... loading ...
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کتابوں کی بروقت فراہمی کا دعوی ادھورا رہ گیا، نویں دسویں اور انٹرمیڈیٹ کا پچاس فیصد کورس مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں، جس سے طلبا کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوئے تین ہفتے گزر گئے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کتابوں کی بروقت فراہمی کا دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گیا۔ نویں دسویں اور انٹرمیڈیٹ کا پچاس فیصد کورس مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں اور نجی اسکولوں کی اسٹیشنری کے دام بھی آسمان پر پہنچ گئے۔ جس کے باعث والدین اور طلبا پریشان ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہر سال یہی ہوتا ہے، کتابیں نہیں ملتی، سیشن شروع ہوجاتا ہے، اسکول والے دباؤ ڈالتے ہیں ان کی لکھی کتاب ہی چاہئے۔ طلبا نے شکوہ کیا کہ پرائیویٹ پبلشر ہر سال کتاب بدل دیتا ہے پرانی کتاب بھی کام نہیں آتی، اب دکانوں پر کتابین تلاش کریں یا امتحانات کی تیاری کریں۔ دوسری جانب سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا دعویٰ ہے کہ سیشن شروع ہونے سے پہلے کتابیں فراہم کردیں تھیں، پرائیویٹ پبلشرز نے اپنی کتابوں کی مہنگے داموں میں فروخت کے لیے سرکاری کتابوں کو مارکیٹ میں نہیں آنے دیا۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کراچی کیمپ کے انچارج پروفیسر عبدالباقی کا کہنا ہے بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پروفیسر عبدالباقی نے کہا کہ پچیس تیس سال پرانی کتابوں کو نئے نصاب میں ڈھال کرطلباء کوفراہم کی ہیں، کتابوں میں اسٹیکر لگانے کے باعث کچھ تاخیر ہوئی لیکن وقت پر مارکیٹ کو فراہم کر دیں۔
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کا بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس سمیت 23 ج...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک دنیا میں خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔ریاض میں فیوچر سمٹ انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کومبارکباد پیش کرتا ...
بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط امریکی صدر کو موصول ہوگیا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے تصدیق کردی۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو ملر نے کہا ہم ممبران کو مناسب وقت پر اس کا جواب دیں گے ۔امریکی معاون سیکریٹری مونیکا جیکبسن کی وفاقی سیکریٹری...
پشاور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصا ف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 14 روز تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے بشری بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی ...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ملک کے صدر بن کر امریکی فوجیوں کو جنگیں لڑنے کے لئے بیرون ملک نہیں بھیجیں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حریف کملا ہیرس کامیابی کی صورت میں امریکا کو تیسری عالمگیر جنگ کی طرف لے جائیں گی جس ...
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا کے لیے روانہ ہو گئے ۔نواز شریف نے امریکا روانگی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب! آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے ؟ نواز شریف نے کہا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضرو...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ جیل میں عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر صبر آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے ؟۔ 3 اکتوبر سے با...
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی دشمن بنے ہوئے تھے ، سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا اس سے دلی سکون ملا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نئے چیف جسٹس کے فیصلوں میں ہم نے...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات کی گئی۔اعلامیہ کے مطابق تمام ججز نے شرکت کی، بیرون ملک موجود جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ فل کورٹ اعلا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دے دی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی...
وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم لانے اور اس مقصد کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ...
،پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا،پاکستان کا جدوجہد آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے گزشتہ روز یوم سیاہ منایا۔تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حر...