وجود

... loading ...

وجود

بھارت میں حکومت کی سربراہی میں اسلاموفوبیا عروج پر 

جمعه 18 اگست 2023 بھارت میں حکومت کی سربراہی میں اسلاموفوبیا عروج پر 

پچھلے کچھ سال سے بھارت میں مسلم و اسلامو فوبیا میں انتہائی تیزی آئی ہے۔ جس کے نتیجے میں بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ آئے روز مختلف علاقوں میں فسادات کرکے مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کہیں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، ان کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں، کہیں مساجد کو آگ لگائی جارہی ہے اور کہیں مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔اب تک سیکڑوں بے گناہ مسلمان مرد و خواتین بچے اور بوڑھے شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے۔ مودی حکومت نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ایک محاذ کھول رکھا ہے اور ہندو انتہاپسندوں اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ اقلیتوں کو ہندوستان میں سکھ کا سانس نہ لینے دیں۔ ان غنڈوں نے بھی اپنی اس جنونی ذمے داری کو خوب نبھایا اور مسلمانوں پر تشدد کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔بھارت میں مسلمانوں پر اس قدر ظلم و ستم ڈھائے گئے ہیں کہ کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ انسانیت سوز مظالم کے ساتھ ان کے گھروں کو گرا دیا جاتا ہے، مساجد کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور انہیں شہید کردیا جاتا ہے۔ بابری مسجد جیسی تاریخی مسجد کو فقط رام کی جائے پیدائش قرار دے کر شہید کردیا گیا جس کا کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں مگر وہاں کی عدالتیں بھی اس قدر اندھی اور متعصب ہیں کہ کسی ثبوت کے بغیر اسے درست قرار دے دیتی ہیں اور ان میں ملوث مجرموں کو باعزت بری کردیتی ہیں۔بھارتی حکومت اور عدالتوں کے رویوں کی وجہ سے بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے نہایت غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔ قابل افسوس بات تو یہ ہے اقوام متحدہ جیسا فورم بھی بھارتی مظالم سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ بھارت کے مسلمان کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ مساجد، عیدگاہوں، رہائشی و تجارتی املاک کو تباہ کرنا، جلانا، گائے لے جاتے ہوئے تاجروں کا وحشیانہ طریقے سے قتل عام اور زندہ درگور کرنے سمیت عزت مآب مسلم خواتین کا ریپ روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ 8 لاکھ مسلمان بچیوں کی جبراً مشرک ہندوؤں کے ساتھ شادی کر دی گئی ہے۔ اس وقت نسل پرست بھارتی معاشرے میں مسلمان ہونا سب سے بڑا جرم بن چکا ہے۔ درحقیقت مشرک ہندو، مسلم دشمنی میں اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔ اس ہندو دہشت گردی کے بعد ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت اپنی تاریخ کی آخری انگڑائیاں لے رہا ہے۔ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تب غزوہ بدر جیسے معرکے برپا ہوتے ہیں۔مشرک ہندوؤں کی اسلام و مسلمانوں سے دشمنی کوئی نئی بات نہیں بلکہ ان کو یہ دشمنی ان کے آباء و اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ لیکن اس دشمنی نے اس وقت وحشت و بربریت کی انتہا کر دی جب ہندوستان کی تقسیم ہوئی۔ غیر جانبدار مبصرین کے مطابق اس وقت کم و بیش 6 ملین نہتے مسلمانوں کو انتہائی بیدردی سے شہید کیا گیا۔ مسلم نسل کشی کا یہ سلسلہ رکا نہیں بلکہ موقع و محل کی مناسبت سے یہ شیطانی فعل جاری و ساری ہے۔ انتہائی محتاط اندازے کے مطابق گذشتہ ستر سال کے دوران 50,000 کے قریب بھارتی مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ان میں مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ پچیس ہزار شہید ہونے والے مسلمان شامل نہیں ہیں۔ مشرک ہندوؤں کی مسلم دشمنی کی فطرت کو قرآن نے آج سے چودہ صدیاں قبل ہی بغیر کسی ابہام کے کھل کر بیان کر دیا تھا۔ (یقینا آپ ایمان والوں کا سب سے سخت دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے، سورۃ المائدہ)نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ چلتی ٹرینوں میں سرعام حاضر سروس فوجی اہلکار چیتن سنگھ چن چن کر 3 نہتے مسلمانوں کا قتل کر دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا، پکڑنے والا نہیں۔ الٹا ایسے دہشت گردوں کو نسل پرست بھارتی معاشرے میں ہیرو کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ دن دیہاڑے دارالحکومت نئی دہلی سے محض چند کلومیٹر دور واقع گروگرام میں شدت پسند ہندوؤں کا ہجوم ایک مسجد کو نذر آتش کر دیتا ہے۔ اس دوران 22 سالہ امام مسجد محمد سعد سمیت دو مسلمانوں کو انتہائی سفاکانہ طریقے سے شہید کر دیا جاتا ہے۔ اسی طرح ضلع نواح میں ہندو بلوائیوں نے دو مزید مساجد کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ بہت سے علاقوں میں جمعہ اجتماعات پر پابندی بھی لگا دی۔ ان اندوہناک واقعات نے ہر محب اسلام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مسلم دشمنی میں ہندو کافر کس حد تک انسانیت سے گر چکے ہیں کہ اس ایک واقعہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مانو مانیسر نامی ہندو killer اپنے ساتھیوں سمیت نہتے و بے گناہ مسلمانوں کو قتل کرتے وقت باقاعدہ ویڈیو بناتے ہوئے قہقے لگاتے ہیں اور پھر ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔
چند روز قبل ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی اور مسجد کو بچانے کے لیے آنے والے پیش امام کو بھی شہید کردیا گیا۔ہریانہ میں 50 سے زائد مسلمانوں کے گھر اور دکانیں گرادی گئیں اور اس کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ مگر وہاں کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہندو انتہاپسند جماعتوں کے کہنے پر یہ کارروائیاں کررہی ہے اور یہ کارروائیاں بھی صرف مسلمانوں کے خلاف ہورہی ہیں۔ اگر تجاوزات کے نام پر آپریشن کیا جارہا ہے تو مسلمانوں کے علاوہ بھی دیگر لوگوں کی عمارات گرائی جاتیں مگر صرف مسلمانوں کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندو انتہاپسند خاص طور پر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلیے یہ کارروائیاں کررہے ہیں۔بھارتی مسلمان نہایت دگرگوں حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، جہاں ان کیلیے بہت سے مسائل کھڑے کیے جارہے ہیں، آئے روز ہجومی تشدد میں مسلمانوں کو شہید کیا جاتا ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی تعداد پاکستان کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے لیکن وہاں ہندوؤں کی تعداد ان سے بھی کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے مسلمان اقلیت میں زندگی گزار رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں بکھرے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ متحد ہوکر ہندوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ تقسیم ہندوستان کے وقت بہت سے علمائے کرام جو پاکستان کے مخالف تھے، ان کا نقطہ نظر یہی تھا کہ اگر پاکستان بن گیا تو مسلمان تقسیم ہوجائیں گے، کچھ پاکستان میں رہ جائیں گے، کچھ بنگال میں اور کچھ ہندوستان میں، مگر ہندو متحد رہیں گے۔ لیکن اس وقت پاکستان بنانا بھی ضروری تھا جس کی وجہ سے مسلم لیگی رہنماؤں نے پاکستان کے وجود کیلیے انتھک محنت کی۔ بدقسمتی سے اس وقت کوئی ایسا فارمولا نہیں لایا جاسکتا تھا کہ تمام مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے انہیں ایک جگہ جمع کردیا جائے۔بہت بڑے پیمانے پر ہجرت کرکے مسلمان پاکستان تو آگئے مگر ہندوستان کے تمام مسلمانوں کو پاکستان میں لانا ممکن نہیں تھا۔ ان میں سے کچھ لوگ تو وہ تھے جو پاکستان کے حامی تھے مگر مجبوریوں کی وجہ سے پاکستان کی طرف ہجرت نہیں کرسکتے تھے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جو پاکستان کے وجود کے مخالف تھے مگر آج ان لوگوں کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا اور آج انہیں بھارت کے اندر ایک اور پاکستان کی ضرورت بھی محسوس ہورہی ہوگی۔ بلکہ انہیں ہی نہیں، ہمیں بھی اب بھارت کے اندر ایک اور پاکستان کی ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ پھر سے ایک بار مسلمان محنت کریں اور جدوجہد کرکے بھارت کو مزید تقسیم کرکے ایک اور پاکستان بنائیں۔ بظاہر تو یہ ناممکن نظر آرہا ہے کیونکہ اب بھارت کے اندر ایسی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمان اکثریت میں ہوں۔ 1947 کے وقت یا اس سے قبل جن ریاستوں میں مسلمان اکثریت میں تھے، انہیں ملا کر تو الگ وطن بنا لیا گیا مگر اب کوئی ایسی ریاست نہیں جس میں مسلمان اکثریت میں ہوں، لہٰذا بظاہر تو یہ ایک خواہش ہی ہے جس کی تکمیل مستقبل قریب میں نظر نہیں آتی۔ بھارت اپنے سیکولرازم کے دعوے کے باوجود سیکولر نہیں بن سکا اور وہاں ہندوتوا کا راج ہے، جو مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مزید پروان چڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں


امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود - پیر 08 جولائی 2024

مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود - بدھ 01 مئی 2024

بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...

نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود - بدھ 13 مارچ 2024

مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود - منگل 27 فروری 2024

نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود - هفته 24 فروری 2024

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود - جمعه 23 فروری 2024

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف وجود - پیر 19 فروری 2024

عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...

پاکستان کی خراب سیاسی و معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود - جمعرات 08 فروری 2024

علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق وجود - بدھ 07 فروری 2024

بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...

بلوچستان: پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر  کے باہر دھماکے، 26 افراد جاں بحق

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں وجود - منگل 06 فروری 2024

مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...

حقوقِ انسان …… قرآن وحدیث کی روشنی میں

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...

گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھاری بلوں کا ستم

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا وجود - جمعرات 11 جنوری 2024

خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...

سپریم کورٹ کے لیے سینیٹ قرارداد اور انتخابات پر اپنا ہی فیصلہ چیلنج بن گیا

مضامین
خود کو بدلیں! وجود جمعه 10 جنوری 2025
خود کو بدلیں!

امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی وجود جمعه 10 جنوری 2025
امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں بے چینی

پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان وجود جمعه 10 جنوری 2025
پروفیسر اسٹیوارٹ اور ہماری عدالتیں ہمارا مان

فلسطینیوں کی نسل کشی وجود جمعرات 09 جنوری 2025
فلسطینیوں کی نسل کشی

وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے وجود جمعرات 09 جنوری 2025
وزیر اعظم کی اجمیری چادر:نیاز و ناز کا کتنا حسین منظر ہے

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر