... loading ...
غزہ میں لاشوں کو دفنانے کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ قبرستان بڑی تعداد میں قبروں سے بھر گئے ۔ ہسپتالوں سے لائی گئی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ملازمین نے غزہ کے الشفا ہسپتال سے ڈھیروں لاشوں کو منتقل کیا اور انہیں ٹرکوں میں لاد کر قبرستان کی طرف روانہ کیا۔ ان لاشوں کی شناخت بھی نہیں کی جا سکی۔ کفن پر صرف ایک حوالہ نمبر درج ہے۔وزارت صحت کے ڈائریکٹر منیر البرش نے کہا کہ انہوں نے اس طریقہ کار کا سہارا اس وقت لیا جب انہیں قائم شدہ پروٹوکول کے مطابق متاثرین کو دفنانے کے لیے ضروری ہم سہولیات نہ مل سکیں۔باقیات میں جسم کے اعضا اور ان بچوں کی لاشیں شامل ہیں جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مسخ ہو گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد منی بجٹ لانے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، اہداف کے حصول میں ناکامی، منی بجٹ لانے پر آئی ایم ایف کا مددگار مشن حکومت سے مذاکرات کرنے کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ(جولائی تا دسمبر)میں 321ار...
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان دوسرے ممالک کی سیاست و اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، کوپ کانفرنس میں وزیراعظم اور نریندرمودی کی ملاقات کا کوئی امکان ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ٗ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فاتحانہ خطاب میں کہا کہ میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ قانونی طریقے سے امریکا آئیںاس کیلئے سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا،...
خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد منظور ی کے بعد آخری احتجاج کریں گے اور آزادی کے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے ۔پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخ...
وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی اور گزشتہ روز کراچی میں چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد پر نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں 26ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچز م...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیٹی میں مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہ کرنے پر احتجاجاً گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) پر اہم معاملات ...
26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔خط کے مطابق فی...
ملک میں بجلی کی خرید و فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے ریبیسنگ سے 275 ارب روپے وصول کیے جائیں گے ، گردشی قرض میں کمی کیلئے 228 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی فراہم کی جائے گی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر قانون سازی کی گئی اور اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا، ان بلز کو قائمہ کمیٹی میں زیر بحث لایا جانا چاہیے تھا۔ڈپٹی ا سپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئ...
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6بلز 16منٹ میں منظور کرلیے ۔سینیٹ نے آرمی، نیول اور ائیر چیف کی مدت ملازمت بڑھا کر پانچ سال کرنے کے آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے بلز منظور کیے ۔سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34کرنے اور اسلام آ...