وجود

... loading ...

وجود

فارمولے

جمعه 06 اکتوبر 2023 فارمولے

علی عمران جونیئر
دوستو،بھارت کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے اور اس کی لوک سبھا کے اراکین کی تعداد 543 ہے جب کہ پاکستان کی آبادی 23 کروڑ ہے اور اس کی قومی اسمبلی کی نشستیں 342 ہیں۔پاکستان کا فارمولا بھارت میں لاگو ہوتا تو بھارت کی لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہونی چاہیے تھی اور بھارت کا فارمولا پاکستان میں لاگو ہوتا تو پاکستان کی قومی سمبلی کی تعداد صرف 135 ہونی چاہیے تھی۔کیا ہم یہ سوچ سکتے ہیں کہ معاشی طور پر خاصے مستحکم بھارت کی لوک سبھا کے اراکین کی تعداد صرف 543 ہے تو معاشی ابتری کے شکار پاکستان کی قومی اسمبلی کے اراکین کی تعداد 342 کیوں ہے؟ یہ غریب قوم اتنے زیادہ کردار کے غازی، بے دغ ماضی، نہ بکنے والے نہ جھکنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خرچے اور ناز نخرے آخر کس اصول کے تحت اٹھاتی پھرے؟
پاکستان کی بیوروکریسی کا ڈھانچہ نو آبادیاتی ہے۔ یہ افسر شاہی برطانیہ نے 1857 کی جنگ آزادی کو کچلنے کے بعد اس مقصد کے لیے تیار کی تھی کہ اس افسر شاہی کے ذریعے مقامی آبادی کو یوں دبا کر رکھا جائے کہ وہ کسی بغاوت یا گستاخی کا تصور تک نہ کر سکیں۔انگریزوں کے دور سے جاری یہ ”رسم ، رواج اور پرم پرا” آج بھی جاری و ساری ہے۔ یہ افسران یہاں غیر انسانی رویوں کے ساتھ لا محدود اختیارات کے تحت بروئے کار آئے۔بہادر شاہ ظفر کی گرفتاری کے بعد گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1858 کے تحت قائم کردہ اس افسر شاہی کا اصل مقصد عوام کا استحصال کرنا اور برطانوی قبضے کو مستحکم رکھنا تھا۔یہ افسر شاہی عوام سے کٹی ہوئی تھی۔ اس کی رہائش عوام سے دور تھی اور اس کے اپنے الگ کلب تھے جس کے اخراجات یہیں کے وسائل لوٹ کر پورے کیے جاتے تھے۔ شروع میں ان افسران کی تعداد ایک ہزار تھی اور یہ سب کے سب برطانوی تھے۔ بعد میں ان میں کچھ ‘مقامی جنٹل مین’ بھی شامل کر لیے گئے۔ان مقامی جنٹل مینوں کا مزاج بھی انگریزوں والا تھا۔ یہ بھی مقامی رعایا کو انسان نہیں سمجھتے تھے۔ ان کا رویہ بھی رعونت زدہ تھا۔ یہ بھی آقا کی نفسیات کے حامل تھے۔
قیام پاکستان کے بعد یہی افسر شاہی پاکستان کے حصے میں آ گئی۔اس افسر شاہی کا مزاج نہ بدلاجا سکا۔ قائد اعظم نے افسر شاہی کو یاد تو دلایا کہ اب وہ عوام کے آقا نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں لیکن قائد اعظم بہت جلد اللہ کو پیارے ہو گئے اور بیوروکریسی کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہ آ سکی۔یہی نہیں بلکہ یہ ملک ہی افسر شاہی کے شکنجے میں چلا گیا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک بیوروکریٹ غلام محمد کو گورنر جنرل بنا دیا گیا اور اس نے قائد اعظم کی اسمبلی ہی کو توڑ دیا۔معاملہ عدالت میں پہنچا تو اس بیوروکریٹ گورنر جنرل نے سپریم کورٹ (تب فیڈرل کورٹ) میں یہ موقف اختیار کیا کہ پاکستان ابھی تک ایک آزاد ملک نہیں ہے اور میں ملکہ برطانیہ کا نمائندہ ہوں اور میرے سامنے پاکستان کی پارلیمان کی کوئی حیثیت نہیں۔ یاد رہے کہ یہ پاکستان کے قیام کے آٹھ سال بعد کی بات ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے یہ موقف ماننے سے انکار کر دیا لیکن سپریم کورٹ نے اس موقف کو تسلیم کر لیا۔ واحد اختلافی نوٹ جسٹس کارنیلیس کا تھا جنہوں نے لکھا کہ یہ موقف اور یہ فیصلہ پاکستان کی خود مختاری کی توہین ہے۔قائد اعظم کا انتقال ہو چکا تھا۔ لیاقت علی خان کو گولی ماری جا چکی تھی۔ اب کون تھا جو اس نوآبادیاتی افسر شاہی کو لگام ڈالتا؟ چنانچہ یہ مزید منہ زور ہو گئی اور اب کوئی اس کا راستہ روکنے والا نہیں تھا۔نتیجہ یہ ہے کہ اس کے اختیارات اور مراعات پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ رہا۔یہ بیوروکریسی ایک خاص اقلیت تھی جو لارڈ میکالے کے تصور حکومت کی عملی شکل تھی۔ میکالے یہاں کے نظام تعلیم ہی نہیں، یہاں کے نظام قانون کا خالق بھی تھا۔۔ ان کا نکتہ نظر یہ تھا کہ سارے ہندوستان کی بجائے صرف ایک محدود اقلیت پر توجہ دی جائے اور ایک ایسا طبقہ پیدا کر لیا جائے جو ”رنگ اور خون کے اعتبار سے تو مقامی ہو لیکن اپنے ذوق، فکر، اصول اور اپنے فہم کے اعتبار سے انگریز ہو”۔
