... loading ...
٭شہری راشن ڈلوانے سے پہلے بجلی کے بل بھرنے کیلئے تگ و دو میں، دو سو یونٹس سے بھی کم بجلی استعمال کرنے والے شہری انتہا ئی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے شکار ہو رہے ہیں
٭اورنگی، کورنگی، لیاقت آباد، نیوکراچی، بلدیہ سمیت بیشتر متوسط و غریب آبادیوں کے مکین بجلی کا استعمال انتہائی کم کرچکے لیکن اس کے باوجود ماہانہ بلوں کی ادائیگی ناممکن ہو نے لگی
اے ایچ جعفری
مہنگائی اور بجلی بلز کے بڑھتے ٹیرف نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔ مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے، سفید پوش طبقہ خود کشی پر مائل ہورہا ہے اور گھروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکی ہیں۔ شہری راشن ڈلوانے سے پہلے بجلی کے بل بھرنے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں۔ دو سو یونٹس سے بھی کم بجلی استعمال کرنے والے شہری انتہا ئی حد تک دباؤ کا شکار ہیں اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ جرأت کو ملی مصدقہ اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف آبادیوں میں ایسے سفید پوش گھرانے موجود ہیں جنہوں نے اگست کے مہینہ میں اپنے گھر کی گیلری میں لگی ہوئی حفاظتی لوہے کی گرل کٹوا کر کباڑیے کو فروخت کی ہے اور یوں اپنے بچوں کیلئے ایک ماہ کے راشن کا بندوبست کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں بجلی کے ٹیرف میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا ہے اور تین سو سے زیادہ یونٹس کا استعمال کرنے والے بجلی گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت چالیس روپے سے اوپر پہنچ کی ہے جس میں ریڈیو اور ٹی وی فیس سمیت کئی اقسام کے ٹیکس بھی شامل کیے گئے ہیں جس سے شہریوں کا بل ہزاروں روپیہ پہنچ چکا ہے۔ اورنگی، کورنگی، لیاقت آباد، نیوکراچی، بلدیہ سمیت بیشتر متوسط و غریب طبقہ کی آبادیوں کے مکینوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال انتہائی کم کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کیلئے ماہانہ بلوں کی ادائیگی تازیانہ بن کر برس رہی ہے۔ غریب طبقہ والی آبادیوں کا ایک سروے اس بات کا ثبوت فراہم کررہا ہے کہ یہاں گھریلو ساز و سامان کی خریداری کیلئے ٹرائی سائیکلز پر میگا فونز لیکر گھریلو سامان کی خریداری کیلئے آوازیں لگانیوالوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور غریب شہری اپنے گھروں کا کاٹھ کباڑ، گرل، پرانا سامان، موٹریں، واشنگ مشینیں اور دیگر اشیا فروخت کررہے ہیں اور اپنے راشن کا بندوبست کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پرانا سامان خریدنے والے یہ لوگ ان شہریوں کی مجبوریوں سے بھی کھیلتے ہیں اور ان کا ساز و سامان مناسب قیمتوں کی بجائے اونے پونے خریدنے کی کوششیں کرتے ہیں۔ بجلی کے بلز میں ٹیرف ایڈجسمنٹ کے نام سے بلوں میں اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے بجلی کا بل شہریوں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔شہریوں نے کہا کہ بل ادائیگی کیلئے گھروں کی چیزیں فروخت،نرخ میں کمی کیجا ئے،بھاری بل ادا کر نے کی سکت نہیں، بلوں کی ادائیگی کے لئے شہریوں نے گھروں کی چیزیں فروخت کرنا شروع کردیں۔کے الیکٹرک کے دفاتروں کے سامنے شہری التجائیں کرنے لگے کہ بلوں کی قسطیں کردی جائیں ہم بل ادا نہیں کر سکتے، واقفان حال کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غریب طبقہ کی آبادیوں کیلئے بجلی کمپنی کے دفاتر جو آئی بی سی کہلاتے ہیں پر ہر ماہ بلز کی قسطیں کروانے اور بلز کی رقوم پر تنازع کی شکایات لانے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے تاجر طبقہ کو بھی پریشان کردیا ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان بھر میں عوامی احتجاج ابھرنا شوع ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
