... loading ...
اناج کا بحران ہے اس وقت دنیا کے ہر ملک میں شہریوں کے دروازوں پر دستک دیتا محسوس ہوتا ہے۔بھارت کی جانب سے چاول کی برآمد پر پابندی سمیت دیگر عوامل عالمی سطح پر خوراک اور اناج کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں جس سے سپلائی میں بھی خلل پڑے گا۔ بھارت نے اندرونی مہنگائی روکنے کیلئے چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔پابندی کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ روس نے بحیرہ اسود کے گندم سے متعلق معاہدے کو منسوخ کردیا جس سے کریمیا کو روس سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد گندم اور مکئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ چاول بھارت برآمد کرتا ہے جو عالمی ترسیل کا 40 فیصد سے بھی زائد بنتا ہے۔ اس کی سب سے مشہور قسم غیر باسمتی سفید چاول ہے جس کا برآمدات میں حصہ 25فیصد ہے جبکہ رواں برس بھارتی چاول کی عالمی فروخت میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں مقامی قیمتیں 3فیصد بڑھ گئیں۔ مون سون کی بارشوں کے باعث برآمد پر 20 فیصد ڈیوٹی اور نقصانات کے باعث مزید مندی آئی جس پر مودی حکومت نے مقامی سپلائی یقینی بنانے کیلئے چاول کی برآمد پر پابندی لگا دی جس کا مقصد آئندہ برس کے انتخابات سے قبل عوام کی نظروں میں خود کو بہتر حکومت ثابت کرنا تھا۔گزشتہ برس بھارت نے گندم کی برآمد پر بھی پابندی عائد کردی تھی جبکہ یہ پابندی تاحال برقرار ہے۔ بھارت کے تازہ ترین اقدام کے باعث وسطی ایشیا کے کئی ممالک اور 2 سب سے بڑے برآمد کنندگان تھائی لینڈ اور ویتنام میں بھی چاول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور عالمی منڈی پر بھی اثرات نمایاں ہوئے۔یوکرین میں جاری روسی جنگ کے باعث خوراک کی عالمی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ دنیا بھر میں اناج کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اقوامِ متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کے اناج سے متعلق معاہدے سے دستبرداری کے روسی فیصلے سے عالمی خوراک کے بحران پر تازہ خدشات جنم لے چکے ہیں۔تمام تر بحران کے باعث مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ روس نے دھمکی دی کہ یوکرین کی بندرگاہ سے نکلنے والے جہازوں کو ”جائز“ فوجی ہدف بنایا جاسکتا ہے۔ اگر روس کسی بھی اناج سے لدے ہوئے جہاز کو نشانہ بنائے گا تو اس سے خوراک کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ چاول دنیا کے 3 ارب سے زائد افراد کیلئے ایک اہم غذا ہے جس کی 90 فیصد فصل ایشیا میں پیدا ہوتی ہے۔ موسم میں تبدیلی کے باعث یہاں بارشیں کم ہورہی ہیں۔ یورپ اور امریکہ آج کل غیر معمولی گرم موسم اور بارشوں کی کمی کی زد میں ہیں۔ رواں برس اسی وجہ سے گندم کی فصل کم رہی۔ یہ عوامل ان خریداروں کیلئے تکلیف دہ ہوں گے جو پہلے ہی شدید مہنگائی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہوچکے ہیں۔ خوراک کی درآمد پر انحصار کرنے والے ممالک اس بحران کا سب سے بڑا شکار بنیں گے اور بدقسمتی سے پاکستان بھی ایسے ہی ممالک میں شامل ہے۔ حکومت پاکستان کو اس حوالے سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں اور پاکستانی عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق اناج کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
٭٭٭
مولانا محمد سلمان عثمانی حضرت سیدناعمربن خطاب ؓاپنی بہادری، پر کشش شخصیت اوراعلیٰ اوصاف کی بناء پر اہل عرب میں ایک نمایاں کردار تھے، آپ ؓکی فطرت میں حیا ء کا بڑا عمل دخل تھا،آپ ؓ کی ذات مبارکہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نبی مکرم ﷺ خوداللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگی تھی ”...
بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام کے قریب ہے، لیکن مسلمانوں کے خلاف مودی کی ہرزہ سرائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہاہے اورمودی کی جماعت کی مسلمانوں سے نفرت نمایاں ہو کر سامنے آرہی ہے۔ انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں مسلمانوں کیخلاف وزارت عظمی کے امی...
مولانا زبیر احمد صدیقی رمضان المبارک کو سا ل بھر کے مہینوں میں وہی مقام حاصل ہے، جو مادی دنیا میں موسم بہار کو سال بھر کے ایام وشہور پر حاصل ہوتا ہے۔ موسم بہار میں ہلکی سی بارش یا پھو ار مردہ زمین کے احیاء، خشک لکڑیوں کی تازگی او رگرد وغبار اٹھانے والی بے آب وگیاہ سر زمین کو س...
نگران وزیر توانائی محمد علی کی زیر صدارت کابینہ توانائی کمیٹی اجلاس میں ایران سے گیس درآمد کرنے کے لیے گوادر سے ایران کی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے پاکستان کے اندر گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی،...
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر جسے اب ا یکس کا نام دیاگیاہے کی سروس بحال ہوگئی ہے جس سے اس پلیٹ فارم کو روٹی کمانے کیلئے استعمال کرنے والے ہزاروں افراد نے سکون کاسانس لیاہے، پاکستان میں ہفتہ، 17 فروری 2024 سے اس سروس کو ملک گیر پابندیوں کا سامنا تھا۔...
ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی میں 1.8فی صد اضافہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی 30.2 فی صد دیہی علاقوں میں 25.7 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فی صد رہی۔ابھی مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے ادارہ ش...
عالمی جریدے بلوم برگ نے گزشتہ روز ملک کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج جوبھی ہوں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان میں عام انتخابات پر ایشیاء فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈز منیجر روچرڈ یسائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیرونی قرض...
علامہ سید سلیمان ندویؒآں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تعلیم او رتزکیہ کے لیے ہوئی، یعنی لوگوں کو سکھانا اور بتانا اور نہ صرف سکھانا او ربتانا، بلکہ عملاً بھی ان کو اچھی باتوں کا پابند اور بُری باتوں سے روک کے آراستہ وپیراستہ بنانا، اسی لیے آپ کی خصوصیت یہ بتائی گئی کہ (یُعَلِّ...
بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جن کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختون خوا دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں ہیں، آج بلوچستان کے اضلاع پشین میں آزاد امیدوار ا...
مولانا محمد نجیب قاسمیشریعت اسلامیہ نے ہر شخص کو مکلف بنایا ہے کہ وہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کی مکمل طور پر ادائیگی کرے۔ دوسروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے قرآن وحدیث میں بہت زیادہ اہمیت، تاکید اور خاص تعلیمات وارد ہوئی ہیں۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،...
پاکستان میں صارفین کے حقوق کی حفاظت کا کوئی نظام کسی بھی سطح پر کام نہیں کررہا۔ گیس، بجلی، موبائل فون کمپنیاں، انٹرنیٹ کی فراہمی کے ادارے قیمتوں کا تعین کیسے کرتے ہیں اس کے لیے وضع کیے گئے فارمولوں کو پڑتال کرنے والے کیا عوامل پیش نظر رکھتے ہیں اور سرکاری معاملات کا بوجھ صارفین پ...
خبر ہے کہ سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت رواں ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس درخواست کا مستقبل ابھی سے واضح ہے۔ ممکنہ طور پر درخواست پر اعتراض بھی لگایاجاسکتاہے اور اس کوبینچ میں مقرر کر کے باقاعدہ سماعت کے بعد...