... loading ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کے منصوبے کے تحت گزشتہ روز چراٹ میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں مشترکہ مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان مشقوں کے دوران دونوں ملکوں کے فوجیوں کو جدید حربی ذرائع اور وسائل کا معائنہ کرنے مختلف اسلحہ کی حربی صلاحیت کا جائزہ لینے اور ان کا افادیت کا جائزہ لینے کا عملی موقع ملے گا، اس کے علاوہ ان مشقوں کے دوران دونوں ملکوں کے فوجیوں کو جدید دور میں دشمن کا مقابلہ کرنے کی تازہ ترین تکنیک سیکھنے اور انھیں آزمانے کا بھی موقع ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں اپنی نوعیت کی نئی نہیں ہیں بلکہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دفاعی تعاون گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری چلا آرہا ہے۔ اسی حوالے سے دونوں ممالک کے مابین سالانہ جنگی مشقوں کااہتمام کیا جاتا ہے ان مشقوں سے فوجیوں کو ہمہ وقت فعال اور مستعد رکھنا بھی ممکن ہوتا۔ ان دفاعی، مشقوں کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ چراٹ کے مقام پر شروع کی جانے والی فوجی مشقوں البطار ون کا مقصد دونوں ممالک کے دہشت گردی کے خلاف تجربات سے مستفید ہونا، باہمی تعاون بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔اسلامی برادر ملک سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی سے بڑھ کر محبت کا اظہار کیاہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مابین تعلقات بھی مثبت رہے ہیں۔اسی باہمی تعلق سے سعودی عرب اور پاکستان میں ثقافتی روابط کوہمیشہ فروغ حاصل رہا ہے،اس طرح کے عمل سے ایک دوسرے کی روایات کو سمجھنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے اور عوامی سطح پر مزید قربت پیدا ہوئی ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو ترجیح دیتا رہا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مذہب، ثقافت، ادب اورمشترکہ تاریخ پرتعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک ادبی اور لسانی لحاظ سے بھی ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ البطارون مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا جو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں بہتر ثابت ہوگا۔
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...