زندہ دلان لاہور جو بجلی کے بھاری بلز تلے دبے کچلے محسوس ہورہے ہیں کا موقف ہے کہ بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جینا محال ہو رہا ہے کوئی تو اس مہنگائی کو لگام ڈالے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی شہریوں نے مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ٹمبرمارکیٹ کے مکینوں نے کے الیکٹرک دفتر کا گھیراؤ کیا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ تاجر برادری بھی سراپا احتجاج رہی۔ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے کو تاجروں نے کئی گھنٹے پکڑے بھی رکھا۔مظاہرے میں شریک تاجر برادری نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ قارئین جرأت کی معلومات کیلئے یاد رہے کہ بجلی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چلائی جاتی اور اگر چلائی جاتی ہے تو وہ نمائشی ہوتی ہے اور شہر بھر میں کنڈے اور منظم مافیا کا راج ہے، جس کی ملی بھگت کے ساتھ بجلی چوری کرکے ایئر کنڈیشنر چلائے جاتے ہیں لیکن بجلی چوروں کو پکڑا نہیں جاتا۔ ادھر کراچی میں بجلی کمپنی کے خلاف عوامی غم و غصہ پر جماعت اسلامی کی منظم مہم جاری ہے، جماعت اسلامی کی قیادت چاہتی ہے کہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے اور اس کو کراچی میں بطور بجلی تقسیم کار کمپنی لائسنس کا اجرا نہ کیا جائے۔ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سرچارج سمیت ٹیکسوں کی بھر مار کے باعث شہریوں کو موصول شدہ بھاری بلوں، علانیہ وغیر علانیہ طویل لوڈشیڈنگ، اووربلنگ کے خلاف شہر بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان اور گورنر ہاؤس پر طویل دھرنا دینے کا بھی اشارہ دیدیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ ہم سول سوسائٹی اور تاجروں سے رابطہ اور ان کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ اس سلسلے میں تاجروں کے احتجاج میں بھی شریک ہوں گے اور تاجروں کا کنونشن بھی منعقد کریں گے۔حافظ نعیم الرحمن کا موقف تھا کہ کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر غریب پر ٹیکس لگا یا جاتا ہے لیکن زراعت پر نہیں لگا یا جاتا۔ وڈیروں اور جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا، ملک میں 41 فیصد زمین رکھنے والے 4 صرف فیصد لوگ ہیں، یہ سب بڑے جاگیر دار ہیں،ان کے پاورپلانٹ اور چینی کی ملیں لگ رہی ہیں۔ اس پورے طبقے سے سالانہ ٹیکس صرف 4ارب دیا ہے جب کہ ملازمتیں کرنے والوں سے 300 ارب کے قریب ٹیکس لیا جاتا ہے۔ افسوسناک واقعہ میں پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خود پر تیل چھڑک کر بازار میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس سے مقامی افراد اور ریسکیو نے بچا لیا۔ آگ سے شہری جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار عشرت سنیما چوک میں پیش آیا۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی۔ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ شہری مہنگائی سے تنگ تھا۔ جو پی سی او چلاتا ہے اور کاروبار نہ ہونے سے پریشان تھا۔ جس کے باعث مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور شہری کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور میں بھاری بل آنے پر شہری خودکشی کے لیے ریلوے لائن پر پہنچ گیا۔بجلی کے بھاری بل سے تنگ لیاقت پور کے علاقے مہاجر کالونی کے رہائشی احسان کی خود کشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بجلی بل بہت زیادہ آنے پر دہائیاں دیتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ گھر میں صرف ایک پنکھا اور دو انرجی سیور چلتے ہیں اور بل 12000 آگیا ہے۔ ویڈیو میں شہری کو حکومت سے عوام پر ترس اور رحم کی اپیل کرتے ہوئے بھی سناجاسکتا ہے۔مقامی لوگوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر شہری کو بچا لیا۔ صادق آباد میں سینکڑوں صارفین نے میپکو دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔ شہری بل کم کرنے کی التجائیں کرتے رہے۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ بل کی قسطیں کردی جائیں ہم اتنا زیادہ بل اکٹھا ادا نہیں کراسکتے۔ ملتان کی بستی ملوک کے محلہ غوثیہ دنیاپور روڈ نذر محی الدین نے گزشتہ ماہ بجلی بلز کی عدم ادائیگی پر مجبور ہوکر خود کشی کر لی۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ریسکیو 1122 نے لاش کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کی۔
٭٭٭
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...