... loading ...
جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پوراکیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا آغاز خاصا مایوس کن رہا اور میزبان ٹیم 49 رنز پر6 وکٹیں گر جانے سے مشکلات میں پھنس گئی تاہم عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا نے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 114 رنز کا اضافہ کیا جو ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کی طرف سے ساتویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے۔ عالیہ ریاض نے تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز اسکور کیے۔ فاطمہ ثناء نے 87 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقی بولر نیدین ڈی کلرک نے 4 اور مازاباٹا کلاز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم نے 34 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ جنوبی افریقا ویمنز کی اننگز میں ٹیزمین برٹس چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ لارا گوڈال نے 36 رنز بنائے۔ یوں جنوبی افریقا نے میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
ملاقات میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی گفتگو، علی امین اور بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ،عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا، علی ...
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...