... loading ...
پاکستان میں ذیابطیس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد اندازا چار کروڑ تک پہنچ چکی ہے جن میں سے ایک کروڑ افراد کو علم ہی نہیں کہ وہ اس مہلک مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ذیابطیس کے زیادہ تر مریض اس وقت علاج شروع کراتے ہیں جب ان کی آنکھیں، گردے اور دل اس بیماری کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہو چکے ہوتے ہیں، پاکستان میں 35 سال سے زائد العمر تمام افراد کو شوگر چیک کروانی چاہیے اور جو اس مرض میں مبتلا ہوں انہیں فوری علاج شروع کروا دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہرین صحت نے اتوار کے روز ملک بھر میں زیابطیس کی تشخیص اور علاج کے لیے 25 ڈیجیٹل کلینکس کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسکورنگ ڈائبٹیز اور ڈریم ڈائبٹیز نامی پروجیکٹس کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کے تحت پورے ملک میں 25 ڈیجیٹل کلینکس قائم کیے جائیں گے جہاں ذیابیطس کے مریضوں کا ملک کے نامور ماہرین کے مشورے سے علاج کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف ماہر ذیابطیس اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے سابق صدر پروفیسر عباس رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق شوگر سے متاثر افراد کی تعداد چار کروڑ تک پہنچ چکی ہے، ایک سروے کے مطابق تقریبا ایک کروڑ سے زائد افراد کو علم ہی نہیں کہ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر شوگر کے مریض اس وقت علاج کروانے آتے ہیں جب ان کی آنکھیں، گردے، دل اور دیگر اعضا اس مرض کی وجہ سے شدید متاثر ہو چکے ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں زیابطیس کے مرض کو کنٹرول کرنا محض حکومت کے بس کی بات نہیں رہی، اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات خاص طور پر فارماسوٹیکل کمپنیوں کو سامنے آنا ہوگا اور اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پروفیسر عباس رضا کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں ذیابطیس کے مرض کو قابو کیا جا سکتا ہے، پورے ملک میں ڈیجیٹل کلینکس قائم کر کے ماہرین صحت مختلف علاقوں میں ذیابطیس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔پروفیسر عباس رضا کا کہنا تھا کہ زیابطیس کے مرض میں عوامی آگاہی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے صحت مند اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کا بہت اہم کردار ہے جس کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ڈسکورنگ ڈائبٹیز کے پروجیکٹ لیڈر سید جمشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ذیابطیس کے مرض کے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے مگر بدقسمتی سے زیادہ تر لوگوں کو اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا ادراک ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بالغ افراد کی آدھی تعداد زیابطیس کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہے، زیادہ تر لوگوں میں اس بیماری کے نتیجے میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں وہ اندھے پن، پیروں کے کٹنے اور گردے ناکارہ ہونے کے خطرات سے دوچار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسکورنگ ڈائبٹیز کے تحت انہوں نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے، پاکستان میں ایسے افراد جن کے خاندان میں شوگر کا مرض پہلے سے موجود ہو، جن کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور وہ موٹاپے کا شکار ہوں ایسے لوگ ڈسکورنگ ڈائبٹیز کی ہیلپ 66766-0800 پر رابطہ کر کے زیابطیس کی مفت تشخیص اور علاج کے لیے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد ڈسکورنگ ڈائبٹیز پروجیکٹ اور اس کی ہیلپ لائن سے استفادہ کر چکے ہیں، ڈسکورنگ ڈائبٹیز کے تحت مصنوعی ذہانت پر مشتمل ڈایا بوٹ بھی لانچ کر دیا گیا ہے جو کہ لوگوں کو شوگر کے مرض کے حوالے سے تشخیص اور آگاہی میں ایک سنگ میل کا کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسکورنگ ڈائبٹیز پروجیکٹ کے برانڈ ایمبیسڈر وسیم بادامی نے ڈسکورنگ ڈائبٹیز اور ڈریم ڈائبٹیز کے درمیان تعاون کو سراہا اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے مرض کی جلد از جلد تشخیص کروا کر علاج شروع کریں تاکہ انہیں مستقل معذوری اور قبل از وقت موت سے بچایا جا سکے۔
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...
چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت کو لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر ...
وزارتوں ، محکموں سے تین سال کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب سرمایہ کاری بورڈ نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غ...
بجلی نرخوں میں کمی سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ اور برآمدات میں اضافہ ہوگا وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے،وزیر خزانہ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ...
وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے بجٹ کی حتمی شکل کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 4؍اپریل کو پاکستان کا دورہ کریگا،ذرائع نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے ۔ذرائع کے م...
زرمبادلہ کے ذخائر 54کروڑڈالر سے کم ہوکر کم ترین سطح 10.6 ارب ڈالر پرآگئے اسٹاف لیول معاہدے کے باوجود مئی جون تک آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی امید نہیں،ذرائع پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54 کروڑڈالر ک...