وجود

... loading ...

وجود

چیتن سنگھ اور مونو مانیسرکا راج

پیر 07 اگست 2023 چیتن سنگھ اور مونو مانیسرکا راج

معصوم مرادآبادی

 

چیتن سنگھ اور مونو مانیسر اس ہفتہ کے دوایسے کردار ہیں، جنھوں نے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت اور مسلم دشمنی کی اصل تصویر پیش کی ہے۔ حالانکہ یہ تصویر نئی نہیں ہے ۔اس میں ایک عرصے سے رنگ بھرے جارہے ہیں۔ فرقہ پرست انتظامیہ اور گودی میڈیا مسلسل ان رنگوں کو پختہ کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی ہرروز ملک میں کہیں نہ کہیں ہندوستان کی ہوش ربا ترقی کا ڈھنڈورہ پیٹتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ ملک میں خانہ جنگی جیسی صورتحال کیوں پیدا ہورہی ہے ۔ ظلمو ناانصافی میں روزبروز اضافہ کیوں ہورہا ہے ۔ ایک حکمراں کا سب سے بڑا کام اپنی رعایا کو ہر قسم کے ظلم واستحصال سے نجات دلاکر ان ساتھ انصاف کا معاملہ کرنا ہے ، لیکن یہاں معاملہ یہ ہے کہ سلگتے ہوئے موضوعات پر کسی کی توجہ ہی نہیں ہے ۔
چیتن سنگھ اور مونو مانیسر نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں جو کچھ کیا ہے ، وہ دراصل اس نفرت کا ہی نتیجہ ہے جو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بلا روک ٹوک پھیلائی جارہی ہے ۔ جی آر پی کانسٹبل چیتن سنگھ نے جہاں اپنی سرکاری رائفل سے تین باریش مسلمانوں کوٹارگیٹ کلنگ کا شکار بنایا ہے تو وہیں مونو مانیسر نے ہریانہ کے میوات میں نفرت کی ایسی آگ لگائی ہے کہ اس کی زد میں اب تک نصف درجن سے زیادہ بے گناہوں کی جانیں آچکی ہیں۔ چلتی ٹرین میں مسلمانوں کو ‘پاکستانی’ قرار دے کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے کانسٹبل کا ذہنی مریض ثابت کرنے کی جان توڑکوشش کی جارہی ہے تاکہ سرکاری رائفل کو مسلم دشمنی کے الزام سے بچایا جاسکے ۔ اگر اس کی جگہ کوئی مسلمان ہوتا اور مرنے والے اکثریتی فرقہ کے ہوتے تو اب تک اس کے رشتے دنیا کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیموں سیجوڑے جاچکے ہوتے ، لیکن چیتن سنگھ چونکہ’دیش بھکت’ ہے اس لیے اسے عبرتناک سزا سے بچانے کے لیے اس کے دماغ میں سوعیب ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں۔ابھی یہ پتہ لگایا جانا باقی ہے کہ اس ملک میں کتنے اور لوگوں کا دماغی توازن خراب ہے ۔ چیتن سنگھ کی بندوق سے نکلنے والی نفرت کی گولیاں گودی میڈیا کے کارتوس معلوم ہوتی ہیں، کیونکہ چیتن سنگھ نے گولیاں برساتے ہوئے اس میڈیا پروپیگنڈے کا بھی ذکر کیا ہے جو رات دن گودی میڈیا کے چینلوں پر مسلمانوں کے خلاف کیا جاتا ہے ۔
چیتن سنگھ کی کہا نی آگے چل کربیان ہوگی،آئیے پہلے ہریانہ کے ضلع نوح کا رخ کرتے ہیں، جہاں سنگھ پریوار کی آنکھوں کے دلارے مونو مانیسر نے دہشت مچارکھی ہے ۔گزشتہ پیر کو وہاں مونو کی پہل پر نکالی گئی ‘برج منڈل یاترا’کے دوران کھلے عام ہتھیاروں کی نمائش کی گئی اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا جس کے نتیجے میں چھ بے گناہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ مرنے والوں میں ایک مسجد کا نوجوان امام بھی شامل ہے جسے رات کی تاریکی میں بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا ہے ۔ مونو مانیسر ہریانہ سرکار کی سرپرستی میں کہیں روپوش ہے ، لیکن وہ پولیس کی دسترس سے باہر ہے ۔حالانکہ وہ گودی میڈیا کے چینلوں کو بے خوف ہوکر انٹرویو دے رہا ہے ، لیکن پولیس اس پر ہاتھ نہیں ڈال رہی ہے ۔مونو مانیسر پر راجستھان کے دونوجوانوں جنید اور ناصرکو اغوا کرکے انھیں زندہ جلانے کا الزام ہے ۔ راجستھان کی پولیس اس کی تلاش میں نہ جانے کب سے دبش دے رہی ہے ، لیکن وہ ہریانہ سرکار کی مہمان نوازی کا لطف اٹھارہا ہے ۔ پیر کو نوح میں ہوئے تشدد کی آگ ایک ویڈیو جاری کرکے مونو ہی نے بھڑکائی تھی۔ مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں دی گئیں تھیں مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی نظم ونسق قایم رکھنے کے لیے کوئی پیش بندی کی گئی۔پیر کو نوح میں برپا ہوئے تشدد کے تعلق سے ہریانہ میں نظم ونسق کی لولی لنگڑی مشنری پر ڈھیروں سوال اٹھ رہے ہیں، لیکن کسی کا جواب نہیں دیا جارہا ہے ۔
یہ سوال تو خود مرکزی وزیرراؤ بریندر سنگھ نے اٹھایاہے کہ آخر برج منڈل یاترا کے دوران ہتھیار کہاں سے آئے ؟راؤ بریندر سنگھ گروگرام سے ممبر پارلیمنٹ ہیں اور حالیہ تشدد کی آنچ ان کے علاقہ تک بھی پہنچی ہے جہاں انجمن مسجد کے نوجوان امام محمدسعد کو بڑی سفاکی اور بربریت کے ساتھ مسجد کے ہجرے میں ہی قتل کیا گیا ہے ۔راؤ بریندر سنگھ نے برج منڈل یاترا میں ہتھیاروں کی نمائش کے تعلق سے کہا ہے کہ اگر کوئی تلوار اورڈنڈے لے کرمذہبی یاترا کرتا ہے تو یہ درست نہیں ہے ۔ راؤ بریندر سنگھ نے انگریزی روزنامہ ‘انڈین ایکسپریس’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس یاترا میں لے جانے کے لیے انھیں ہتھیار کس نے فراہم کئے تھے ؟یاتراؤں میں کون اس طرح لاٹھی، ڈنڈے اور تلواریں لے کرجاتا ہے ؟نوح میں تشدد کے بعد ہریانہ کے کئی علاقوں میں مسجدوں اور مسلمانوں پر حملے کئے گئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد مزدور پیشہ مسلمان بڑی تعداد میں نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نوح کے واقعات کے سلسلہ میں بڑی تعداد میں جو یک طرفہ گرفتاریاں کی گئی ہیں، اس سے مسلمانوں میں زبردست خوف وہراس پھیلا ہواہے ۔ درجنوں مسلمانوں پر قتل کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔
اب آئیے ایک نظر مہاراشٹر کے پال گھر میں ہوئی سنگین وارادات پر ڈالتے ہیں، جہاں جے پور سے ممبئی جارہی سپرفاسٹ ایکسپریس میں جی آرپی کے وردی پوش کانسٹبل نے اپنے ایک سینئر افسر ٹیکا رام مینا اور تین دیگر مسلم مسافروں کو ان کی داڑھیوں سے شناخت کرکے گولیوں سے بھون ڈالا۔سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتن سنگھ شلو ار کرتے میں ملبوس ایک باریش مسلمان کو گولی مار کر اس کی تڑپتی ہوئی لاش کے سامنے کہہ رہا ہے کہاگر ہندوستان میں رہنا ہے تو مودی اور یوگی کو ووٹ دینا ہوگا۔جن مسلمانوں کو چیتن سنگھ نے گولیوں کا نشانہ بنایا، ان کی شناخت اصغر عباس علی (مدھوبنی، بہار) عبدالقادر محمدحسین (مہاراشٹر)اور سید سیف اللہ (حیدرآباد) کے طورپر ہوئی ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ چلتی ٹرین میں کسی وردی پوش کانسٹبل نے یوں تین مسلمانوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر درندگی سے قتل کیا ہے ۔چیتن سنگھ نے انھیں قتل کرتے وقت مسلمانوں کے خلاف جو کچھ کہا ہے ، وہ دراصل اس فرقہ وارانہ مسلم دشمن پروپیگنڈے کا اثر ہے جو کافی عرصے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بلا روک ٹوک جاری ہے ۔ سپریم کورٹ باربار اس کے خلاف حکومت کو متنبہ کرچکا ہے ، لیکن حکومت نے ابھی تک ایسا کوئی میکانزم تیار نہیں کیا جس کے بل پر اس بے ہودہ اور منافرانہ پروپیگنڈے کاسدباب کیا جاسکے ۔
پورے ملک میں اس وقت مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت پھیلادی گئی ہے کہ ایک ذرا سی چنگاری ہی پورے نشیمن کو خاکستر کردینے کے لیے کافی ہے ۔ لیکن حکومت اور اس کی مشنری کو اس کی قطعی پروا نہیں ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو لوگ اس پروپیگنڈے میں گردن تک ڈوبے ہوئے ہیں انھیں سرکاری مشنری تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ چیتن سنگھ اور مونو مانیسر کے حوالے سے یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے ۔ چلتی ٹرین میں ہوئی انتہائی سنگین واردات کے بعد ایس آئی ٹی کی تحقیقات کا محور یہ ہے کہ چیتن سنگھ ذہنی بیماری کا شکار تھا۔ بجائے اس کے کہ چیتن سنگھ کو عبرتناک سزا دینے کی تیاری کی جاتی تحقیقاتی ٹیم چیتن سنگھ کے دماغ کی جانچ کرانے میں مصروف ہے تاکہ اسے ذہنی مریض قرار دے کر سزا سے بچایا جاسکے ۔مونو مانیسر کا معاملہ بھی یہی ہے ۔ بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے اس شرپسند کے ویڈیو نے ہی نوح میں آگ لگائی اور پورے ہریانہ کو فرقہ واریت کی بھٹی میں جھونک دیا، لیکن ابھی تک ہریانہ سرکار نے اس کو گرفتار کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے راجستھان پولیس سے کہا ہے کہ وہ مونو کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہے ۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس وقت ملک میں چیتن سنگھ اور مونو مانیسر جیسے لوگوں کا راج ہے۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر