُس وقت پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پوری پاکستانی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری دعوت پر مدعو کیا،خاص طور پر فاتح کرکٹ ٹیم کے ہر دلعزیز کپتان عمران خان کو اپنے قریب پاکر تو میاں صاحب کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔اس دعوت خاص میں بڑی تعداد میں غیر ملکی میڈیا بھی کوریج کے لیئے موجودتھا۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے اس سنہری موقع کو غنیمت جانتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ٹیم کے کپتان عمران خان کا ایک مختصر سا انٹرویو بھی اپنے نیوز چینل کے لیئے ریکارڈ کر ڈالا ۔ دورانِ انٹرویو عمران خان ،وزیراعظم پاکستان کی بغل میں کھڑے تھے کہ غیر ملکی خبررساں نمائندے کے ایک سوال کے جواب میاں محمد نواز شریف نے ٹیم کے کپتان عمران خان کو سیاست میں آنے اور اُن کی سیاسی جماعت مسلم لیگ جوائن کرنے کی آفر دے ڈالی ،جس پر عمران خان نے حیرانگی سے کہاکہ” وہ اِس آفر پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں مگر سیاست کا میدان اور کھیل کامیدان بالکل الگ الگ ہیں اس لیئے وہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ،ہاں فلاحی کام ضرور کرنے چاہتے ہیں اور کینسر اسپتال بنانا اُن کا خواب ہے”۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے عمران خان کا جواب سننے کے بعد بھی بدستور سیاست میں آنے کا اپنا اصرار جاری رکھا جبکہ گفتگو کے اختتام پر میاں نواز شریف کی طرف سے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان چاہیں تو وہ اِن کے کینسر ہسپتال میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔پھر آنے والے وقت نے ثابت کیا کہ کس طرح شریف برادران نے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زبردست معاونت فراہم کی ۔یہ انٹرویو آج بھی یوٹیوب پر ملاحظہ کے لیئے دستیاب ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ1992 میں جس عمران خان کے ذہن میں میاں محمد نواز شریف نے سیاست میں حصہ لینے کا بیج بویا تھا ، وہ بیج جلد ہی ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگیا اور اپنی بیجائی کے ٹھیک چار سال بعد ہی 25 اپریل 1996 کو عمران خان نے تحریک انصاف نامی سیاسی جماعت کی داغ بیل ڈال کر سیاست کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔کاتبِ تقدیر کا حسن ِتحریر ملاحظہ فرمائیں کہ عمران خان سیاست میں آنے کے بعد جس سیاسی جماعت کے سب سے بڑے حریف بن کر سامنے آئے ،وہ میاں محمد نوازشریف کی مسلم لیگ ن ہی تھی۔حد تو یہ ہے کہ میاں محمد نوازشریف کو سیاسی نااہلی اور وزارتِ عظمی سے برطرفی کا کاری زخم بھی تحریک انصاف کے ہاتھوں ہی برداشت کرنا پڑا۔ذراسوچیئے کہ اگر میاں محمد نوازشریف 1992 میں عمران خان کو سیاست دان بننے کی آسان راہ نہ دکھاتے اور اُنہیں صرف کرکٹ کا ایک کھلاڑی ہی رہنے دیتے تو شایدوہ اپنی تیسری حکومت کی برطرفی ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میںجیل جانے اور میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر جلاوطن ہونے سے بچ جاتے ۔
مگر دوسری جانب سوچنے کی بات تو یہ بھی ہے کہ اگر عمران خان اپنے ساڑھے تین سالہ دورِ حکومت میں اپنے آپ کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے زیادہ نااہل حکمران ثابت نہ کرتے یا وہ اپنی سیاسی نااہلیت کو چھپانے کے لیئے خبطِ عظمت میں مبتلا ہوکر 9 مئی کو ریاستِ پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہونے کا مذموم منصوبہ نہ بناتے تو کیا پھر آج میاں محمد نوازشریف چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بننے کے لیئے اپنی پوری سیاسی آن ،بان اور شان کے ساتھ مینار ِ پاکستان میں منعقدہ فقید المثال اور تاریخ ساز جلسہ سے خطاب کرپاتے؟۔ یقینا کبھی نہیں کیونکہ میاں محمد نواز شریف کو جیل کی کال کوٹھری سے راتوں رات اُٹھا کر لندن پہنچانا اور پھر ٹھیک چار برس بعد لندن سے بصد اصرار بلا کر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھانے کا یک لخت تمام ضروری بندوبست کا ہو جانا۔چند سال پہلے تک یہ ایک ناممکن سا نظر آنے والاکام لگتاتھا ،مگر عمران خان کے عامیانہ سیاسی کھلنڈرے پن اور غیر سیاسی بے وقوفیوں نے بظاہر ناممکن دکھائی دینے والا واقعہ کو بھی ممکن بنادیاہے۔
لیکن سب سے اہم سوال پھر وہی ہے کہ اپنے سیاسی عروج کی عین ابتداء پر میاں محمد نوازشریف کی طرف سے اپنے زوال کے لیئے خود ہی ایک کردار کو ”عمران خان ” کی صورت میں منتخب کرنااور بعدازاں عمران خان کی جانب سے اپنی مقبولیت کی عین بامِ عروج پر ” نوازشریف ” کو اپنے پرانے سیاسی بدلوں کو سود سمیت چکانے کا موقع فراہم کرنا اِسے صرف ایک حسن ِاتفاق کہیں ،یا کپتان کی بد اعمالیوں کی قرار واقعی سزا ،یا پھر کاتبِ تقدیر کا مکافاتِ عمل کی صورت میں نافذ کیے جانے والا سوچا سمجھاازلی قانونِ قدرت ،فیصلہ آپ پر منحصر ہے ۔
مرے عروج کی لکھی تھی داستاں جس میں
مرے زوال کا قصہ بھی اس کتاب میں تھا
٭٭٭٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر