... loading ...
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی کسی بھی فوجی قوت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ اس کا اشارہ اسرائیلی فوج کی ممکنہ زمینی کارروائی کی طرف تھا جس کی اسرائیلی فوج کئی روز سے تیاری کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران 22 قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے۔القسام بریگیڈزنے کہا کہ اس کے پاس مختلف ملکوں کے قیدی ہیں اور ان کے ساتھ مہمانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ جب حالات اجازت دیں گے تو وہ انہیں رہا کر دیں گے۔القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف زمینی جارحیت شروع کرنے کی دھمکی ہمیں خوفزدہ نہیں کرے گی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن سے کہتے ہیں کہ آپ کا ہمارے علاقوں میں داخلہ ایک نیا موقع ہوگا کہ آپ ہمارے خلاف جو کچھ کررہے ہیں اس کے لیے آپ کو سخت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں القسام بریگیڈ کے پاس قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے تقریبا 200 کے لگ بھگ ہے۔ قیدیوں کی کل تعداد 250 ہے۔ انہیں غزہ میں مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔ ابوعبیدہ نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران ہمارے پاس مختلف ملکوں کے زیر حراست افراد کا ایک گروپ ہے جن کی شناخت کی ہم تصدیق نہیں کر سکتے۔ وہ ہمارے مہمان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جب میدانی حالات اجازت دیں گے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ غیر ملکی زیر حراست افراد محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں 22 قیدی مارے گئے، جن میں اسرائیلی فنکار گائے اولیور شامل ہے جوتل ابیب کا رہائشی تھا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...