ہمارا معاشرہ آج بھی لارڈ میکالے کے پیدا کردہ اسی طبقے کے شکنجے میںہے۔اہل سیاست آپس میں لڑتے ہیں لیکن ملک میں ہمیشہ کی حکومت اسی نو آبادیاتی افسر شاہی کی ہے۔اس کی مگر کوئی بات نہیں کرتا۔ یہ طبقہ وسائل کے چشموں پر قابض ہے۔ کہیں اس کے لیے اسلام آباد کلب ہے کہیں جم خانہ کلب ہے تو کہیں کسی اور نام سے کلب اور مراعات کدے تعمیر ہوئے پڑے ہیں۔نام اور عنوانات بدل گئے نو آبادیاتی افسر شاہی کا رویہ اور طرز عمل وہی ہے۔یہ آج بھی پبلک سرونٹ نہیں آقا ہیں اور یہ آج بھی ہمیں شہری نہیں رعایا سمجھتے ہیں۔یہ کنال کنال کی گاڑیوں میں پھرتے ہیں، یہ بھنڈی توری اور شلجم کے ریٹ چیک کرنے کے لیے ان گاڑیوں کا لشکر لے کر نکلتے ہیں اور لاکھوں کا پٹرول پھونک کر چند سو روپے کی پرائس کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کے دفاتر میں ان سے ملاقات ممکن نہیں۔انگریز کے زمانے میں ان سے ملنے کے لیے جیسے مقامی جنٹل مین ضروری ہوتے تھے جنہیں کرسی نشین کا منصب ملا ہوتا تھا۔ویسے ہی آج بھی رعایا ان سے ملاقات کے لیے کسی ٹائوٹ کی تلاش میں ہوتی ہے۔ان ٹائوٹوں کو آج کل معززین شہر کہا جاتا ہے۔حب الوطنی کے ٹھیکیدار یہ ہیں۔ آج تک اردو دفاتر کی زبان نہیں بن سکی اور سی ایس ایس کے امتحان اردو میں نہیں ہو سکے تو اس کی وجہ اسی نو آبادیاتی جنٹل مین طبقے کا تسلط ہے۔ یہ صرف زبان کی بنیاد پر قابض ہیں۔
ہمارا قانون 1860 کا ہے۔ ہماری پولیس جارج نیپئر کی وہ پولیس ہے جو آئرش کانسٹیبلری کے اس ڈھانچے پر کھڑی کی گئی جس کے دامن پر فلسطینیوں کے خون کے چھینٹے آج بھی نمایاں ہیں۔ یہ اپنی روح میں پولیس نہیں ایک نیم فوجی فورس تھی جو مفتوح رعایا کو کچلنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ چنانچہ مزاج آج تک وہی ہے۔تبدیلی کہاں سے آئے گی؟نو آبادیاتی دور میں فنڈ کی ضرورت پڑتی تھی تو لگان بڑھا دیا جاتا تھا اور وسائل چھین لیے جاتے تھے، اس بیوروکریسی کی فکری ترک تازی آج بھی وہیں ہے کہ بحران آئے تو بوجھ عام پر منتقل کر دو۔ اس کی اپنی مراعات، اس کی تعیشات یہ سب لامحدود ہے۔ اس کی طاقت کا یہ عالم ہے کہ کوئی حکومت افسر شاہی کی مراعات میں کمی کا سوچ بھی نہیں سکتی۔عالم یہ ہے کہ دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کے صدر کا وائٹ ہائوس 152 کنال پر مشتمل ہے اور سرگودھا کے کمشنر کا محل 104 کنال پر۔ کون سا ملک ہے جو ایک پبلک سرونٹ کو 104 کنال کے محل میں رکھتا ہو؟ہم شہری ہیں یا مال غنیمت؟
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔لیجنڈ مزاح نگار مشتاق یوسفی فرماتے ہیں۔پاکستان کی افواہوں کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ سچ نکلتی ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج وجود جمعرات 21 نومبر 2024
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو چیلنج

آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش وجود جمعرات 21 نومبر 2024
آسٹریلیا کا سکھوں کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

بریک تھروکا امکان وجود جمعرات 21 نومبر 2024
بریک تھروکا امکان

انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی وجود بدھ 20 نومبر 2024
انڈس کوئن شاندار ماضی کی نشانی

ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ وجود منگل 19 نومبر 2024
ٹرمپ کی کابینہ کے اہم ارکان: نامزدگیوں کا تجزیہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر