... loading ...
گلگت کی غیر سر شدہ پہاڑی کو سر کرنے کی کوشش میں جاپانی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے کے بعد ایک جاپانی کوہ پیما لاپتہ ہے۔ جاپانی کوہ پیما تاکایاسو سیمبا اور شنجی تمورا پہلے سر نہ ہونے والی پہاڑی سر کرنا چاہتے تھے۔ دونوں کوہ پیما خپلو کے گاوں کاندے کی پہاڑی سر کرنے روانہ ہوئے جو پہلے سر نہیں کی گئی تھی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق 11 اگست کو دونوں حادثے کا شکار ہوکر 70 میٹر نیچے آ گرے تھے، حادثے کے وقت دونوں 5380 میٹر کی بلندی پر تھے۔ زخمی تاکایاسو سیمبا اپنی مدد آپ کے تحت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ شنجی تمورا شدید زخمی ہونے کے بعد پہاڑ میں ہی پھنس گئے تھے۔ رات گئے پہاڑ پر روشنی سے اندازہ لگایا گیا کہ شنجی پہاڑ پر پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو ٹیم کو پہاڑ پر شینجی کا کلائمنگ سامان ایک گہرے شگاف کے قریب ملا۔الپائن کلب کے مطابق تین دن تلاش کے بعد بھی شینجی کا سراغ نہ ملا جس پر ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا، جبکہ زخمی تاکایاسو سیمبا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو پہنچا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26نومبر کو جو ہوا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا ہم نہ بھولیں گے نہ بھولنے دیں گے اب وہ وقت نہیں ہے ہم کسی چیز سے نہیں ڈریں گے۔یہ بات بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔علیم...
پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں رولز کے مطابق عمران خان رسید جمع کراچکے تھے، 2023 میں قانون بننے پر دو سال قبل کے کسی عمل پر کارروا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 22ہزار پاکستانیوں کے پاس دہری شہریت موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کمیٹی نے کہا ہے کہ ججز اور ارکان اسمبلی دُہری شہریت نہیں رکھتے بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی خ...
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونیوالے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تحریری طور پرمطالبات نہ دینے پر مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوئے ،ا سپیکرایازصادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں، مذاکرات کاتیسرا دور کب ہوگا،کچھ معلوم نہیں۔پی ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ، اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کردی گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے میری ٹا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملے کے بعد کی صورتحال کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت ضلع بھر میں جلسے ، جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگئی جب کہ صوبائی حکومت نے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔مزید براںڈی سی...
آئی جی سندھ نے صوبے میں سرکاری لائن سے تیل چوری کرنے والے ملزمان کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری لائن سے تیل چرانے پر کارروائی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، آئی جی سندھ کی جانب سے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو ایک خط لکھ دیا گیا ہے ۔خط می...
ایف بی آر کے بنیادی اسکیل 21 تک سینئر عہدیدار فوری ٹرانسفر (آج) پیر کو چارج لیں گے ،بی ایس 21 کے تین ، 19 کے دو اٹھارہ کے چار سترہ کے پانچ افسر شامل ہیں، چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جاری کیا گیا جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 ...
چین نے لداغ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے ۔ چین نے ہوتان پری فیکچر میں لداغ کے کچھ حصے شامل کر کے 2 نئی کانٹیوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت کو ایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے چین کے خلاف احتجا...
بھارت میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے عرس کی تیاریاں جاری ہیں، بھارت کی جانب سے 400زائرین کو آنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے مخصوص کوٹے میں سے صرف 100 پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف کے ویزے جاری کیے...
بلوچستان کے ضلع کیچ میں کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتا...