... loading ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی (فرح گوگی) کی بینک اسٹیٹمنٹ منظرِ عام پر آ گئی۔ فرحت شہزادی کے اکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران 52 کروڑ روپے سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں۔ 2 جنوری 2019 کو ایک کروڑ روپے جمع کروائے گئے جبکہ اسی سال 2 اپریل کو 60 لاکھ اور 18 اپریل کو دوبارہ 60 لاکھ روپے جمع کروائے گئے۔3 جنوری 2020 کو 2 کروڑ اور 5 جنوری کو مزید ایک کروڑ جمع کروائے گئے۔ اسی سال 8 جنوری کو 98 لاکھ جبکہ 3 فروری کو 3 کروڑ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوئے۔ 20 اگست 2020 کو فرحت شہزادی کے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ روپے جبکہ 24 اگست 2020 کو 2 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ 4 ستمبر 2020 کو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ 16 ستمبر کو 2 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔ خیال رہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کے دوران بیورو کریسی کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
بلوچستان کے ضلع کیچ میں کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتا...
تربت میں مسافر بس پر حملے کی ذمے داری دہشت گردی میں ملوث کالعدم بی ایل اے نے قبول کرلی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے تربت میں معصوم شہریوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جان لیوا حملے میں 4 شہری جاں بحق اور متع...
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والا کورونا سے ملتا جلتا ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) پاکستان میں پہلے سے ہی موجود ہے جب کہ حکومت پاکستان نے چین میں تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔اسلام آباد میں قائم قومی ادارہ صحت کی جانب ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔...
ورلڈ بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دینے کیلئے رضامند ہوگیا ہے ، رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10سال کے اہداف طے کئے گئے ہیں، یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 2025-35ء کے تحت دیا جائے گا۔ذرائع کے م...
کرم میں امن کے لیے کوہاٹ میں جاری جرگہ ختم ہوگیا، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے تاہم فریقین کی جانب سے بنکرز ختم کرنے اور اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرنے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے۔ کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین قیام...
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجاناصر عباس نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عب...
امریکی اخبار نے پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بے نقاب کردیا ہے ، امریکی اخبار کی رپورٹ سے دہشت گردی اور سنگین انسانی جرائم میں ملوث بھارت کا سیاہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا۔عالمی جریدے نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ب...
نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین کے پولیس کے ساتھ تصادم کامقدمہ سولجربازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 5نامزد اور300نامعلوم افرادکے خل...
2024ء میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں 4 کیسز کا ٹرائل مکمل ہوا، 3 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ ایک کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی اذئی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس اور توشہ خانہ 'ٹو' کیسز کا جیل ٹرائل ابھی جاری ہے ۔رپورٹ کے مط...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔یہ بات وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 6رکنی وکلا...
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری دھرنے ختم کرانے کے لیے پولیس حرکت میں آگئی اور کارروائی کرتے ہوئے 10میں سے 6مقامات پر دھرنے ختم کرادیے جبکہ نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی جہاں ایک گاڑی، 6موٹر سائیکلیں نذآتش کردی گئیں، پتھرائو کے باعث اہلکارزخمی ہوگیاجبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے ...